برائے اصلاح

فلسفی

محفلین
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذراش۔

جو محنت کشی کا پسینا ہے پیارے
بڑا بیش قیمت خزینا ہے پیارے

بہت خوب تیرا فسانہ ہے لیکن
ہمیں تو حقیقت میں جینا ہے پیارے

یہ کہہ کر پلایا ہمیں زہر اس نے
اگر سچ ہے کڑوا تو پینا ہے پیارے

کسی بے مروت کو دل میں بسا کر
مشقت میں جینا بھی جینا ہے پیارے؟

جو امید فردا کی خواہش ہے دل میں
ارادوں کی قاتل حسینہ ہے پیارے

اسے دل کا زیور بنایا تھا ہم نے
وہ پتھر جو مثلِ نگینہ ہے پیارے

لگا دل سے اللہ اکبر کا نعرہ
جو مشکل میں تیرا سفینہ ہے پیارے

ہر اک طاقِ ابرو پہ شوخی سجی ہے
بڑا خوبصورت قرینہ ہے پیارے​
 
بڑا خوبصورت قرینہ ہے پیارے جو مشکل میں تیرا سفینہ ہے پیارے
وہ پتهر جو مثل نگینہ ہے پیارے

جو محنت کشی کا پسینہ ہے پیارے
 
ردیف اور قافیوں کی وجہ سے مجهے بہت پسند لگا رہی بحر خیال کی احساس کی ڈهلے ہوئے لفظوں سے آپکے احساس کی نقطہ چینی بہت ہے کیونکہ مجهے بہت لفظ سے چڑ ہے بہت لوگ کیوں بہت احترام کیسی کی کیوں بہت خواہشات کیوں بہت سمجهہ کیوں بہت سختی دل کی کیوں
بحر ایک خیال کی بہت کیوں بحر ایک ملال کی بہت کیوں
 
شکریہ آفریدی صاحب۔ میں نے آپ کی داد قبول کرلی۔
 
ایک چیز کی مجهے سمجهہ نہیں آئی سفینہ نگینہ پسینہ حسینہ اگر شروع سے آخر تک جیسے جینا پینا سب کو الف سے باندھا ہوتا تو کیا اچها تها مجهے نہیں علم ایسا اس میں نقص ہے ہاں مجهے پسند شروع سے آخر تک یکساں لفظ و حروف سے باندھے بہت اچهے لگتے ہیں یہ اب سخن ور نقطہ چین ہی بتا سکیں گے
خیال کے لحاظ سے مفہوم احساس بہت بہتر لہہ اور بحر کے پایا
 
شہنواز نور

محفلین
سفینہ نگینہ ۔۔۔۔۔ میں نے الف سے بھاندھا ہوا نہیں دیکھا
البتہ روی کی قیود توڑ کر کلام کہا گیا ہے
جینا ۔۔۔ حسینہ
وغیرہ
 
احترامات سفارشات گزارشات اعتراضات
ت سے آگے لفظ آ کچهہ اس طرح باندهے ہوتے خوبصورتی کی بات کر رہا نہ تلفظ پہ کوئی اصلاح دی نہ تنقید کا کوئی پہلو رائے صرف مقصود تها
 
فلسفی

محفلین
اچھی غزل ہے اصلاح سے ماورا
شکریہ سر
یہ کہہ کر پلایا ہمیں زہر اس نے
اگر سچ ہے کڑوا تو پینا ہے پیارے
عمدہ شعر داد قبول کیجئیے
آداب
ایک چیز کی مجهے سمجهہ نہیں آئی سفینہ نگینہ پسینہ حسینہ اگر شروع سے آخر تک جیسے جینا پینا سب کو الف سے باندھا ہوتا تو کیا اچها تها مجهے نہیں علم ایسا اس میں نقص ہے ہاں مجهے پسند شروع سے آخر تک یکساں لفظ و حروف سے باندھے بہت اچهے لگتے ہیں یہ اب سخن ور نقطہ چین ہی بتا سکیں گے
خیال کے لحاظ سے مفہوم احساس بہت بہتر لہہ اور بحر کے پایا

سفینہ نگینہ ۔۔۔۔۔ میں نے الف سے بھاندھا ہوا نہیں دیکھا
البتہ روی کی قیود توڑ کر کلام کہا گیا ہے
جینا ۔۔۔ حسینہ
وغیرہ
ملفوظی طور پر الف اور ہ پر ختم ہونے والے اکثر الفاظ ہم قافیہ مانے جاتے ہیں۔
 
Top