پیشہ وارانہ تقاضے - ہم کہاں کھڑے ہیں

imissu4ever

محفلین
پیشہ وارانہ تقاضے (پروفیشنل ایتھکس) انتہائ اہم ہیں
کیا اپ اپنی اپنی فیلڈ میں اس سے متعلق اپنے اہم تجربات شیئر کریں گے تاکہ باہم استفادہ ہو
 

فلسفی

محفلین
پیشہ وارانہ تقاضے (پروفیشنل ایتھکس) انتہائ اہم ہیں
کیا اپ اپنی اپنی فیلڈ میں اس سے متعلق اپنے اہم تجربات شیئر کریں گے تاکہ باہم استفادہ ہو
اچھا موضوع ہے۔ میری حاضری لگا لیجیے۔ تفصیل وقت نکال کر عرض کروں گا۔ ان شاءاللہ
 

imissu4ever

محفلین
ایک بزرگ کے پاس ایک صاحب تشریف لے گئے اور تمام شعبوں کی برائیاں شروع کردیں پولیس سے اِنکم ٹیکس بجلی دودھ خوراک گیس ہر ایک سے نالاں تھے اور آخر میں ایک لمبی ٹھنڈی آہ بھر کر کہا
کہ ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہوگا
بزرگ جو بات ختم ہونے کا انتظار کر رہے تھے بولے
آپ بھی مجھے کسی شاخ پر بیٹھے الو ہی معلوم ہوتے ہیں یہ بتائیں کہ آپ جس شعبے میں کام کر رہے ہیں کیا اس میں آپ دیانت داری اور صحیح کام کر رہے ہیں ان صاحب کا چہرہ شرمندگی سے جھک گیا
من حیث القوم ہم کیڑے نکالنے کے ماہر ہیں مگر روشن پہلو یا اپنے حقوق کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا خیال نہیں کرتے
اپنے اپنے پروفیشن میں پیشہ وارانہ تقاضے شیئر کریں ۔۔۔۔
 

imissu4ever

محفلین
مثلاً آڑھتی یا بیوپاری مال میں دانستہ مکسنگ کرتا ہے یا پانی لگاتا ہے - غلط
اکثر دکاندار یا تو گز کو کچھ کم کردیتا ہے یا کپڑا ناپتے وقت اسکو کھینچ کر بیچ سے ٹھیڑا کر دیتا ہے تاکہ کپڑا بچائے-غلط
ٹیسٹ سیمپل میں ایکٹو جزو کی مقدار کچھ ہوتی ہے اور بازار میں دستیاب پروڈکٹ کی کچھ اور-غلط
اپ سب کی قیمتی آراء کا منتظر رہونگا
 
Top