طلسم ہوشربا تبصرے

شمشاد

لائبریرین
دھاگہ موجود ہے جو کہ نبیل بھائی نے ہی کھولا تھا 16 فروری 2006 کو۔

فی الحال میں نے پہلے بیس صفحے وہاں پوسٹ کر دیئے ہیں۔

ربط یہ رہا : طلسم ہوشربا
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ بھی نہ:)


پتہ ہے آپ نے جو ذپ کی ہے اس میں بھی آپ نے ای میل آئی ڈی غلط بھیج دی تھی
وہ تو میں نے اپنا دماغ چلا کے اس کو درست کرلیا:grin:


شکریہ

میں نے 141 سے 160 تک والی فائل اتار لی ہے
میں اس پر کام شروع کردیتا ہوں
 

فہیم

لائبریرین
بس جی کام کرگیا

ورنہ آج کل تو دماغ پر فلو اور فیور نے اپنا رنگ جمایا ہوا ہے
 

ماوراء

محفلین
کیا ہوا بھئی
کیا میرا نام یاد نہیں رہا
سوری فہیم، اصل میں میں نے پہلے لسٹ بنائی تھی، اور اچانک انٹرنیٹ کی ساری ونڈوز بند ہو گئیں۔ پھر دوبارہ بناتے ہوئے شاید یاد ہی نہیں رہا۔

فہیم آپ کو بھی ضرروی معلومات ذ پ سے بھیج رہا ہوں۔

آپ صفحہ 141 سے 160 تک لے لیں اور یہاں لکھ دیں کہ لےلیے ہیں۔

شمشاد بھائی، بہت شکریہ۔

ماوراء یہ بھی بتانا تھا کہ لکھ کر پوسٹ کہاں کرنا ہے؟

دھاگہ موجود ہے جو کہ نبیل بھائی نے ہی کھولا تھا 16 فروری 2006 کو۔

فی الحال میں نے پہلے بیس صفحے وہاں پوسٹ کر دیئے ہیں۔

ربط یہ رہا : طلسم ہوشربا

بالکل، آپ نے صحیح پوسٹ کیا۔ اور اگر کوئی نیا دھاگہ کھولنا چاہے تو داستان سیکشن میں کھول لے۔ اور شمشاد بھائی آپ نے تو لکھ بھی لیے۔ یہ کیا راز ہے مجھے بھی پلیز بتا دیں۔ کیا کوئی جن ہے اپ کے پاس؟



سب حضرات کا بہت شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
آجکل کے جن انتہائی نکمے اور کام چور ہیں۔
آج فرصت مل گئی تھی تو لکھ دیئے 20 صفحے۔ یہ بھی پیش نظر تھا کہ شروعات ہی مجھ سے ہو رہی ہے تو تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
 

ماوراء

محفلین
نمبر | صفحات | برقیانے والے کا نام | مکمل/ نامکمل | پروف ریڈر کا نام
1 | 20 - 01 | شمشاد | |
2 | 40 - 21 |ماوراء | |
3 | | | |
4 | 80 - 61 | راہبر | |
5 | 100 - 81 | محمد وارث | |
6 | 120 - 101 |حجاب | |
7 | | | |
8 | 160 - 141 | فہیم | |
9 | | | |
10 | | | |
 

شمشاد

لائبریرین
نمبر | صفحات | برقیانے والے کا نام | مکمل/ نامکمل | پروف ریڈر کا نام
1 | 20 - 01 | شمشاد | مکمل |
2 | 40 - 21 |ماوراء | |
3 | | | |
4 | 80 - 61 | راہبر | |
5 | 100 - 81 | محمد وارث | |
6 | 120 - 101 |حجاب | |
7 | | | |
8 | 160 - 141 | فہیم | |
9 | | | |
10 | | | |
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے اپنے حصے کے صفحات 81 تا 100 پوسٹ کر دیئے ہیں۔

لیکن ایک بات کی نشاندہی میں ضرور کرنا چاہوں گا کہ جس تصویری کتاب سے ہم لکھ رہے ہیں اس میں اغلاط کی بھر مار ہے، اتنی غلطیاں کسی کتاب میں شاید ہی پہلے کبھی میں نے دیکھی ہوں۔ لگتا ہے یہ کتاب نیٹ پر رکھنے والوں نے بالکل بھی نہیں پڑھا اسکو۔ صرف بیس صفحات میں مجھے جن غلطیوں کا سامنا کرنا پڑا ان میں:

- الفاظ کے ہجے غلط ہیں جیسے 'حسب الحکم' کو 'حبس الحکم'، 'باغ' کو 'باگ'، 'عیاذ باللہ' کو 'عیاز باللہ' وغیرہ وغیرہ لکھا ہے۔

- ایک ہی لفظ کے درمیان غلط جگہ 'سپیس' دینے سے لفظ کچھ کا کچھ بن گیا ہے، جیسے 'ملازمان' کو 'ملا زمان' لکھ دیا ہے۔

- جملوں کے درمیان الفاظ مخذوف ہیں۔

- اضافتیں لگانے کا کوئی تصور ہی نہیں ہے، جبکہ مصنف نے بلا تکلف کثیر تعداد میں فارسی اور عربی الفاظ و تراکیب استعمال کیئے ہیں اور بغیر اضافت (زیر، زبر وغیرہ) ان کو پڑھنا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے۔

- ایک ہی جاری جملے میں جا بجا 'فُل سٹاپ' لگے ہوئے ہیں جس سے جملے کا ربط ختم ہو جاتا ہے۔

- 'کوٹیشن مارک' کا استعمال ٹائپسٹ نے اپنی صوابدید پر کیا ہے، اگر جملے کے شروع میں لگایا ہے تو اختتام پر ندارد اور اگر اختتام پر ہے تو شروع میں نہیں ہے۔

- اشعار میں غلطیوں کی وجہ سے کئی اشعار بے وزن ہو گئے ہیں۔

اس لیے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس کو برقیانے والی ٹیم کو ایک تو انتہائی محتاط طریقے سے اس پر کام کرنا پڑے گا، دوسرا اگر برقیانے والی ٹیم کیلیے نہیں تو کم از کم پروف ریڈرز کیلیے ہمیں 'اصلی' اور چھپی ہوئی کتاب ضرور مہیا کرنا ہوگی وگرنہ اگر پروف ریڈنگ بھی اسی 'تصویری' کتاب سے ہوئی تو ہماری کتاب میں بے شمار غلطیاں رہ جائیں گی جنکی ذمہ داری لامحالہ بعد میں ہمارے اوپر ہی ہوگی۔

۔
 

شمشاد

لائبریرین
نمبر | صفحات | برقیانے والے کا نام | مکمل/ نامکمل | پروف ریڈر کا نام
1 | 20 - 01 | شمشاد | مکمل |
2 | 40 - 21 |ماوراء | |
3 |60 - 41 | محمد وارث | |
4 | 80 - 61 | راہبر | |
5 | 100 - 81 | محمد وارث | مکمل |
6 | 120 - 101 |حجاب | |
7 | | | |
8 | 160 - 141 | فہیم | |
9 | | | |
10 | | | |
 

ماوراء

محفلین
وارث، پروف ریڈر پر سارا کام ڈال دیں گے۔ اسی طرح چلنے دیں۔ بیچ راستے مجھ سے کام نہیں چھوڑا جاتا۔ اب ارادہ کر چکے ہیں تو۔۔۔:(


وارث، آپ نے مزید صفحات لینے ہیں کیا؟ اگر آپ مزید کام کرنا چاہتے ہیں تو جی میل سے صفحات لے کر یہاں بھی بتا دیں کہ آپ کون سے صفحات لکھ رہے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث، پروف ریڈر پر سارا کام ڈال دیں گے۔ اسی طرح چلنے دیں۔ بیچ راستے مجھ سے کام نہیں چھوڑا جاتا۔ اب ارادہ کر چکے ہیں تو۔۔۔:(


وارث، آپ نے مزید صفحات لینے ہیں کیا؟ اگر آپ مزید کام کرنا چاہتے ہیں تو جی میل سے صفحات لے کر یہاں بھی بتا دیں کہ آپ کون سے صفحات لکھ رہے ہیں۔



شکریہ ماوراء، لیکن کام چھوڑنے کا تو میں نے کوئی ذکر نہی کیا :) میں تو صرف یہ عرض کر رہا ہوں کہ کسی نہ کسی طرح 'اصل' کتاب مہیا کرنا بہت ضروری ہے، اپنے پراجیکٹ کو اغلاط سے پاک کرنے کیلیے۔

مزید کام، ہمم، میں تو سوچ رہا تھا کہ اب دوسرے راؤنڈ تک فارغ ہو گیا ہوں:) لیکن خیر میں نمبر 3 پر جو خالی صفحات ہیں یعنی 41 سے 60 وہ لے لوں گا، آپ نوٹ کر لیں پلیز۔ شکریہ

۔
 
وارث بھائی! اغلاط کا ذکر تو میں نے پہلے ہی کیا تھا کیونکہ جب مطالعہ کرنے بیٹھا تھا تو شروع کے دس صفحات میں اس قدر غلطیاں تھی کہ پوری پوری عبارات مبہم تھیں۔۔۔ عجیب کام کیا ہے ان لوگوں نے۔ لگتا ہے کہ پروف ریڈنگ کی ایک نظر ڈالنا بھی گوارا نہیں کی ہے۔۔۔۔۔!
 

ماوراء

محفلین
کیا اتنی غلطیاں ہین؟:confused:

وارث، دیکھتے ہیں کہ کسی کے پاس شاید کتاب ہو۔ نہیں تو میں کچھ کرتی ہوں۔

اور اس سائٹ والوں کو کچھ نہ کہیں۔۔۔ کہیں انہوں نے آواز سن لی نہ۔۔۔ تو ہم پر چوری کا الزام آ جائے گا۔ سنا ہے اس سائٹ کی بڑی پہنچ ہے۔:p
 
جبھی اس سائٹ کا نام نہیں لیا ہے میں نے۔ :lll:
اچھا۔۔۔ دیکھیں، سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اندازِ تحریر قدیم ہے۔ اگر چھوٹی موٹی گرامر کی یا ٹائپنگ کی غلطیاں ہمیں نظر آ بھی جائیں تو ان کو درست کیا جاتا ہے لیکن اردو کے متروک الفاظ یا فارسی کے الفاظ میں اگر کوئی غلطی ہو تو اس کو پہچاننا قدرے مشکل کام ہے۔ طلسم ہوشربا کا مکمل سیٹ شاید ساڑھے چار ہزار روپے کا ہے۔ (کسی نے مجھ سے ذکر کیا تھا کچھ عرصہ قبل)
 

فہیم

لائبریرین
میں نے بھی اپنے حصے کے 20 صفحات ٹائپ کرلیے ہیں
یعنی کے پروف ریڈر کے لیے ایک بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے



لیکن میں چونکہ لائبریری ٹیم کا ممبر نہیں ہوں
اس لیے ان کو لائبریری سیکشن میں پوسٹ نہیں کرسکتا



شمشاد بھائی یا ماوراء اس سلسلے میں کچھ کریں
یا مجھے بتائیں کہ کہاں پوسٹ کروں؟
 
Top