برائے اصلاح

فلسفی

محفلین
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذارش ہے۔


دل لذتِ ذکرِ الہی سے اگر محروم ہے
تو پھر ہزار اسبابِ راحت میں بھی یہ مغموم ہے

مچھر کے اک پر کے برابر بھی نہیں قیمت کوئی
جس پر کھلے اسرار دنیا کے اسے معلوم ہے

اسلام نے پیسہ کمانے سے نہیں روکا کبھی
لیکن حرام اسباب سے حاصل شدہ مذموم ہے

دل ایک ہے اورایک کی خاطر بنا ہے جان لو
یہ کلمہء طیب میں الاللہ کا مفہوم ہے

نامِ خدا سے دل کی سختی دور ہوتی ہے مگر
اس پر اثر ہوتا نہیں جو نفس کا محکوم ہے

اللہ سے وعدہ کیا تھا ہم نے جو روزِ الست
قالو بلٰی کا عزم وہ دنیا میں اب معدوم ہے​
 
Top