باجوہ ڈکٹرائین

فلک شیر

محفلین
ویسے گوگل پلس اچھی جگہ تھی۔ اس کافی ہاوس کی طرح جہاں بہت رش نہیں ہوتا اور انسان چند گھڑی خاموشی اور سکون سے بیٹھ سکتا ہے۔
آپ کے مشورے پر ہی عمل ہوتا ہے۔ بس دیکھی جا اور بس دیکھی ہی جا والا حساب ہے۔
آپ خود کہاں گم ہیں اور کیوں؟
یہیں ادھر ادھر گھومتا رہتا ہوں اور "دانشوروں" کی عقل مندی پر مبنی باتیں سنتا پڑھتا رہتا ہوں اور خود کو افاقہ کرواتا رہتا ہوں :)
 
جاسم محمد

محفلین
باجوہ ڈکٹرائن اس وقت ملک بھر مین ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے
D1dKEpjXQAEoRaB.jpg

D1dPcopXgAIysGb.jpg

D1dQM_ZWoAI1L4r.png
 
جان

محفلین
یہ باجوہ ڈکٹرائین میں خواجہ اور مولانا ڈکٹرائین کا کیا چکر چل رہا ہے؟
مدارس کے خلاف کارروائیوں پر چُپ نہیں رہیں گے، فضل الرحمان

ملک کی سالمیت کے اتنے اہم موڑ پر بھی اپوزیشن کے کچھ لوگ حکومت اور فوج کے ساتھ ایک پیج پر نہیں ہیں۔
جب سے اس جہان میں آنکھ کھولی ہے تب سے ہی اسی موڑ پہ کھڑے ہیں۔ آگے کب بڑھے ہیں؟ پچھلی حکومت میں بھی اپوزیشن کے کچھ لوگ حکومت کے ساتھ نہ تھے اپنی باری آئی ہے تو تنقید کیوں؟ شکر کریں اپوزیشن نے ابھی کنٹینر والی سیاست شروع نہیں کی ورنہ نتائج کچھ اور ہوتے۔ کم از کم مجھ حقیر کو موجودہ اپوزیشن پچھلی اپوزیشن سے زیادہ میچور معلوم ہوتی ہے۔ یاد رکھیں کہ تحریک انصاف کی اپنی حکومت ریت پہ کھڑی ہے۔ جتنا اخراجات اس وقت احتساب ٹرائلز پہ ہو چکے ہیں کیا اس سے زیادہ رقم احتساب کر کے وصول کی جا چکی ہے؟ عالمی عدالتوں میں آپ کو چھتر پڑ رہے ہیں اور یہاں آپ خود کو ملک کے مسیحا ثابت کرنے کے لیے دن رات سوشل میڈیا پہ گزارتے ہیں۔ کیا ہی خوب کہا ہے کسی نے کہ جھوٹ اتنا بولو کہ سچ نظر آنے لگے! خدارا مذہب کا اور باجوہ ڈاکٹرائن کا چورن بیچنا بند کیجیے اور ہمیں زندہ رہنے دیجیے۔ ایک افضل کوہستانی کو تو آپ تحفظ دےنہ سکے قوم کو تحفظ کیا دیں گے؟ یہ شوبازیاں چھوڑیے اور کچھ کر کے دکھائیے عوام پہ مہنگائی کا طوفان نہ کھڑا کیجیے اور یہ رونا بند کیجیے کہ یہ پچھلی حکومت کا کارنامہ ہے ا ب آپ حکومت میں ہیں کھوکھلے دعووں اور سیاسی الزام تراشیوں کے علاوہ کچھ کر کے دکھائیے۔ ملک سنتالیس سے ہی اسی موڑ پہ کھڑا ہے لہذا یہ چورن بیچنا بند کیجیے!
 
جان

محفلین
عمران خان صاحب کی قیادت میں جس رفتار سے قوم کو غلام بنایا جا رہا ہے کہیں غلامی کا یہ طوق اتارنا ناممکن نہ ہو جائے۔ لہذا ہوش کے ناخن لیجیے اور قوم کو آزادی بخشیے تاکہ قوم سیکیورٹی حصار سے باہر نکل کر پھل پھول سکے۔
 
فرقان احمد

چاپلوسی نہ کریں گے تو یہ بھی جائیں گے۔۔۔! سمجھا کیجیے حضرت! :)
 
جاسم محمد

محفلین
جتنا اخراجات اس وقت احتساب ٹرائلز پہ ہو چکے ہیں کیا اس سے زیادہ رقم احتساب کر کے وصول کی جا چکی ہے
اس کا مطلب احتساب نہ کریں؟ سب کو معاف کر دیں؟
عالمی عدالتوں میں آپ کو چھتر پڑ رہے ہیں اور یہاں آپ خود کو ملک کے مسیحا ثابت کرنے کے لیے دن رات سوشل میڈیا پہ گزارتے ہیں۔
وہ چھتر پچھلی حکومتوں میں بھی پڑتے تھے۔ سابقہ ادوار میں آئی حکومتوں اور ججوں کےکرتوت ہی کچھ ایسے تھے کہ تنازع کھڑا ہونے پربین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کو عالمی عدالتوں میں گھسیٹ کر لے گئیں۔ اس کا گناہ بھی تحریک انصاف کر سر پر ڈال دیں۔
خدارا مذہب کا اور باجوہ ڈاکٹرائن کا چورن بیچنا بند کیجیے اور ہمیں زندہ رہنے دیجیے۔
اگر آج جہادی تنظیموں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے تو وہ بھی باجوہ ڈکٹرائن کی ہی مرہون منت ہے۔ وگرنہ سابقہ سول حکومتوں کا حال آپ سے بہتر کون جانتا ہے۔ کیا پدی کیا پدی کا شوربہ :)
عوام پہ مہنگائی کا طوفان نہ کھڑا کیجیے اور یہ رونا بند کیجیے کہ یہ پچھلی حکومت کا کارنامہ ہے
جب مہنگائی کا طوفان پچھلی حکومتوں کی فسکل پالیسی کا کارنامہ ہے تو یہاں غلط بیانی سے کام کیوں لیا جائے؟
عمران خان صاحب کی قیادت میں جس رفتار سے قوم کو غلام بنایا جا رہا ہے
کس کا غلام؟
 
جاسم محمد

محفلین
ذاتی مفادات کی خاطر قوم کا مستقبل اندھیرے میں جھونک دینا ذلالت کا آخری درجہ ہے۔
یہ ہیں وہ اصل ذاتی مقاصد اور مفادات جن پر بات کرتے آپ کی" جان" نکلتی ہے۔ تب یہاں نہ چاپلوسی یاد آتی ہے نہ پرانے وقتوں کی دشمنیاں اور لڑائیاں۔ مشکل پڑنے پر سب چور اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ لیکن این آر اور دینےکافیصلہ بہرحال اسٹیبلشمنٹ نے کرنا ہے۔ جو تاحال عمران خان کی قیادت سے بہت خوش ہے۔
53891079_10156436292099527_4472663343009628160_n.jpg
 
جان

محفلین
اس کا مطلب احتساب نہ کریں؟ سب کو معاف کر دیں؟
احتساب ضرور کریں لیکن احتساب کا ڈرامہ نہ کریں۔ اپنی صفوں میں بھی نظر دوڑائیے، عدالتی اور دفاعی اداروں میں بھی نظر دوڑائیے۔ احتساب کا دائرہ کار سیاسی لوگوں تک ہرگز محدود نہیں ہونا چاہیے۔
وہ چھتر پچھلی حکومتوں میں بھی پڑتے تھے۔ سابقہ ادوار میں آئی حکومتوں اور ججوں کےکرتوت ہی کچھ ایسے تھے کہ تنازع کھڑا ہونے پربین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کو عالمی عدالتوں میں گھسیٹ کر لے گئیں۔ اس کا گناہ بھی تحریک انصاف کر سر پر ڈال دیں۔
دوسروں کو طعنہ دینے کی بجائے اپنا گریبان جھانک لینا چاہیے۔ کیا آپ کے حکومت میں آنے سے جج اور حکومت دونوں ٹھیک ہو گئے ہیں؟ یاد رکھیں پچھلی حکومتوں کی کہانیاں سنا کر ہی آپ حکومت کر رہے ہیں۔ آپ کی حکومت تو ابھی تک ایسے محسوس ہوتا ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھی ہے۔ اب آپ پاور میں ہیں کر کے دکھائیں وہ جس کے آپ دعوے کیا کرتے تھے، جس کے الزامات آپ پچھلی حکومتوں پہ لگایا کرتے تھے۔ اب آپ کو کس نے روکا ہے؟ سرائیکی صوبہ کیوں نہیں بناتے؟ تحریک لبیک کے تو آپ بہت بڑے سپورٹر تھے وہ تعاون کا کیا ہوا؟ جوڈیشل سسٹم کس قدر مضبوط کیا ہے؟قادری صاحب کے شانہ بشانہ کھڑے تھے وہ ساہیوال واقعے کا کیا ہوا؟ صرف افضل کوہستانی کیس میں ہی خان صاحب کو ڈوب کے مر جانا چاہیے۔
اگر آج جہادی تنظیموں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے تو وہ بھی باجوہ ڈکٹرائن کی ہی مرہون منت ہے۔ وگرنہ سابقہ سول حکومتوں کا حال آپ سے بہتر کون جانتا ہے۔ کیا پدی کیا پدی کا شوربہ :)
اس بیان سے لگتا ہے کہ آپ پیدا ہی خان صاحب کے حکومت میں آنے کے بعد ہوئے ہیں۔ ڈان لیکس بھول گئے ہیں؟ عملی جامہ تو دور کی بات آپ نے تو لفظوں پہ ہی غدار کا سرٹیفیکیٹ ایشو کر دیا تھا۔ اب جبکہ خود عمل کر رہے ہیں تو محب وطن کا ٹائٹل سے بھی خود کو نوازا ہوا ہے۔
جب مہنگائی کا طوفان پچھلی حکومتوں کی فسکل پالیسی کا کارنامہ ہے تو یہاں غلط بیانی سے کام کیوں لیا جائے؟
پچھلی حکومتوں کی فسکل پالیسی کے نقصانات اسی دور میں ہی شروع ہو جانے چاہیے تھے۔ آپ کی چونکہ کوئی پالیسی ہے ہی نہیں اور نہ ہی یہ اہلیت کہ شرح نمود کو برقرار رکھ پاتے تو اس کا سہرا بھی آپ نے پچھلی حکومتوں کو پہنانا شروع کر دیا ہے۔ اگر سب کچھ ہی پچھلی حکومتوں کی کارستانی ہے تو آپ نے ابھی تک کیا کیا ہے؟ یا آپ ابھی بھی اپوزیشن میں ہیں۔
وہی جن کو بھٹو اور نواز شریف اپنے اپنے وقت میں ڈیڈیِ ثانی کہتے تھے اور آج کل یہ کام خان صاحب کر رہے ہیں۔
 
جان

محفلین
کمال ہے بھئی۔ عمران خان نے کیا حکومت کر کے ایون فیلڈ فلیٹ اور سرے محل بنانے ہیں؟ آخر ایسے کونسے ذاتی مفادات اور مقاصد ہیں جن کو پورا کرنے کیلئے عمران خان فوج کی چاپلوسی کرنے پر مجبور ہیں۔
کرسی سے بڑا بھی کوئی ذاتی مفاد ہو سکتا ہے؟
 
جان

محفلین
یہ ہیں وہ اصل ذاتی مقاصد اور مفادات جن پر بات کرتے آپ کی" جان" نکلتی ہے۔ تب یہاں نہ چاپلوسی یاد آتی ہے نہ پرانے وقتوں کی دشمنیاں اور لڑائیاں۔ مشکل پڑنے پر سب چور اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ لیکن این آر اور دینےکافیصلہ بہرحال اسٹیبلشمنٹ نے کرنا ہے۔ جو تاحال عمران خان کی قیادت سے بہت خوش ہے۔
53891079_10156436292099527_4472663343009628160_n.jpg
جی بالکل باسٹھ اور تریسٹھ ختم ہونا چاہیے کیوں صادق اور امین کی تعریف پہ صرف نبی ہی پورا اتر سکتے ہیں۔ باقی ہر انسان کسی نی کسی کنٹیکسٹ میں صادق اور امین نہیں ہے۔ اس مراسلے کا جواب دلیل سے دیجیے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
سرائیکی صوبہ کیوں نہیں بناتے؟
اس پر کام ہو رہاہے۔ یکم جولائی سے جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ فنکشنل ہو جائے گی۔
South Punjab secretariat to be functional from July 1

تحریک لبیک کے تو آپ بہت بڑے سپورٹر تھے وہ تعاون کا کیا ہوا؟
تحریک لبیک کی اعلیٰ قیادت سرے عام ریاست کے خلاف بغات کی مرتکب ہوئی ہے۔ اور اپنے کئے کی سزائیں بھگت رہی ہے۔ ان سے اب کیسا تعاون ہو سکتا ہے؟

جوڈیشل سسٹم کس قدر مضبوط کیا ہے؟
ریفارم تیار ہیں:
PTI government to introduce Judicial Reforms, Courts will be bound to decide cases in one year time

قادری صاحب کے شانہ بشانہ کھڑے تھے وہ ساہیوال واقعے کا کیا ہوا؟
لاہور ہائی کورٹ اس کیس پر کام کررہی ہے
Sahiwal incident: LHC seeks judicial inquiry report

صرف افضل کوہستانی کیس میں ہی خان صاحب کو ڈوب کے مر جانا چاہیے۔
افضل کوہستانی کیس غیرت کے نام پر قتل ہونے والے بیسیوں کیسز میں سے ہے جو ہر سال منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔ معلوم نہیں اس میں عمران خان قصور وار کیسے ہیں۔

ڈان لیکس بھول گئے ہیں؟ عملی جامہ تو دور کی بات آپ نے تو لفظوں پہ ہی غدار کا سرٹیفیکیٹ ایشو کر دیا تھا۔ اب جبکہ خود عمل کر رہے ہیں تو محب وطن کا ٹائٹل سے بھی خود کو نوازا ہوا ہے۔
اس کا جواب پہلے بھی کئی بارتفصیل سے دیا جا چکا ہے۔ اور اس دھاگہ کے پہلے صفحہ پر موجود ہے۔
نواز شریف کہاں غلطی کرگئے؟

اگر سب کچھ ہی پچھلی حکومتوں کی کارستانی ہے تو آپ نے ابھی تک کیا کیا ہے؟
حکومت سنبھالتے ہی سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تھا جو لیگی حکومت میں ریکارڈ 18 ارب ڈالر تک جا پہنچا تھا۔ نئی حکومت نے 7 ماہ میں اسے تیزی سے کم کیا ہے۔
3-1532027175.jpg

Current account deficit shrinks 16.7pc in seven months

آپ کی چونکہ کوئی پالیسی ہے ہی نہیں اور نہ ہی یہ اہلیت کہ شرح نمود کو برقرار رکھ پاتے
لیگ دور کی طرح کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ یعنی امپورٹس کو کھلی چھٹی دے کر شرح نمود یقینا بڑھائی جا سکتی تھی۔ مگر اتنا زیادہ خسارہ ملکی معیشت کے دیر پا مفاد میں نہیں ہیں۔ اسی لئے سب سے پہلے خساروں پر قابو پایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شرح نمود میں وقتی طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔

وہی جن کو بھٹو اور نواز شریف اپنے اپنے وقت میں ڈیڈیِ ثانی کہتے تھے اور آج کل یہ کام خان صاحب کر رہے ہیں۔
ان کی غلامی ذاتی مقاصد، کرپشن، سیاسی اقتدار کو طول دینے کیلئے تھی۔ جبکہ عمران خان کی ایسی کوئی ذاتی حسرتیں و مجبوریاں نہیں ہیں۔

کرسی سے بڑا بھی کوئی ذاتی مفاد ہو سکتا ہے؟
عمران خان یا اس کے خاندان کواس کُرسی سے کوئی ذاتی فائدہ حاصل نہیں ہوا ہے۔ اور نہ ہی وہ اس مقصد کے تحت اقتدار میں آیا ہے۔

جی بالکل باسٹھ اور تریسٹھ ختم ہونا چاہیے کیوں صادق اور امین کی تعریف پہ صرف نبی ہی پورا اتر سکتے ہیں۔ باقی ہر انسان کسی نی کسی کنٹیکسٹ میں صادق اور امین نہیں ہے۔ اس مراسلے کا جواب دلیل سے دیجیے گا۔
متفق ہوں۔ لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ یہ کام سابقہ حکومتوں کو کرنا چاہیے تھا۔ تحریک انصاف کسی صورت اس قانون کو ختم نہیں کرے گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان ترقی اور امن کی جانب آگے بڑھ رہا ہے، آرمی چیف
Last Updated On 03 July,2019 08:48 pm
498728_18388122.jpg

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی اور امن کی جانب آگے بڑھ رہا ہے، امن اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور قومی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان، ایران اور بھارت کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال جبکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری آپریشنز اور ایکشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا کو ملکی اقتصادی صورتحال اور معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کے سخت، مگر فائدہ مند اقدامات سے آگاہ کیا۔

کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدار امن اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔ پاکستان ترقی اور امن کی آگے بڑھ رہا ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
باجوہ ڈاکٹرائن مطلوبہ نتائج حاصل کر چکی ہے۔ اس ملک میں اب سرمایہ کار آتے ہیں، اور نہ ہی کرپشن ہوتی ہے۔ ہم باجوہ ڈاکٹرائن کی بھرپور تائید کا اعلان کرتے ہیں۔
 
Top