یا رب میرا چھوٹا سا اک کام تو کردے

بسمل شمسی

محفلین
یا رب میرا چھوٹا سا اک کام تو کردے
مقدور سفر ہے تو مدینے کا سفر دے

دل ایسا عطا کر تری الفت میں جو گم ہو
دیکھے جو سدا گنبدِ خضرا وہ نظر دے

جس درد میں احساس و مروت کی رمق ہو
اس کاسہ دل کو میرے اس درد سے بھر دے

کردیں جو منور اسے انوارِ نبی سے
اس ملکِ خداداد کو وہ شمس و قمر دے

یارب تو بچا دہشت و وحشت سے وطن کو
جو امن سے معمو ر ہوں وہ شام و سحر دے

اے فطرتِ کامل تیرے کن کہنے پہ صدقے
ٹو ٹے ہوئے ہر دل کی دعا ؤں میں اثر دے

ہر کام ہوا میرا تیرے لطف و کرم سے
بسمل کو لحد کے لیے طیبہ کا نگر دے

,©©©©©
 
مدیر کی آخری تدوین:
اردو محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں.
بہت خوب محترمی، لکھتے اور شریک محفل کرتے رہا کیجیے.

دل ایسا عطا کر تری الفت میں جو گم ہو
دیکھے جو سدا گنبدِ خضرا وہ نظر دے

کیا کہنے، سبحان اللہ!
 
آخری تدوین:
بہت شکریہ آپ کا میرے بسمل
کہ محفل میں آئے ہو عزت بڑھائی
یہ نعت نبی جو سنائی ہے یاں پر
نہیں ایسی الفت کسی نے دکھائی
خدا تم کو رکھے ہمیشہ سلامت
کہ تم نے ہے محفل یہ ایسی سجائی​
 

کاشف اختر

لائبریرین
کاشف بھائی. یہ مرحوم بسمل شمسی صاحب کی آئی ڈی بنائی گئی ہے. اللہ تعالی انہیں غریقِ رحمت کریں! آمین.


آمین ثم آمین.... بہت شکریہ وضاحت کا، دیگر احباب کی دیکھا دیکھی میں نے بھی خوش آمدید کہدیا، مجھے بالکل معلوم نہیں تھا کہ بسمل صاحب وفات پاچکے ہیں،
 
آمین ثم آمین.... بہت شکریہ وضاحت کا، دیگر احباب کی دیکھا دیکھی میں نے بھی خوش آمدید کہدیا، مجھے بالکل معلوم نہیں تھا کہ بسمل صاحب وفات پاچکے ہیں،
دیگر حضرات کو بھی علم نہیں تھا خوش آمدید کہتے ہوئے. انٹرویو کی لڑی سے علم ہوا. :)
 

جاسمن

لائبریرین
یا رب میرا چھوٹا سا اک کام تو کردے
مقدور سفر ہے تو مدینے کا سفر دے

دل ایسا عطا کر تری الفت میں جو گم ہو
دیکھے جو سدا گنبدِ خضرا وہ نظر دے

جس درد میں احساس و مروت کی رمق ہو
اس کاسہ دل کو میرے اس درد سے بھر دے

کردیں جو منور اسے انوارِ نبی سے
اس ملکِ خداداد کو وہ شمس و قمر دے

یارب تو بچا دہشت و وحشت سے وطن کو
جو امن سے معمو ر ہوں وہ شام و سحر دے

اے فطرتِ کامل تیرے کن کہنے پہ صدقے
ٹو ٹے ہوئے ہر دل کی دعا ؤں میں اثر دے

ہر کام ہوا میرا تیرے لطف و کرم سے
بسمل کو لحد کے لیے طیبہ کا نگر دے

,©©©©©

آمین!
 
ماشاءاللہ ۔۔
جناب محترم آپ کے دو سے تین مراسلہ دیکھیں ہیں خوب ہوتے ہیں ۔ لیکن ساتھ تخلیقی حوالہ درج نہیں ہوتا ۔۔! تخلیقی حوالہ لازمی درج کیا کریں تاکہ کاپی کرتے وقت تخلیق کار کا حق اسے ملتا رہے ۔۔! اگر خود کی تخلیق ہے تو اس عادت کو اپنا لیجئے۔
تعاون کی استدعا ۔۔ !!
 
Top