فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

جاسم محمد

محفلین
فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

1415799-thugofhindustan-1541752794-790-640x480.jpg

’ٹھگ آف ہندوستان‘دیوالی کے موقع پر ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی فوٹوفائل

ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اوربالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز کروڑوں ٹھگ کر کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

گزشتہ روز ریلیز ہونے والی عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ناقدین اورشائقین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی تھی، شائقین نے ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو اوسط درجے کی فلم قرار دیتے ہوئے اسے بیزار کن قرار دیا تھا، لیکن تنقید کے باوجود ’ٹھگ آف ہندوستان‘ لوگوں کی جیبوں سے کروڑوں نکلوانے میں کامیاب رہی ہے۔

فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ نے ریلیز کے پہلے 52 کروڑ25 لاکھ کا بزنس کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل بھارتی سینما کی تاریخ میں کسی فلم نے ریلیز کے پہلے روز اتنا بزنس نہیں کیا، اس کے ساتھ ہی ’ٹھگ آف ہندوستان‘ دیوالی پر بھی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے، ٹھگ آف ہندوستان‘ سے قبل سلمان خان کی فلم ’پریم دھن پایو‘ نےدیوالی کے موقع پر39 کروڑ اور ’باہو بلی‘ نے 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کیاتھا۔

صرف یہی نہیں 52 کروڑ سے زائد کے بزنس کے ساتھ ’ٹھگ آف ہندوستان‘ رواں سال ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے، اس سے قبل فلم ’سنجو‘ نے ریلیز کے پہلے روز 34 کروڑ75 لاکھ، ’ریس3‘ نے 29 کروڑ 17 لاکھ، ’گولڈ‘ نے 25 کروڑ 25 لاکھ اور ’باغی2‘ نے 25 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیاتھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
پہلی نظر میں یہ فلم معروف ہالی وُڈ فلم سیرز 'پائیریٹس آف دی کیریبین ' کی دیسی کاپی لگی۔ اور سوشل میڈیا پر ردعمل بھی منفی چل رہاہے۔ البتہ اچھا بزنس کر جائے گی کیونکہ عامر خان اور امیتابچن پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اوپر ایکسپریس کی خبر میں ہر جگہ فلم کا نام غلط لکھا ہوا ہے، یہ "ٹھگ" نہیں بلکہ "ٹھگز" ہے جیسا کہ انگلش نام سے ظاہر ہے۔

فلم کے ریویوز انتہائی منفی ہیں جنہیں پڑھ پڑھ کر افسوس ہو رہا ہے کہ دونوں سپر اسٹارز میرے بھی پسندیدہ ہیں اور بہت عرصے سے میں فلم کا منتظر تھا۔

جہاں تک بزنس کا تعلق ہے تو اس فلم کا اصل امتحان اس سوموار سے شروع ہوگا کہ ابھی تو انڈیا میں دوالی کی چھٹیاں چل رہی ہیں اور اتوار تک اکثر جگہ ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
Packages mall کے cinepax میں "ٹھگز آف ہندوستان" فلم کے ٹکٹس لینے پہنچے تو معلوم پڑا کہ پندرہ منٹ پہلے مووی شروع ہو چکی ہے۔ :cautious: اب درمیان سے دیکھنے کا کیا لطف!! پروگرام چھوڑ دیا ہے۔ :)
البتہ ٹکٹ کے ریٹس قابلِ ذکر ہیں۔ :-P
 

جاسم محمد

محفلین
پروگرام چھوڑ دیا ہے۔
اچھا ہی ہوا۔ پیسے بچ گئے آپ کے :)
کمزور و بے جان ٹھگس آف ہندوستان
10/11/2018
حسن کاظمی


امیتابھ بچن، عامر خان کی فلم ٹھگس آف ہندوستان کے خوبصورت مناظر آپ کی آنکھوں کی تسکین کا ساماں بن سکتے ہیں مگر کمزور بلکہ بے سروپا کہانی اور مانگے تانگے کے کرداروں نے اسے ایک اچھی فلم بننے سے روک دیا ہے۔

اگرآپ وجے کرشنا اچاریہ کہ دھوم 3 دیکھ چکے ہیں تو یہ جان لیں کہ اس بار بھی انہوں نے وہی فارمولہ اپنایا ہے۔ یعنی کچھ پرانی فلموں یا ان کے کرداروں کو لے کر ان کا مقامی انداز میں گھوٹا لگا حلیم تیار کیا جائے مگر اس بار وہ شاید اس حلیم میں گوشت ڈالنا بھول گئے۔

جیسے دھوم 3 ”دی پریسٹیج“ اور ”ناؤ یو سی می“ کا ملغوبہ تھی، ویسے ہی ٹھگس آف ہندوستان ”پائریٹس آف دا کریبین“ کا سستا بالی ووڈ انداز ہے جس مقامی زبان میں فلما کر اس میں چند پرانی بالی ووڈ فلموں جیسے “شان” اور “دھرم ویر” کے سین زبر دستی شامل کردیے گئے ہیں۔

ٹھگس آف ہندوستان 1795 میں ہندوستان کی ایک ریاست کی کہانی ہے جسے کے والی کو انگریز دھوکے سے چت کرکے نہ صرف انہیں بلکہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی قتل کردیتے ہیں صرف ایک بچی زفرینہ کو ان کا ایک وفادار خدا بخش بچا کر لے جاتا ہے جو گیارہ سال بعد ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف ایک منظم مزاحمت شروع کردیتے ہیں۔

کمپنی اس مزاحمت سے پریشان ہوکر ایک عیار و مکار ٹھگ فرنگی ملاح (عامر خان) کی خدمات حاصل کرتی ہے تاکہ باغیوں کا کھوج لگایا جاسکے۔ باقی ساری فلم اسی بنیاد پر چلتی ہے کہ فرنگی ملاح کب کیسے کس کا اور کیوں ساتھ دیتا یا چھوڑتا ہے۔

اگر آپ نے اسی یا نوے کی دہائی کی بالی ووڈ فلمیں دیکھی ہیں تو یہ فلم آپ کی پرانی یادوں کا ایک ریمکس ورژن ہے، مگر ویسا ہی جیسا ابھی آپ نے “کوکوکورینا” کی شکل میں بُھگتا ہے۔ فلموں کے شائقین کو اس میں کئی فلموں اور کرداروں کے واضح اثرات ملیں گے جنہیں آسان زبان میں چربہ کہنا بہتر ہوگا۔

امیتابھ بچن نے ایک لڑاکا کا کردار اگرچہ انتہائی خوبی سے نبھایا ہے، تاہم ان کا کردار، “باہوبلی” کے کٹپّا، “خدا گواہ” اور “مرد” میں ان کے باپ کے کردار سے بہت قریب ہے۔ فلم مرد میں امیتابھ کے والد کا نام آزاد تھا اور وہ بھی انگریزوں کے خلاف برسرپیکار تھے۔

فاطمہ ثناء شیخ کا کردار زفیرا، ہنگر گیمز کی کیٹنس ایورڈین کا ہندوستانی ورژن ہے جبکہ خود عامر خان مشہور زمانہ جیک اسپیرو کا مقامہ روپ بھرے ر ہے۔

عامر خان نے گرگٹ جیسے سبزی مائل کوٹ پہن کر اپنے کردار کو گرگٹ سے مشابہہ کرنے کی بھرپور کوشش کی اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز اپنانے پر بھی زور دیا مگر بے جان کہانی اور مکالموں کی وجہ سے بے رونق رہا۔

کترینا کیف کے پاس دو گانوں اور تین سین کے علاوہ کرنے کو کچھ تھا ہی نہیں۔ ان کا کردار نمائش کی حد تک محدود رہا تاہم انہوں نے فلم میں کچھ اپنا جمال (گلیمر) ضرور ڈال دیا۔

پوری فلم میں ایک بھی موقع ایسا نہیں جس میں آپ کہیں کہ یہ غیر متوقع ہے۔ یہ پوری فلم ہی آپ کو دیکھی ہوئی محسوس ہوگی کیونکہ تقریباً ہر سین ہی کہیں نہ کہیں سے مستعار بلکہ چرایا گیا ہے۔

بنیادی طور پر یہ ایکشن فلم ہے مگر ایکشن کے مناظر انتہائی بودے اور بے ربط ہیں۔ بنیادی طور پر یہ ایک عام سی فلم ہے جسے اس کی اسٹار کاسٹ اور ویژول ایفکٹس نے بڑا کر دیا ہے۔


تین سو کروڑ بھارتی روپے میں بننے والی یہ فلم یقیناً اس سال کی بری فلموں میں شمار ہوگی، مگر پی کے اور دنگل جیسی فلمیں دینے والے عامر خان کے لیے یہ فکر کا لمحہ ہے، اگرچہ میری رائے میں یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوجائے گی کیونکہ اس میں جس طرح ایک انگریز جنرل کی ایک ہندوستانی کے ہاتھوں شکست دکھائی ہے وہ کئی بھارتیوں کا خواب ہے اور ہمارے خطے میں ویسے بھی آج کل تاریخ کو دوبارہ لکھنے کا دور دورہ ہے تو عام بھارتیوں کے لیے یہ ایک ذہنی آسودگی کا سبب بن سکتی ہے۔
دوسری جانب آخر میں انگلستان کی جانب سفر سے مجھے گمان ہوتا ہے کہ اس فلم کا سیکیوئل بھی ناممکنات میں نہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
فلم کے ریویوز انتہائی منفی ہیں جنہیں پڑھ پڑھ کر افسوس ہو رہا ہے کہ دونوں سپر اسٹارز میرے بھی پسندیدہ ہیں اور بہت عرصے سے میں فلم کا منتظر تھا۔
فلم کا ٹریلر دیکھ کر ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ مشہور ہالی وڈ فلم سیریز'پائیریٹس آف کیریبین' کا چربہ ہے۔ اور وہی ہوا۔ جس نے وہ فلمیں نہیں دیکھیں، ان کو یقینا فلم پسند آئی گے۔ باقی ہم جیسوں کیلئے فلاپ ہی سمجھیں۔
 

لاریب مرزا

محفلین
فلم کا ٹریلر دیکھ کر ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ مشہور ہالی وڈ فلم سیریز'پائیریٹس آف کیریبین' کا چربہ ہے۔ اور وہی ہوا۔ جس نے وہ فلمیں نہیں دیکھیں، ان کو یقینا فلم پسند آئی گے۔ باقی ہم جیسوں کیلئے فلاپ ہی سمجھیں۔
کچھ فرینڈز نے یہ فلم دیکھی ہے، ان کو پسند آئی۔ ہم نے پائیریٹس آف کیریبین کی سیریز نہیں دیکھی۔ شاید ہمیں بھی یہ فلم اچھی ہی لگے۔
 
کچھ فرینڈز نے یہ فلم دیکھی ہے، ان کو پسند آئی۔ ہم نے پائیریٹس آف کیریبین کی سیریز نہیں دیکھی۔ شاید ہمیں بھی یہ فلم اچھی ہی لگے۔

کیا یہ فلم پائیریٹس آف کیریبین کا کاپی پیسٹ ہے یا اس میں کچھ نیا بھی ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
عامر خان جیسے بڑے اور تخلیقی پس منظر رکھنے والے اداکار و ہدایت کار کو ایسی "چربہ فرمائیوں" سے شدید گُریز کرنا چاہیے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
کم از کم لیجنڈری عامر خان سے ایسی چربہ فلم کی توقع نہیں تھی۔
اب ہر فلم راج کمار ہیرانی کی تھوڑی ہوتی ہے۔ میری نظر میں فلم میں سب سے امپارٹنٹ ڈائریکٹر اور سکرپٹ ہوتا ہے۔ وہ جاندار ہو تو ہر چیز کو نکھار لیتا اپنی مرضی کےمطابق۔ اور اگر وہی پھوہڑ ہو توبڑے بڑے سٹارز کے باوجود نتیجہ آپ کے سامنےہے۔ اسی ڈائریکٹر وجے کرشنا آچاریا نے اس سے پہلے ٹشن جیسی دنیائے فلم سازی کی انتہائی مہلک "چول" ماری ہوئی ہے۔ ویسے یہ فلم اس قدر بھی گھٹیا نہیں ہے۔ ٹھیک ٹھاک ہے۔ باہو بلی ٹوبھی ایک طویل ترین اور ایوریج ایفکٹس والی فلم تھی لیکن اُس کی کمپین پازٹو چلائی گئی تھی اور اِس کی جان بوجھ کر ہر پلیٹ فارم نیگیٹو چلائی گئی ہے عامر خان کے ہندو مسلم کچھ معاملات کی وجہ سے اور پھر دیکھا دیکھی لوگوں کا ایک ذہن بن گیا کہ ہاں جی گھٹیا فلم ہے۔ تو جو پہلے ہی ڈوبی نئیا تھی اسے ایک دھکا اور مل گیا۔ سوشل میڈیا بہت پاور فل ہو چکا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ویسے یہ فلم اس قدر بھی گھٹیا نہیں ہے۔ ٹھیک ٹھاک ہے۔
بھائی مبارک ہو۔ ٹھیک ٹھاک فلم باکس آفس پر مکمل فلاپ ہو گئی ہے۔

’معافی مانگتا ہوں، اگلی بار زیادہ محنت کروں گا‘
اس فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے روز اب تک کی سب سے زیادہ پہلے دن کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ تو حاصل کیا تاہم بعدازاں منفی ریویوز اور شائقین کی برائی کے باعث فلم باکس آفس پر اچھی کمائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔


اپنی فلم کی ناکامی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ’میں اس فلم کی ناکامی کی پوری ذمہ داری اپنے اوپر لیتا ہوں، ہم نے اپنی پوری کوشش کی تھی، کچھ لوگوں کو فلم پسند آئی اور میں ان کا شکر گزار ہوں، خوشی ہوئی کہ انہیں فلم پسند آئی، لیکن زیادہ تر افراد کو فلم پسند نہیں آئی، تو یقیناً ہم سے کچھ غلطی ہوئی ہوگی‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’میں ان تمام ناظرین سے معافی مانگتا ہوں جو ہماری فلم دیکھنے آئے، کیوں کہ میں کوشش کرنے کے باوجود انہیں محظوظ نہیں کرپایا، مجھے ان لوگوں کے لیے بےحد برا لگا جو بہت سی امیدوں کے ساتھ تھیٹر آئے لیکن انہیں فلم پسند نہیں آئی‘۔

عامر خان نے یہ بھی کہا کہ وہ کھل کر فلم کی ناکامی پر بات نہیں کریں گے کیوں کہ ان کی فلم ان کے لیے اولاد جیسی ہے اور کامیابی کی طرح اس کی ناکامی بھی ان کی ہی ہے۔

فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ جلد چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ ایک انتہائی بڑے بجٹ کی فلم تھی یعنی 300 کروڑ انڈین روپیہ (قریب 43 ملین ڈالر)۔ اور آج 2.0 ریلیز ہو رہی ہے جس کا بجٹ 550 کروڑ انڈین روپے کے لگ بھگ ہے (78 ملین ڈالر) اور یہ اب تک کی انڈیا کی سب سے مہنگی فلم ہے۔ انڈیا کی اتنے بڑے بجٹ کی فلمیں، جو کہ ہالی وُڈ کی اچھی فلموں کے بجٹ سے لگا کھا رہی ہیں، یہ ثابت کرتی ہیں کہ انڈین فلم انڈسٹری بہت بڑی ہے اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔
 
Top