سردیاں اور سی فوڈ

582125_5754408_prawn_magazine.jpg

انسان صدیوں سے زرعی اجناس چرند،پرند اور آبی حیات (سی فوڈ) سے اپنی خوراک کی ضروریات پوری کررہا ہے۔لذت ،غذائیت اور طبی لحاظ سے سی فوڈ خاص و عام میں مقبول ہیں۔سردیوں میں مچھلی اور جھینگوں سے بنے کھانوں کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ہفتے میں ایک بار مچھلی اور جھینگے کھانے سے کولیسٹرول ،بلڈ پریشر اور عارضہ قلب سے بچا جاسکتا ہے اور قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔سی فوڈ بنانے کی چند تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

بیکڈ فش ان بنانا لیوز

582125_5637228_fish_magazine.jpg

اجزاء۔
مچھلی کے ٹکڑے۔ آدھا کلو
کوکونٹ ملک ۔ایک کپ
ریڈ کری پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ
چینی ۔ایک چائے کا چمچ
فش سوس۔ تین کھانے کے چمچ
لیموں کے پتے۔ پانچ عدد
کیلے کے پتے ۔چار سے پانچ عدد
مکس ویجی ٹیبلز۔ دو سو گرام (سلائس یا کٹی ہوئی)
لال مرچ دو سے تین عدد (سلائس کی ہوئی)

ترکیب۔
ایک پیالے میں کوکونٹ ملک، ریڈ کری پیسٹ، چینی، فش سوس اور لیموں کے پتے شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں مچھلی کے ٹکڑے شامل کرکے اچھی طرح میری نیٹ کر لیں اور پچیس سے تیس منٹ تک چھوڑ دیں۔
ایک بیکنگ ٹرے پر کیلے کے پتوں کو سیٹ کرکے ان پر مکس ویجی ٹیبلز کو بچھا دیں۔
پھر ان پر پہلے سے میری نیٹ کی ہوئی فش کو رکھیں اور بچا ہوا مصالحہ اوپر سے ڈالیں۔
اب ان کے پیکٹ بناکر ٹوتھ پکس سے بند کریں اور بیکنگ ٹرے میں رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس سے پچیس منٹ کے لیے بیک کر لیں یا پھر اسٹیم کر لیں۔
اب بیکنگ ٹرے سے فش کے پیکٹس نکال کر سرونگ ڈش میں ڈالیں۔
پھر اوپر سے لال مرچ کے سلائس سے گارنش کرکے سرو کریں۔

پران سکیورز ود ٹومیٹو سالسہ
اجزاء۔
ٹائیگرپرون۔ آدھا کلو
لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
لہسن کا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ
سرکہ ۔ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ آدھا چائے کا چمچ
زیتون کا تیل۔ دو کھانے کے چمچ
شاشلک اسٹکس۔حسب ضرورت

ٹومیٹو سالسہ کے لیے:
لال شملہ مرچ ۔ایک عدد
ہری شملہ مرچ ۔ایک عدد
ہری مرچ ۔ایک عدد
ٹماٹر۔ دو عدد اُبلے ہوئے
ہری پیاز۔ دو عدد
زیتون کا تیل۔ ایک کھانے کا چمچ
پارسلے ۔ایک کھانے کا چمچ
سرکہ ۔دو چائے کے چمچ
نمک۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ

ترکیب۔
ٹائیگرپرون پر پسی لال مرچ، لہسن کا پیسٹ، لیموں کا رس، سرکہ، کالی مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، نمک اور زیتون کا تیل لگا کر آدھے گھنٹے تک رکھ دیں۔
پھرانھیں شاشلک اسٹکس پر لگا کر درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے سینک لیں۔
ٹومیٹو سالسہ کے لیے:لال شملہ مرچ، ہری شملہ مرچ، ہری مرچ، اُبلے ٹماٹر، ہری پیاز اور پارسلے کو باریک کاٹ لیں۔
اب ان میں زیتون کا تیل، سرکہ، نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کریں اور جھینگوں کے ساتھ سرو کردیں۔

فش ود لیمن بٹر
اجزاء۔
فش فلے۔ آٹھ عدد
لیموں ۔دو عدد
لہسن جوئے۔ چار عدد ﴿(چھلے اور کٹے ہوئے)
مایونیز ۔ایک پیالی
فریش کریم۔ آدھی پیالی
مسٹرڈ پاؤڈر یا پیسٹ ۔ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
مکھن ۔ایک چائے کا چمچ
سفید سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ
پارسلے ۔اوپر ڈالنے کے لیے
تیل۔ حسب ضرورت
نمک ۔حسب ذائقہ

ترکیب۔
مچھلی کے فلےکو دھوئے بغیر سفید سرکہ لگا کر پانچ منٹ کے لیے رکھیں۔
اس کے بعد انہیں دھوکر چھلنی پر رکھ دیں، تاکہ پانی نکل جائے۔
اب اس میں لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک لگائیں اور فرائنگ پین میں ذراسی چکنائی لگاکرفش فلےپھیلا کر ڈالیں، تاکہ اُن کا پانی خشک ہوجائے۔پھر انھیں نکال لیں۔
اوون گرم کرلیں اور بیکنگ ٹرے میں تھوڑی سی چکنائی لگاکرفش فلے پھیلا کر ڈالیں۔
اوپر ذرا سا تیل لگا کر پانچ سے دس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔
پھر ایک پیالے میں مایونیز، فریش کریم، نمک، مسٹرڈ پاؤڈر، کُٹی کالی مرچ اور مکھن ملاکر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔
جب فش فلے بیک ہوجائیں تو اوپر تیار سوس ڈال کر پارسلے چھڑکیں اور سرو کریں۔

چلی پران ان کیوکمبر کپ

اجزاء۔
جھینگے ۔تین سو گرام
پارسلے ۔ایک گٹھی
تازہ لال مرچ۔ تین عدد کٹی ہوئی
کھیرے ۔دو سے تین عدد
لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ
مکھن ۔ایک کھانے کا چمچ
تیل ۔دو کھانے کے چمچ
سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ
ٹومیٹو کیچپ ۔دو کھانے کے چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ

ترکیب۔
پہلے کھیرے کو چھیل کر تقریباً دو، دو انچ کے گول ٹکڑے کاٹ لیں۔
اب چائے کے چمچ کی مدد سے کھیرے کے درمیان کا حصہ تھوڑا تھوڑا خالی کرلیں اور ایک طرف رکھتے جائیں۔
پھر ایک پیالے میں ادرک لہسن کا پیسٹ، کٹی تازہ لال مرچ، کُٹی لال مرچ، نمک، سویا سوس اور جھینگے شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں میری نیٹ کیے ہوئے جھینگوں کو دو سے تین منٹ کے لیے سوتے کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
اس کے بعد پارسلے کو اچھی طرح سے باریک کاٹ لیں۔
پھر پلیٹر کے کناروں پرمکھن لگائیں اور اس پر پارسلے چھڑک دیں۔
کھیرے کے کپ میں دو، دو جھینگے رکھ کر پلیٹ پر رکھ دیں۔
مزے دار چلی پراؤن اِن کیوکمبر کپ سرو کرنے کے لیےتیار ہیں۔

اِسٹر فرائیڈ شرمپس اِن چلی گارلک سوس

اجزاء۔
جھینگے۔ آدھا کلو (دُم کے ساتھ)
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ۔ ایک چائے کا چمچ
کارن فلور۔ چار کھانے کے چمچ
تیل ۔ڈیپ فرائنگ کے لئے
تیل ۔دو کھانے کے چمچ
لہسن۔ ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا)
سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ
اوویسٹر سوس۔ دو کھانے کے چمچ
چلی گارلک سوس ۔تین کھانے کے چمچ
یخنی ۔ڈیڑھ کپ
ہری پیاز۔ دو عدد (کٹی ہوئی)

ترکیب۔
جھینگوں کو آدھا چائے کا چمچ نمک، آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ اور دو کھانے کے چمچ کارن فلور کے ساتھ اچھی طرح مکس کریں۔
اب انھیں پانچ منٹ کے لیے ڈیپ فرائی کرکے نکال لیں۔
ایک پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے اس میں لہسن فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ ہلکی براؤن ہو جائے۔
پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ نمک، آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ، سویا سوس، اوویسٹر سوس، چلی گارلک سوس اور یخنی ڈال دیں۔
جب مکسچر اُبلنے لگے تو اس میں جھینگے اور گاڑھا کرنے کے لیے دو کھانے کے چمچ کارن فلور شامل کریں۔
آخر میں ہری پیاز کے پتے ڈال کر چولہے سے اُتار لیں اور سرو کریں۔

کینٹو نیز پران

اجزاء۔
بڑے جھینگے۔ آدھا کلو
تیل۔ تین کھانے کے چمچ
لہسن کے جوئے۔ تین سے چار عدد (باریک کٹے ہوئے)
ادرک ۔ایک درمیانہ ٹکڑا (باریک کٹی ہوئی)
سویا سوس ۔ایک کھانے کا چمچ
وویسٹر سوس۔ ایک کھانےکا چمچ
سرکہ۔ ایک کھانے کا چمچ
ہری پیاز۔ دو عدد (باریک کٹی ہوئی)
بیمبو شوٹ۔ ایک درمیانہ ٹکڑا
بٹن مشروم۔ پانچ سے چھ عدد
کالے مشروم۔ دو سے تین عدد
نمک۔ حسب ذائقہ
کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)
کارن فلور۔ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب۔
پہلے بڑے جھینگوں کو اچھی طرح صاف کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے ادرک اور لہسن کے جوئے شامل کرکے گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں جھینگے ڈال کر اتنا فرائی کریں کہ ان کا رنگ تبدیل ہو جائے۔
اس کے بعد سویا سوس، وویسٹر سوس اور سرکہ شامل کر دیں۔
پھر ہری پیاز، بیمبو شوٹ، بٹن مشروم سلائس اور کالے مشروم شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک مکس کریں۔
پھر اس میں نمک، کُٹی کالی مرچ اور ایک چوتھائی کپ پانی شامل کریں۔
اب کارن فلور کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ مکس کرکے سوس کو گاڑھا کریں اور گرم گرم سرو کریں۔
لنک
 
Top