خواب کی تعبیر بتائیں - بس میں بم ملا

منیب الف

محفلین
کل رات میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک بس میں ہوں۔
بس خاصی کھلی اور جدید قسم کی ہے، مسافر بھی کم ہیں۔
بس چلنے والی ہی ہوتی ہے کہ میں کھڑکی سے باہر دیکھتا ہوں۔
سارا شہر کافی ماڈرن ہوتا ہے، futuristic قسم کا۔
اچانک میری سیٹ کے اوپر بس کی چھت کا تھوڑا سا حصہ کھلتا ہے
اور میری گود میں ایک پارسل آ کے گرتا ہے۔
ایسے لگتا ہے جیسے میرے نام کسی نے ڈلیوری بھیجی ہے ڈرون کے ذریعے۔
میں حیرانی کے ساتھ پارسل کھولنے لگتا ہوں کہ پتہ نہیں، اس میں کیا ہے؟
کھولنے کے دوران مجھے احساس ہوتا ہے کہ جیسے پارسل میں کوئی ٹائم بم ہے جو کسی بھی وقت پھٹ جائے گا۔
میں فوراً اٹھ کر کھڑکی کے قریب بیٹھے ایک بزرگ آدمی سے کہتا ہوں،
”بابا جی! اسے باہر پھینک دیں، اس میں بم ہے۔“
یہ سنتے ہی وہ پارسل پکڑ کر فوراً باہر پھینک دیتا ہے
لیکن بس کے باہر لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
پوچھتے ہیں کہ یہ کیا ہے اور اسے باہر کیوں پھینکا ہے؟
میں انھیں کہتا ہوں،
”بھائیو، دور ہٹ جاؤ، اس میں بم ہے!“
وہ گھبرا جاتے ہیں لیکن ان کے پیچھے ہٹنے سے پہلے ہی بم پھٹ جاتا ہے۔
بم پھٹتا ہے تو سب حیران رہ جاتے ہیں
کیونکہ وہ بم نہیں ہوتا بلکہ شرلیاں پٹاخے ہوتے ہیں :heehee:
اچانک ایک شرلی آسمان میں اڑتے ہوئے جاتی ہے
اور پھٹنے کے ساتھ اس میں بہت خوبصورت سا Happy Birthday لکھ دیتی ہے۔
سب لوگ ہنسنے لگ جاتے ہیں۔
وہ سمجھتے ہیں میں نے ان کے ساتھ prank کیا ہے۔
سب کو ہنستا دیکھ کر میری پریشانی بھی ختم ہو جاتی ہے۔
میں خود کو سمجھانے لگتا ہوں،
”منیب! ہر چیز کو negative نہ لیا کرو۔
کسی نے تمھیں اتنا پیارا پارسل بھیجا اور تم سمجھے کوئی بم ہے۔
ہر چیز کے مثبت پہلو پہ نظر رکھا کرو۔“
یہ نصیحت خود کو کر ہی رہا ہوتا ہوں کہ خواب ختم ہو جاتا ہے۔
---
آپ میں سے جو خوابوں میں دلچسپی رکھتے ہوں، یا تعبیر کرنا جانتے ہوں، ضرور تبصرہ کریں :daydreaming:
 

سید عمران

محفلین
حدیث پاک کی رو سے ایک اچھا سا مشورہ ہے کہ خواب ہر کسی کو نہیں سنائے جاتے۔۔۔
کیوں کہ خواب کے پیر پر پہ ہوتے ہیں ۔۔۔
تعبیر دینے والا انہیں مضبوط بنیاد فراہم کردیتا ہے۔۔۔
اس لیے کسی اچھے دین دار اور خیر خواہ کو خواب سنائیں جو اس کی اچھی تعبیر دے۔۔۔
اچھے خواب کی بری تعبیر دینے سے ویسا ہی واقع بھی ہوسکتا ہے۔۔۔
اور اگر خواب خراب ہو تو کسی کو نہ سنائیں، کیوں کہ برا خواب ہمیشہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔۔۔
برا خواب دیکھنے کی صورت میں تین بار اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم و من شر ھذہ الروء یا پڑھ کر بائیں طرف ہلکے سے تھتھکار دیں اور کروٹ بدل کر سوجائیں!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
بعض چیزیں جنہیں ہم بڑی سمجھ رہے ہوتے ہیں اصل میں اتنی بڑی نہیں ہوتیں لیکن نقصان دہ ضرور ہوتی ہیں چاہے ہمیں کتنی ہی دیدہ زیب کیوں نہ لگیں۔۔۔
یہ پٹاخے جو پھٹنے کے بعد دلکش لگ رہے تھے اگر گود میں پھٹ جاتے تو کتنا نقصان پہنچاتے۔۔۔
اس لیے کسی بھی چیز کی محض خوبصورتی نہیں دیکھنی چاہیے ۔۔۔
اس سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ اس کے نقصان کو دیکھا جائے اور ہزار دلکشی کے باوجود اس سے پیچھا چھڑا لیا جائے۔۔۔
خصوصاً گناہوں سے۔۔۔
جو دیکھنے میں تو نہایت دلکش لگتے ہیں لیکن ہوتے بڑے تباہ کن ہیں۔۔۔
اگر کسی خاتون میں دلچسپی لے رہے ہیں تو محض اس کی ظاہری خوبصورتی نہ دیکھیں۔۔۔
اس کے تباہ کن اثرات پر بھی نظر رکھیں!!!
 

منیب الف

محفلین
Top