'سلسلۂ' اور اس قبیل کے دیگر الفاظ کیسے ٹائپ کیے جائیں؟

فرقان احمد

محفلین
یہ لفظ یعنی کہ 'سلسلۂ' انٹرنیٹ سے نقل کیا گیا ہے۔ اس کو ہم ٹائپ کیسے کریں گے؟ مثال کے طور پر ہم جب ٹائپ کرتے ہیں تو یہ تحریر سامنے آتی ہے؛ 'سلسلہء روز و شب' ہم اسے 'سلسلۂ روز و شب' کیسے لکھ پائیں گے؟ امید ہے ماہرین شفقت فرمائیں گے۔ شکریہ!
 
یہ لفظ یعنی کہ 'سلسلۃ' انٹرنیٹ سے نقل کیا گیا ہے۔ اس کو ہم ٹائپ کیسے کریں گے؟ مثال کے طور پر ہم جب ٹائپ کرتے ہیں تو یہ تحریر سامنے آتی ہے؛ 'سلسلہء روز و شب' ہم اسے 'سلسلۂ روز و شب' کیسے لکھ پائیں گے؟ امید ہے ماہرین شفقت فرمائیں گے۔ شکریہ!

بھیا آپ شفٹ + ہ ملا کر لکھیں ، سلسلۃ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے پاس جو اردو کی بورڈ ہے اس میں شفٹ + 6 ملا کر ہمزہ والی ہ یعنی ۂ لکھی جاتی ہے اور اسی سے سلسلۂ روز و شب یا ہدیۂ تبریک جیسے الفاظ لکھے جاتے ہیں، آپ بھی کی بورڈ کی ساری کنجیاں شفٹ اور شفٹ کے بغیر استعمال کر کے دیکھیں، مل جائے گی۔ :)
 
بھیا آپ شفٹ + سمبل6 کو ملا کر لکھیں ۔سلسلۂ
screenshot-13.png
 
کمپیوٹر سے استعمال کر رہے ہیں یا موبائل سے۔
اگر کمپیوٹر سے ہیں تو آن سکرین کیبورڈ اوپن کریں، اور اردو لینگوئج سیلکٹ کریں۔ اس کے بعد کیبورڈ پر ۂ کی تلاش کریں۔
 
کمپیوٹر سے استعمال کر رہے ہیں یا موبائل سے۔
اگر کمپیوٹر سے ہیں تو آن سکرین کیبورڈ اوپن کریں، اور اردو لینگوئج سیلکٹ کریں۔ اس کے بعد کیبورڈ پر ۂ کی تلاش کریں۔
بھیا ہم نے تو فرقان بھیا کی سہولت کے لیے تصویر تک پوسٹ کردی مگر مسئلہ اپنی جگہ برقرار ہے ۔
 

سید عمران

محفلین
بھیا آپ شفٹ + ہ ملا کر لکھیں ، سلسلۃ۔
آپ بھی جب بولنا چھپڑ پھاڑ کر بولنا!!!
یہ تو ہمیں سلسلۃ دکھائی دے رہا ہے اپنے کمپیوٹر پر۔ ہمیں سلسلۂ درکار ہے۔ :)
آپ بھی کن کی باتوں میں آگئے!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 

سید عمران

محفلین
س ل س ل ئے کی جمع سلسلۂ ، کیا آپ اس طرح لکھ رہے ہیں ؟
بھیا ہم نے تو فرقان بھیا کی سہولت کے لیے تصویر تک پوسٹ کردی مگر مسئلہ اپنی جگہ برقرار ہے ۔
اسی لیے انھیں اپنے کیبورڈ پر ڈھونڈنے دیں۔ :)
:laugh::laugh::laugh:
آج تو ہنس ہنس کر پیٹ میں بل پڑ گئے!!!
:laughing::laughing::laughing:
 
اسی لیے انھیں اپنے کیبورڈ پر ڈھونڈنے دیں۔ :)
یہ ہم کیسے کر سکتے ہیں بھیا ۔تصویر کے ذریعے مدد دے سکتے تھے دے دی ۔ہم نے اپنے کمپیوٹر میں پاک اردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کیا ہوا ہے ۔اگر کبھی لکھنے میں حرف سمجھ نہیں آتا تو لے آؤٹ دیکھ لیتے ہیں کی بورڈ کا ۔
 

فرقان احمد

محفلین
تمام احباب کا بہت شکریہ! عدنان بھیا تو مدد بھی فراہم کریں تو تب بھی ان کی بے وجہ شامت آ جاتی ہے ۔۔۔! اور ہمیں الگ ندامت ہونے لگ گئی ہے کہ اس کا سبب ہم بن گئے۔۔۔! خیر، اعلیٰ ظرف انسان ہیں۔ ناراض ہونا تو موصوف کی فطرت میں گویا شامل ہی نہیں ہے۔ یہی ان کی عظمت کا راز ہے۔۔۔!

اسی لیے انھیں اپنے کیبورڈ پر ڈھونڈنے دیں۔ :)
ویب فونیٹک کی بورڈ میں شاید یہ ویلیو موجود ہی نہیں ہے۔ آپ ڈیسک ٹاپ کے لیے کوئی اچھا سا کیبورڈ مع ربط تجویز فرما دیجیے، شکریہ!
 
Top