وی بلیٹن میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن

میں اپنے وی بلیٹن سافٹ ویئر میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے وی بلیٹن فورمز پر نبیل بھائی کا پوسٹ کیا ہوا ٹیوٹوریل پڑھا ہے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ مگر میرے وی بلیٹن سافٹ ویئر سے تو ٹیکسٹ ایریا ہی غائب ہوگیا ہے۔

کیا کوئی دوست اس سلسلے میں میری معاونت کر سکتا ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگر کوئی مسئلہ درپیش آ گیا ہے تو ٹیمپلیٹس کو revert کر کے دوبارہ کوشش کریں۔ میں نے یہ موڈ وی بلیٹن کے ورژن 3.6.8 کے لیے لکھا ہے۔ آپ وی بلیٹن کا کونسا ورژن استعمال کر رہے ہیں؟
 
اگر کوئی مسئلہ درپیش آ گیا ہے تو ٹیمپلیٹس کو revert کر کے دوبارہ کوشش کریں۔ میں نے یہ موڈ وی بلیٹن کے ورژن 3.6.8 کے لیے لکھا ہے۔ آپ وی بلیٹن کا کونسا ورژن استعمال کر رہے ہیں؟

میرے پاس بھی یہی ورژن ہے۔ لیکن یہ مجھ سے نہیں ہورہا۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ میں نے جو فائلز ڈا؂ؤن لوڈ کی ہیں، ان میں کوئی مسئلہ ہے۔ اگر آپ مجھے وہ فائلز ذاتی طور پر بھجوا دیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔
 
نبیل بھائی! میں نے ایڈیٹر تو کامیابی کے ساتھ انٹگریٹ کر لیا ہے لیکن ٹیکسٹ ایریا میں یہ کام نہیں کر رہا ہے۔ input فیلڈ میں بالکل درست طریقے سے کام کر رہا ہے۔ ٹیکسٹ ایریا میں ایک تو آٹو لوڈ نہیں ہوتا اور مینوئلی اردو سلیکٹ کرنے کے بعد ایڈیٹر کا رنگ تو بدل جاتا ہے مگر اردو پھر بھی نہیں لکھی جاتی۔ پلیز، مجھے بتائیں کہ یہ کس طرح سے ٹھیک ہوگا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ ٹیمپلیٹس کی تبدیلیاں دوبارہ سے چیک کریں۔ باقی فورمز پر یہی موڈ صحیح کام کر رہا ہے۔
 
آپ ٹیمپلیٹس کی تبدیلیاں دوبارہ سے چیک کریں۔ باقی فورمز پر یہی موڈ صحیح کام کر رہا ہے۔

نبیل بھائی! آپ کا بہت بہت شکریہ۔ میں نے اپنے لیپ ٹاپ پر ویب سائٹ کو چیک کیا ہے، یہاں ایڈیٹر بالکل صحیح کام کر رہا ہے۔ شاید میرے آفس کے کمپیوٹر میں کوئی مسئلہ ہوگا۔ میرے رائٹس لمیٹد ہیں اس کمپیوٹر پر۔۔۔۔شاید اس وجہ سے۔
 
Top