اصلاح سخن

فاخر

محفلین
ایک غزل بہت دنوں کے بعد پیش خدمت ہے۔ حضرت الف عین صاحب کی نظر کرم سے درخواست کے ساتھ:
غزل
افتخاررحمانی فاخرؔ
فراق یار میں ساقی، مقد رہے شراب غم
نہیں حاصل خوشی کوئی ، مقدر ہے شراب غم

شراب غم پیا تھا غم ، بھلانے کو مگر ہائے
چھپا ہے درد دل میں ہی ، مقد رہے شرابِ غم

رقیبو ہوش میں آؤ ، پلادو اب مئے صہبا
نہ چھیڑو رندہوں ازلی، مقدر ہے شراب ِ غم

سوالوں میں نہ الجھاؤ ، مری رندی ہے بالاتر
فروتر پہ نہیں را ضی ، مقد رہے شرابِ غم

ہوئی برہم وہ مے آگیں نگاہِ دلربا ساقی
مرا حصہ ہے اب یعنی ،مقدرہے شرابِ غم

ہے یہ فیضان الفت کا ، ہے جرس بے صدا لیکن
شکایت کیوں رہے کچھ بھی ، مقدر ہے شرابِ غم

زمانے کے حوادث سے مرا کیا واسطہ ہے فاخرؔ
فقط مے ہو وہ دوچشمی، مقدر ہے شرابِ غم
 
ایک غزل بہت دنوں کے بعد پیش خدمت ہے۔ حضرت الف عین صاحب کی نظر کرم سے درخواست کے ساتھ:
غزل
افتخاررحمانی فاخرؔ
فراق یار میں ساقی، مقد رہے شراب غم
نہیں حاصل خوشی کوئی ، مقدر ہے شراب غم

شراب غم پیا تھا غم ، بھلانے کو مگر ہائے
چھپا ہے درد دل میں ہی ، مقد رہے شرابِ غم

رقیبو ہوش میں آؤ ، پلادو اب مئے صہبا
نہ چھیڑو رندہوں ازلی، مقدر ہے شراب ِ غم

سوالوں میں نہ الجھاؤ ، مری رندی ہے بالاتر
فروتر پہ نہیں را ضی ، مقد رہے شرابِ غم

ہوئی برہم وہ مے آگیں نگاہِ دلربا ساقی
مرا حصہ ہے اب یعنی ،مقدرہے شرابِ غم

ہے یہ فیضان الفت کا ، ہے جرس بے صدا لیکن
شکایت کیوں رہے کچھ بھی ، مقدر ہے شرابِ غم

زمانے کے حوادث سے مرا کیا واسطہ ہے فاخرؔ
فقط مے ہو وہ دوچشمی، مقدر ہے شرابِ غم
اساتذہ کی آمد سے قبل ہماری صلاح

’’شرابِ غم پیا تھا‘‘
ہمارے ہاں شراب پی جاتی ہے، پیا نہیں جاتا۔ اگر یہاں آپ کی مراد حیدرآبادی لہجے میں ’’ میں شراب پیا‘‘ تب بھی یہ غلط ہوگا۔ دیکھ لیجیے!

’’نہ چھیڑو رند ہوں ازلی‘‘ اَزَل میں الف اور ز دونوں متحرک ہیں، آپ نے شاید اَزلی باندھا ہے جس میں ز ساکن ہے۔

’’ہے یہ فیضان الفت کا، ہے جرسِ بے صدا لیکن‘‘ آپ نے شاید یہاں جَرَس ( ج اور ر دونوں متحرک) کو جَرس ( ج متحرک ، ر اور س ساکن) باندھا ہے۔
 

فاخر

محفلین
ویسے آپ کی ’’صلاح‘‘ درست اور مناسب ہے ؛لیکن مجھے بے موسم کی ’بارش‘ اور بے وقت کی ’شہنائی‘ پسند نہیں ہے ۔@محمدخلیل الرحمٰن
 

فاخر

محفلین
اک طرزِ ’’تخاطب ‘‘ ہے سو وہ ان کو مبارک
اک عرض تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے​
شكريہ سر!!
ویسے کم از کم جنہیں اصلاح کے لیے زحمت دی گئی ان کے جواب کا انتظار کرلیا جاتا تو بہتر تھا۔ میں نے ’المنجد‘ دیکھا تھا آپ نے جو اشارہ کیا ہے وہ صحیح ہے۔’ اَزَلی‘ بھی اور’ جَرَس‘ بھی ۔ اگر برا لگے تو معافی چاہوں گا، مجھے معلوم ہے کہ آنجناب بھی اصلاح دیا کرتے ہیں ؛لیکن میں نے آپ کو زحمت نہیں دی تھی۔بناء بریں تبصرہ میں عجلت سے کام نہ لیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میرا یہ سنجیدہ مشورہ ہے کہ افتخار اس قسم کی ردیفوں میں سخن آزمائی نہ کیا کریں جس کا نبھانا مشکل ہو۔
اصلاح سخن میں پوسٹ کرنے کا مطلب یہی ہے کہ جسے ٹیگ کیا جائے اس کے علاوہ بھی کوئی اور بھی اس میں مشورے دے سکتا ہے۔ اور اگر صرف مجھ سے اصلاح کروانے کے متمنی ہیں تو ذاتی مکالمے میں پوسٹ کرتے (حالانکہ تب بھی میں اصلاحی مشورے دینے کی بجائے یہی کہتا کہ فورم میں ہی پوسٹ کریں۔)
مجھے تو بہت خوشی ہوتی ہے جب دوسرے احباب بھی یہاں آ کر اپنے مشوروں سے نوازتے ہیں۔
 

فاخر

محفلین
میرا یہ سنجیدہ مشورہ ہے کہ افتخار اس قسم کی ردیفوں میں سخن آزمائی نہ کیا کریں جس کا نبھانا مشکل ہو۔
حضرت@الف عین صاحب ان شاءاللہ ! اس کا خیال رکھوں گا اصل میں کئی ہفتوں سے کچھ ’کہا‘ نہیں تھا ؛ اس لیے میں نے یہ ’مبتدیانہ‘ کوشش کی، تاکہ اس بہانے سے آپ سے کچھ ’تکلم‘ ہوجائے۔ ’ذاتی مکالمے‘ میں درخواست سے گریز کرتا ہوں تاکہ آپ کو مزید زحمت نہ ہو؛ کیوں کہ آپ بہت ہی مصروف رہا کرتے ہیں اور آپ جیسی نابابغہ روزگار اور فخر کشور ہندوستان کو ’زحمت‘ دینا اپنی بدنصیبی اور شومئی قسمت ہے ۔
رہی بات اوروں کے تبصرہ اور ’اصلاح‘ کی ،تو بقول آنجناب کے کہ :’’مجھے تو بہت خوشی ہوتی ہے جب دوسرے احباب بھی یہاں آ کر اپنے مشوروں سے نوازتے ہیں‘‘ آپ کے موقف کی تائید اور اسے تسلیم کرتا ہوں ؛لیکن پتہ نہیں کیوں جب کوئی دوسرا جسے میں نہیں جانتا پہچانتا ہوں، آکر استادی کرنے لگے تو اچھا نہیں لگتا ہے۔ رہی بات آپ(الف عین صاحب )کی تو ----------------- (چوں کہ میں نے آپ کو آپ کی علمی وجاہت، کارنامے، خاندانی رتبہ بالخصوص ہندوستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ اردو کی بے لوث خدمات وغیرہ ایسے زریں کارنامے ہیں جن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، سے پہچانا ہے ۔میں ان سے متاثر ہی نہیں ہوں ؛بلکہ آپ کی عظمت کا قدرداں ، آپ کی سطوت علمی کا معترف اور دل سے آپ کی خدمات کا قائل ہوں؛ اس لیے آپ کو استاد منتخب کیا ہے) آپ کا ڈانٹنا اور سخت سست کہنا بھی اچھا لگتا ہے، (جب کہ آپ نے کبھی ڈانٹا اور سخت سست کہا نہیں ہے) اور ا س کو میں اپنی خوش قسمتی تصور کرتا ہوں۔
جب آپ کی خوشی اس میں ہے کہ :’’مجھے تو بہت خوشی ہوتی ہے جب دوسرے احباب بھی یہاں آ کر اپنے مشوروں سے نوازتے ہیں‘‘ تو پھر اوروں کے لیے بھی اجازت ہے۔ میں اسے آپ کا حکم تصور کرتا ہوں ،اورپھر اس حکم کی تعمیل میرے لیے فرض ہے۔
 
Top