مجھے پتا ہے تمہارا موزہ کہاں ہے

شکیب

محفلین
یہ بات خواتین سے سب سے برا سلوک کرنے والے خطے کی طرف سے عجیب سی لگتی ہے
بھائی میں کوئی خطہ وطہ نہیں۔ صرف اپنی انفرادی رائے رکھ رہا ہوں۔
دیگر یہ کہ ، الزامی جوابات مجھے کبھی مطمئن نہیں کرتے کیوں کہ ان سے اصل سوال باقی رہتا ہے۔
تیسرے میں آپ کی بات پوری طرح سمجھ نہیں سکا کہ آپ نے نکتہ کیا اٹھایا ہے۔۔۔ مغربی معاشرہ ترقی یافتہ بھلے ہی کہلائے، معیار تو نہیں۔
 
سید عمران

محفلین
مغرب سے بدتر صورت حال عورت کے لیے کہیں اور نہیں۔۔۔
نہ سر چھپانے کے لیے باپ یا شوہر کا وفادار سائبان۔۔۔
نہ عزت کی حفاظت کے لیے باپ ، بھائی، شوہر اور بیٹے کی ڈھال۔۔۔
نہ نانا دادا کی عظمتیں۔۔۔
نہ بھانجوں بھتیجوں کی محبتیں۔۔۔
نہ ماموں چچا کی شفقتیں۔۔۔
کبھی اِس کے در کبھی اُس کے در۔۔۔
ہر بوائے فرینڈ کے ہاتھوں در بدر ذلیل و رسوا ہوکر تشدد کا نشانہ بننے۔۔۔
اور قتل تک ہونے کا مقدر لیے مغرب کی مظلوم عورت۔۔۔
نہ عزت اور سکون سے جیتی ہے۔۔۔
نہ آبرو اور عفت سے مرتی ہے۔۔۔
بھنبھوڑ بھنبھوڑ کر جنسی ہوس پورا کرنے والی مشین کے علاوہ مغرب میں عورت کی کیا حیثیت و تقدیس ہے؟؟؟
کون کون اپنی بیٹی کے لیے ایسا مقدر چاہنے کا خواہشمند ہے؟؟؟
 
فلسفی

اللہ پاک سب کی عزت و ناموس کی حفاظت فرمائے۔ ورنہ ذاتی مشاہدے میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو فقط مذہب سے ضد (اصل مسئلہ مذہب کی پابندیوں کا ہے، پابندی نہیں تو سب ٹھیک) کی بنیاد پر ایک دوسری انتہا پر پہنچ جاتے ہیں۔ پاکستان کی ہی ایک روشن خیال خاتون ۔۔۔ (نام لینا نہیں چاہوں گا کیونکہ وہ دنیا میں نہیں) سے ویلنٹائن کے بارے میں سوال کیا کہ "محترمہ!، کیا آپ کو اچھا لگے گا اگر میں آپ کی جوان بیٹی کو پھول پیش کروں اور آئی لو یو بولوں؟" ۔۔۔ محترمہ کا جواب تھا کہ بیٹی کو بعد میں دینا پہلے مجھے وِش کرو۔ (اس کے کچھ عرصہ بعد محترمہ کا انتقال ہو گیا)۔ بے شک اللہ پاک ہی خطاؤں کو معاف فرمانے والا ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
مغرب سے بدتر صورت حال عورت کے لیے کہیں اور نہیں۔۔۔
نہ سر چھپانے کے لیے باپ یا شوہر کا وفادار سائبان۔۔۔
نہ عزت کی حفاظت کے لیے باپ ، بھائی، شوہر اور بیٹے کی ڈھال۔۔۔
نہ نانا دادا کی عظمتیں۔۔۔
نہ بھانجوں بھتیجوں کی محبتیں۔۔۔
نہ ماموں چچا کی شفقتیں۔۔۔
کبھی اِس کے در کبھی اُس کے در۔۔۔
ہر بوائے فرینڈ کے ہاتھوں در بدر ذلیل و رسوا ہوکر تشدد کا نشانہ بننے۔۔۔
اور قتل تک ہونے کا مقدر لیے مغرب کی مظلوم عورت۔۔۔
نہ عزت اور سکون سے جیتی ہے۔۔۔
نہ آبرو اور عفت سے مرتی ہے۔۔۔
بھنبھوڑ بھنبھوڑ کر جنسی ہوس پورا کرنے والی مشین کے علاوہ مغرب میں عورت کی کیا حیثیت و تقدیس ہے؟؟؟
کون کون اپنی بیٹی کے لیے ایسا مقدر چاہنے کا خواہشمند ہے؟؟؟
ان سب باتوں کا ماخذ آپ کا ذاتی مشاہدہ ہے؟
مجھے مغرب میں رہتے دس سال ہو گئے، بہت سے غیر ملکی دوستوں کے گھروں میں آنا جانا ہے اور خاندانی مراسم ہیں، اپنے دس سالہ مشاہدے کی روشنی میں ان میں سے کسی ایک بات کی تصدیق کرنا میرے لیے ممکن نہیں (معذرت کے ساتھ!)
 
جاسم محمد

محفلین
بھنبھوڑ بھنبھوڑ کر جنسی ہوس پورا کرنے والی مشین کے علاوہ مغرب میں عورت کی کیا حیثیت و تقدیس ہے؟
ازراہ تفنن عرض ہے کہ اب اس کام کیلئے بھی مغرب نے اصلی مشینیں ایجاد کرلی ہیں۔ یعنی اب عورت کو مردوں کے تسلط سے مکمل آزاد کیا جا سکتا ہے۔
 
فلسفی

محفلین
ان سب باتوں کا ماخذ آپ کا ذاتی مشاہدہ ہے؟
مجھے مغرب میں رہتے دس سال ہو گئے، بہت سے غیر ملکی دوستوں کے گھروں میں آنا جانا ہے اور خاندانی مراسم ہیں، اپنے دس سالہ مشاہدے کی روشنی میں ان میں سے کسی ایک بات کی تصدیق کرنا میرے لیے ممکن نہیں (معذرت کے ساتھ!)
آپ اچھے آدمی ہیں اور ظاہری بات ہے روابط بھی اچھے لوگوں سے ہوں گے۔ بہت سے مسلمان گھرانے مغربی ماحول میں رہ کر بھی اپنی روایات کو زندہ رکھتے ہیں جو بہرحال (ماحول کی وجہ سے) ایک مشکل کام ہے۔ میرے خیال میں مفتی صاحب کا اشارہ کسی اور طرف تھا۔
 
یہ بھی بتادیں کہ خاندانی نظام سے وابستہ لوگ جن سے آپ کے ذاتی مراسم ہیں اس معاشرے کا کتنے فیصد ہیں؟؟؟
کیا واقعی مغربی معاشرے کی عورت کو خاندانی نظام کا سائبان اور عفت و عصمت حاصل ہے؟؟؟
کیا واقعی وہاں کی عورت بوائے فرینڈز کے ہاتھوں کھلونا نہیں بنی ہوئی؟؟؟
کیا وہاں کی عورت کو مختصر لباس کے نام پر بے لباس نہیں کردیا گیا ؟؟؟
کیا اتنا مختصر لباس پہننا ان کے لیے واقعی ضروریات میں سے ہے خصوصاً وہاں کے موسم کے لحاظ سے؟؟؟
کیا واقعی عزت و عفت کا شعور رکھنے والا اپنی ماں، بیوی اور بیٹی کے لیے یہ سب پسند کرسکتا ہے؟؟؟
اور کیا آج کل کے دور میں کسی ملک کا معاشرتی نظام دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے؟؟؟
تعجب ہے انسان کن کن حقائق سے نظریں چرائے گا!!!
 
سید عمران

محفلین
ازراہ تفنن عرض ہے کہ اب اس کام کیلئے بھی مغرب نے اصلی مشینیں ایجاد کرلی ہیں۔ یعنی اب عورت کو مردوں کے تسلط سے مکمل آزاد کیا جا سکتا ہے۔
ان مشینوں کی وجہ سے عورت کی جان پھر بھی نہیں چھوٹی۔۔۔
یہ تو سائیڈ ڈش کے طور پر ہے۔۔۔
اتنی جنسی آزادی کے باوجود وہاں ریپ کی شرح باقی دنیا کے مقابلے میں کتنی ہے۔۔۔
آپ تو چارٹ اور گراف نکالنے کے ماہر ہیں۔۔۔
لیکن امید ہے کہ اس کا گراف نہیں دکھائیں گے۔۔۔
وہاں بوائے فرینڈز کے ہاتھوں عورت کتنا پٹتی ہے اس کا گراف بھی نہ دکھائیں۔۔۔
نو سال کی عمر بلکہ اس سے بھی پہلے برضا یا زبردستی کتنی لڑکیاں جنسی عمل سے گزر تی ہیں یہ آپ ہم سے اچھی طرح جانتے ہیں مگر اس رخ پر آئیں گے نہیں!!!
:):):)
 
دیکھیں جہاں بھی انسان بستے ہیں وہاں یہ سب ہوتا ہی ہے۔ مغرب میں بھی انسان ہی ہیں کوئی روبوٹ یا فرشتے نہیں۔
 
سید عمران

محفلین
آپ اچھے آدمی ہیں اور ظاہری بات ہے روابط بھی اچھے لوگوں سے ہوں گے۔ بہت سے مسلمان گھرانے مغربی ماحول میں رہ کر بھی اپنی روایات کو زندہ رکھتے ہیں جو بہرحال (ماحول کی وجہ سے) ایک مشکل کام ہے۔ میرے خیال میں مفتی صاحب کا اشارہ کسی اور طرف تھا۔
اس بات سے تو آپ بھی بخوبی واقف ہوں گے کہ مغربی معاشرے میں عمومی طور پر عورت کی کیا صورتِ حال ہے۔۔۔
ہم تو بے شمار باتیں کھل کر بتا سکتے ہیں لیکن یہاں کا پارلیمانی ماحول شاید اس کی اجازت نہ دے!!!
 
سید عمران

محفلین
دیکھیں جہاں بھی انسان بستے ہیں وہاں یہ سب ہوتا ہی ہے۔ مغرب میں بھی انسان ہی ہیں کوئی روبوٹ یا فرشتے نہیں۔
جی بالکل درست کہا آپ نے۔۔۔
بات معاشرے کے عمومی رجحان کی ہورہی ہے۔۔۔
ورنہ خرابیاں ہر معاشرے میں ہیں۔۔۔
جیسے ظلم و ستم صرف عورت پر ہی نہیں مرد پر بھی ہوتا ہے بلکہ عورت سے زیادہ ہوتا ہے۔۔۔
کبھی پولیس والے تنگ کرتے ہیں تو کبھی ماتحت کو باس۔۔۔
کبھی کاروبار کے نام پر لوگ پیسہ کھاجاتے ہیں کبھی وراثت میں حصہ نہ دے کر اس کا حق غصب کرجاتے ہیں۔۔۔
تو کبھی وڈیرے کسانوں کو کتوں کے آگے ڈلوادیتے ہیں ۔۔۔
ہمارے معاشرے میں عورت سے کہیں زیادہ تعداد میں مرد قتل کیے جاتے ہیں۔۔۔
ظلم جس شکل میں بھی ہو قابل نفرین ہے!!!
 
Top