اسلامی بلاگ کیلئے اسلامی تھیم کی اشد ضرورت هے؟؟؟؟

Muhammad zubair

محفلین
السلام علیکم
دوستو میں ایک چھوٹا سا اسلامی بلاگ بنانا چاهتا هوں اردو میں جس کیلئے مجھے کچھ
هیلپ چاهیئے پلیز کوئ بھائ میری هیلپ کردے
1- ایک عدد اسلامی اردو تھیم جس میں پوسٹ تھمبل هوں
2 - ھوم پیج پر مختلف قسم کی کیٹیگری کیسے بناؤں جس میں پوسٹ بھی نظر آئے
پلیز اگر کوئ بھائ میری هیلپ کردے تو آپ کو اس کا نعم البدل ملے گا
 
شکیب

محفلین
وعلیکم السلام
1۔ اسلامی تھیم چننے کا مرحلہ پہلے طے کر لیں۔ کیونکہ دوسرا مرحلہ اس کے بعد ہی طے کرنا زیادہ مفید ہوگا۔ اردو ٹیمپلیٹس محفل میں بہت مل جائیں گی۔ نبیل اسد ، بسمل بھائی، تجمل حسین بھائی وغیرہ نے محفل ہی میں کئی اپلوڈ کر رکھی ہیں، ان میں سے کوئی چن لیں۔ مثلا حال ہی میں بسمل بھائی کی اردوائی ہوئی ٹیمپلیلٹ دیکھیں۔
کیٹیگری والی بات اگلا مرحلہ ہے، ہو سکتا ہے آپ کی چنی ہوئی ٹیمپلیٹ میں وہ پہلے ہی سے سہولت موجود ہو۔
دعاؤں میں سب ناظرین( یاقارئین :پ)یاد رکھیں۔ شب بخیر۔
والسلام
 
شکیب

محفلین
تھیم ہی سے یاد آیا۔ گوگل میں بلاگر اردو ٹیمپلیٹس سرچ کرنے پر ایک نتیجہ ” urdu-bloggers-2015-10-10.zip“ آتا ہے۔ اسے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ اس میں کافی ٹیمپلیٹس ہیں۔ اگر یہ فائل نہ ملے تو بصورتَ مجبوری ای میل کے توسط سے فراہم کر سکتا ہوں۔
نایاب
بہت دعائیں
 
السلام علیکم
دوستو میں ایک چھوٹا سا اسلامی بلاگ بنانا چاهتا هوں اردو میں جس کیلئے مجھے کچھ
هیلپ چاهیئے پلیز کوئ بھائ میری هیلپ کردے
1- ایک عدد اسلامی اردو تھیم جس میں پوسٹ تھمبل هوں
2 - ھوم پیج پر مختلف قسم کی کیٹیگری کیسے بناؤں جس میں پوسٹ بھی نظر آئے
پلیز اگر کوئ بھائ میری هیلپ کردے تو آپ کو اس کا نعم البدل ملے گا

آپ بلاگ اگر سیلف ہوسٹڈ بنانا چاہ رہے ہیں تو یہ دونوں خواہشیں پوری ہو سکتی ہیں۔
بصورتَ دیگر بلاگر وغیرہ پر صرف پہلے نکتے پر ہی اکتفا کرنا ہوگا۔
 
Muhammad zubair

محفلین
بھائ

بصورتَ دیگر بلاگر وغیرہ پر صرف پہلے نکتے پر ہی اکتفا کرنا ہوگا۔[/QUOTE
تھیم ہی سے یاد آیا۔ گوگل میں بلاگر اردو ٹیمپلیٹس سرچ کرنے پر ایک نتیجہ ” urdu-bloggers-2015-10-10.zip“ آتا ہے۔ اسے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ اس میں کافی ٹیمپلیٹس ہیں۔ اگر یہ فائل نہ ملے تو بصورتَ مجبوری ای میل کے توسط سے فراہم کر سکتا ہوں۔
نایاب
بہت دعائیں
بھائ مجھے گوگل سے نهیں ملی آپ مجھے سینڈ کردو
۔hafizzubair905@gmail
 
Muhammad zubair

محفلین
السلام علیکم
جواب دینے کیلئے میں آپ سب کا تهه دل سے شکر گزار هوں اب میں سب سے پهلے ایک اسلامی بلاگ بناؤں گا اور ٹمپلیٹ اپلوڈ کرتا هوں اگر کوئ پرابلم هوئ تو آپ کی خدمت میں حاضر هوجاؤں گا
جس بھائ کے پاس اردو ٹمپلیٹ هے وه میرے ای میل ایڈریس پر میل کردے شکریه
الله حافظ
 
مدیر کی آخری تدوین:

شکیب

محفلین
آپ بلاگ اگر سیلف ہوسٹڈ بنانا چاہ رہے ہیں تو یہ دونوں خواہشیں پوری ہو سکتی ہیں۔
بصورتَ دیگر بلاگر وغیرہ پر صرف پہلے نکتے پر ہی اکتفا کرنا ہوگا۔
کیوں بھلا؟ کیٹیگری وائز پوسٹس کو ہوم پیج پر دکھانا تو ممکن ہے۔
 
شکیب

محفلین
میرے خیال میں بلاگر پر یہ کام تھوڑا اور تاحال میری نظر سے ابھی تک ایسی کوئی بلاگر تھیم نہیں گزری۔
تھیم میں تو نہیں ہوگا۔ یہ تو ٹمپلیٹ پسند کرنے کے بعد کا مرحلہ ہے۔ ویسے بھی نمبر 2 پر ہی لکھا ہے۔
ویسےکیٹیگری کے مطابق ہوم پیج پر دکھانے سےان کی مراد کیا ہے، یہ سمجھنے میں میں اور آپ غلطی بھی کر سکتے ہیں۔ بہر حال، انہیں ٹیمپلیٹ سیلیکٹ کرنے کے بعد کوئی مسئلہ ہوگا تو بتا ہی دیں گے۔ تب دیکھیں گے۔
 
شکیب

محفلین
ہر ویبسائٹ یا بلاگ پر اختیارات تو بحیثیت ایڈمن آپ ہی کے پاس ہوتے ہیں...
کیا آپ فورم بنانا چاہتے ہیں؟
 
میرے خیال میں بلاگر پر یہ کام تھوڑا اور تاحال میری نظر سے ابھی تک ایسی کوئی بلاگر تھیم نہیں گزری۔
آپ صحیح کہ رہے ہیں، بلاگر پر ایسا ممکن نہیں۔ یہ کام ورڈپریس میں ہوسکتا ہے۔ بلاگر میں تازہ ترین پوسٹ ہی ہوم پیج پر آئے گی کیٹیگری کے حساب سے نہیں۔
 
السلام علیکم
دوستو میں ایک چھوٹا سا اسلامی بلاگ بنانا چاهتا هوں اردو میں جس کیلئے مجھے کچھ
هیلپ چاهیئے پلیز کوئ بھائ میری هیلپ کردے
1- ایک عدد اسلامی اردو تھیم جس میں پوسٹ تھمبل هوں
2 - ھوم پیج پر مختلف قسم کی کیٹیگری کیسے بناؤں جس میں پوسٹ بھی نظر آئے
پلیز اگر کوئ بھائ میری هیلپ کردے تو آپ کو اس کا نعم البدل ملے گا
اسلامی بلاگ اگر پیسے کمانے کی نیت سے بنانا ہے تو ٹھیک، لیکن اگر ثواب کی نیت سے بنانا ہے تو اسکا ثواب تبھی ملے گا جب اردو تھیم کو خرید کر استعمال کریں گے تاکہ تھیم بنانے والے کو اسکی محنت کا صلہ مل سکے۔
اگر اسلامی بلاگ کسی سے اردو تھیم فری میں لیکر بنائیں گے تو وہ تھیم بنانے والے کی حق تلفی ہوگی اور ایسی صورت میں ثواب کے بارے میں بھول جائیں۔ :D
 
عرفان سعید

بلاگ پر آپ کے بے لاگ تبصروں سے کافی گنجلک سا معاملہ ہو گیا ثواب کا!
 
میرا تو یہی ماننا ہے کہ ثواب "مفت" میں نہیں ملتا۔ کچھ دن پہلے کی بات ہے ہمارے ایک عزیز کو معلوم ہوا کہ میں نے سکول کے لیے فورم بنانا سیکھ لیا ہے اور اس پر کام کر رہی ہوں۔
انکا مجھے فون آیا کہ آپکے پاس اگر وقت ہو تو آپ سے کام ہے۔ میں نے کہا کافی مصروفیات ہیں آجکل تو وقت نکالنا تو مشکل ہے مگر پھر بھی آپ بتائیں۔
کہنے لگے میں ایک فورم بنانا چاہ رہا ہوں جہاں اسلامی معلومات دی جائیں گی۔ مگر مجھے فورم کی انسٹالیشن اور اسکی سیٹنگ کے بارے میں علم نہیں تو اگر آپ وقت نکال کر سیٹنگ کر دیں تو بہت مہربانی ہوگی۔
میں نے کہا جناب پرائیویٹ سکول والے تو خون چوس لیتے ہیں اور میں سکول کے بعد ٹیوشن بھی پڑھاتی ہوں، لہذا وقت نہیں دے پاوں گی اور ویسے بھی میں نے نیا نیا کام سیکھا ہے اور کسی اور سے مدد بھی لی ہے تو میں ماہر نہیں آپ کسی ماہر سے کام کروا لیں جلدی اور اچھا ہوجائے گا۔
کہنے لگے کسی پروفیشنل سے رابطہ کرو تو وہ دس ہزار سے نیچے بات ہی نہی کرتا، اتنی تو مجھے آمدن نہیں ہونی فورم سے جتنے وہ پیسے مانگ لیتے ہیں۔
میں نے کہا آپ اسلامی فورم بنا رہے ہیں ثواب کی نیت سے تو اس میں آمدن کہاں سے آگئی؟
کہنے لگے میں گوگل ایڈسنس بھی لگاوں گا نہ تو اس سے آمدن بھی ہوگی۔
میں نے کہا یہ بھی صحیح، میرے لیے محض "ثواب" اور خود آپ آمدنی کے چکر میں ہیں۔ :p

بات کچھ تلخ ہے مگر حقیقت ہے کہ اکثریت "ثواب" کا جھانسا دیکر مفت کام کروانا چاہتی ہے اور خود پیسے کمانے کے چکر میں ہوتی ہے۔
اب یہ بھائی تھیم ڈھونڈ رہے ہیں۔ اگر تو نیت ثواب کی ہے تو خود ہی بتائیں کسی کی محنت سے بنائی ہوئی تھیم کو آپ کسی اور کے زریعے مفت میں لیکر استعمال کریں گے تو یہ تو چوری ہوئی نہ۔۔۔ تو چوری کی چیز سے ثواب کیسے ملنے لگا؟
 
ہمارا ماننا ہے کہ آمدن اور ثواب دونوں کمانے چاہیے!
 
بالکل اس میں کوئی حرج نہیں۔ مگر جو تھیم پیسوں کی ہو اور آپ کسی اور سے فری میں لے لیں تو ایسے میں آمدن تو ہوگی مگر ثواب ہرگز نہیں کیونکہ میرے نزدیک تو یہ سیدھی چوری ہے اور تھیم بنانے والے کی حق تلفی ہے۔
اور دوسروں کو ثواب کا جھانسا دیکر مفت کام کروانا اور خود پیسے بٹورنا تو یہ بھی میرے خیال سے صحیح نہیں۔
ہاں آپ مناسب پیسوں میں کام کروائیں، اسکے بعد اچھی چیزیں شئیر کریں، انشاءاللہ ثواب بھی ہوگا اور آمدنی بھی۔
 
یا پھر بات بالکل سیدھی کریں کہ میرے پاس پیسے نہیں اگر آپ فری میں کام کر دیں تو آپکا شکریہ۔۔۔
یہ ثواب کا جھانسا دینا یہ غلط ہے۔
 
Top