دنیا کی سب سے بڑی دولت کیا ھے؟؟؟

گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو تو کام والی ماسی کہا جاتا ہے، لیکن وہ شوہر حضرات جو گھر کا سارا کام کرتے ہیں انہیں کیا کہا جاتا ہے؟
 

سین خے

محفلین
انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج جو یہاں پر ہوا ہے وہ بے حد مایوس کن ہے۔ اگر میں اور دیگر افراد غلط ہیں تو جن کو سمجھانا آتا ہے وہ کب نرمی سے اور پیار سے اس مراسلے کی مخالفت کر دیں گے۔

بات پیار اور نرمی اور اخلاق کی ہے ہی نہیں۔ اس مراسلے پر دی گئی درجہ بندیوں سے ہی اندازہ ہو رہا ہے کہ کون کون اس بات سے متفق ہے۔ بات یہ ہے کہ چونکہ جو لوگ متفق ہیں اس لئے ایک مختلف نظریے پر ہر کوئی سنائے گا اور اپنے طرف سے کئے گئے ذاتی حملوں پر کوئی نظرِ ثانی نہیں کرے گا۔ جہاں جہاں ذاتی حملے کئے گئے ہیں ان مراسلوں پر دی گئی درجہ بندیاں بھی بہت کچھ بتانے اور سمجھانے کے لئے کافی ہیں۔

مجھے جو غلط لگا میں نے کہہ دیا۔ میں نے یہ بھی آفر کی کہ میری غلطی کی نشاندہی کر دیجئے تو میں حذف بھی کر دوں گی پر کیا جو لوگ تنقید کر رہے تھے یا جن کو اعتراض تھا ان لوگوں نے اپنے یا ان لوگوں کے جن سے وہ متفق ہیں ان کے مراسلوں میں طنز و طعنے پر غور و فکر کیا؟؟؟

اور یہ بات بھی یاد رکھ لی جائے کہ میں نے بحث ختم کرنے کی خاطر اور لحاظ اور مروت کے مارے وہ مراسلہ حذف کیا تھا۔
 

سید عمران

محفلین
عمران بھائی انتہائی دکھ کے ساتھ مجھے کہنا پڑ رہا ہے کہ آج آپ کے رویے سے مجھے بے انتہا مایوسی ہوئی ہے۔ میں نے آپ سے گزارش کی کہ جہاں میں نے بد اخلاقی کی ہے آپ اس کو ہائے لائٹ کر دیجئے لیکن آپ صرف مجھے ان ڈائیریکٹلی سناتے رہے۔

پھر میں نے بیزار ہو کر اپنا مراسلہ حذف کر دیا لیکن آپ اب بھی کہے جا رہے ہیں!!!! حیرت انگیز!

کیا یہ درست ہے کہ بلا ثبوت آپ کسی کی بات کو الٹا کر کے پیش کر دیں اور اگر کوئی وضاحت دے اور آپ سے کہے کہ آپ نشاندہی کر دیجئے تو بھی آپ کا جو دل چاہے گا کہتے رہیں گے۔

کیا آپ طنز نہیں کر رہے ہیں؟
اور ہمیں دکھ اس بات کا ہے کہ ہمارے بار بار کہنے کے باوجود کہ ہمارا مخاطب محض آپ ہی کیا کسی کی ذاتِ واحد نہیں، آپ بار بار اس کو اپنی ذات سے منسوب کر رہی ہیں...
ایک بات سب اچھی طرح سمجھ لیں کہ عملی زندگی میں بھی کبھی کسی کا ناجائز اثر قبول نہیں کیا...
کتنی بار ایسا ہوا کہ ہمارے کئی ساتھی حق بیان کرنے سے مصلحتوں کا شکار ہوگئے اس وقت بھی ہم تنہا بلا جھجک غلط بات یا غلط فیصلوں کے خلاف کھڑے رہے...
اگر کوئی ایسی بات ہوتی کہ کسی کا نام لینا ضروری ہوجاتا تو ہمارے پاس کسی سے ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی...
اس لیے ایک مرتبہ پھر کہہ رہا ہوں کہ جو کچھ بھی کہا بالکل عمومی طور پر کہا...
کسی ایک فرد کا خیال ذہن میں رکھ کر نہیں کہا...
ہم نے کسی کے خلاف طنز نہیں کیا، البتہ ایک تلخ حقیقت ضرور بیان کی ہے...
مجھے یہ رویہ بالکل پسند نہیں آیا خرم بھائی کو جس طرح سے جن الفاظ سے ٹریٹ کیا گیا...
یہ ہمارے ایک بہت پیارے ساتھی ہیں...
اگر کوئی سمجھ رہا ہے کہ ان سے کسی معاملے میں چوک ہوگئی تو کسی نے ناصحانہ انداز اختیار کیا؟ جس طرح لوگوں کی بڑی بڑی باتوں کو جاسمن صاحبہ دھیرے سے پیار سے نارملائز کردیتی ہیں ایسا ایک بھی کمنٹ آیا؟؟؟
کیا کسی نے ذاتی مراسلے میں ان سے رابطہ کرکے اس طرف متوجہ کیا؟؟؟
غرض کسی بندے کو سمجھانے کی، اس کی اصلاح کرنے کی جتنی بھی کوششیں کی جاسکتی ہوں ان میں سے کسی ایک طریقے کو بھی اپنایا گیا؟؟؟
جو دین سے پھر جائے، مرتد ہوجائے اسے بھی تین دن تک مہلت دی جاتی ہے. سمجھایا جاتا ہے، اس کے اشکالات کا حل ڈھونڈا جاتا ہے...
یہ نہیں کہ پکڑا اور بِزن!!!
 
آخری تدوین:
نہیں، ہر گز نہیں. تنہائی کی. وگرنہ تنہائی محفل اور محفل میں تنہائی ہو جاتی اگر سکون میسر ہو. یہ اطمینان ہے
میرے گھر میں اتنی خاموشی ہوتی ھے کہ سب کہتے ہین کہ تمھارے گھر میں کتنا سکون ھے۔لیکن مجھے کبھی کبھی اس خاموشی سے وحشت ہوتی ھے۔۔
 

نور وجدان

لائبریرین
میرے گھر میں اتنی خاموشی ہوتی ھے کہ سب کہتے ہین کہ تمھارے گھر میں کتنا سکون ھے۔لیکن مجھے کبھی کبھی اس خاموشی سے وحشت ہوتی ھے۔۔

خاموشی میں شور کے بعد اعصاب کو سکون ملتا ہے. آپ خاموشی سے شور میں جائیں سکون مل جائے گا.
 
Top