ورڈ پریس کے لیے اردو FCKEditor پلگ ان

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ویب بیسڈ اردو وزی وگ ایڈیٹرز ریلیز ہونے کے بعد ان کے مختلف کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں استعمال کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ میں ورڈپریس کے ڈیفالٹ وزی وگ ایڈیٹر (ٹائنی ایم سی) پلگ ان کا اردو ورژن پہلے ہی پیش کر چکا ہوں۔ ورڈپریس کا ایک اور متبادل وزی وگ ایڈیٹر پلگ ان موجود ہے جو کہ ایف اسی کے ایڈیٹر پر مبنی ہے۔ میں نے اس میں بھی اردو سپورٹ شامل کر دی ہے اور اسے آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔


پلگ ان انسٹال کرنے کے لیے ڈاؤنلوڈ میں موجود زپ فائل کو ان زپ کریں اور اس میں deans_fckeditor فولڈر کو اپنی ورڈپریس انسٹالیشن کے wp-content\plugins فولڈر میں کاپی کر دیں۔ اس کے بعد ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن میں جا کر Plugins سیکشن میں جائیں اور اس پلگ ان کو ایکٹیویٹ کر لیں۔ اس کے بعد آپ اس اردو وزی وگ ایڈیٹر کے ذریعے اپنی پوسٹ ایڈٹ کر سکتے ہیں۔


میرا ورڈ پریس میں اردو ایف سی کے ایڈیٹر پلگ ان استعمال کرنے کا مختصر تجربہ اچھا رہا ہے۔ اس ایڈیٹر کی خوبی یہ ہے کہ اس میں براہ راست امیج اپلوڈنگ کی سہولت موجود ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔


3_pic4_8.jpg



واضح رہے کہ میں نے یہ تجربات اپنی لوکل ورڈپریس انسٹالیشن پر کیے ہیں۔ عام ویب ہوسٹ پر امیج اپلوڈنگ ممکن بنانے کے لیے کچھ فولڈز کے پرمیشن سیٹ کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔


مجھے ورڈ پریس کے ایف سی کے ایڈیٹر پلگ میں بھی وہی خامی نظر آئی ہے جس میں نے اردو ٹائنی ایم سی اپلگ ان کے سلسلے میں ذکر کیا تھا، یعنی کہ اس میں ظاہر ہونے والے مواد کے سٹائل اور بلاگ کے سٹائل میں کوئی براہ راست مطابقت نہیں ہوتی۔ بلاگ کے میں کونٹینٹ کے درست ڈسپلے کے لیے بلاگ کی سٹائل شیٹ کو ہی ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔


3_pic5_6.jpg




3_pic6_5.jpg



میں آج کل جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کے لیے موجود وزی وگ ایڈیٹرز میں اردو سپورٹ شامل کرنے پر کام کر رہا ہوں اور ان میں کم از کم ایک خوبی یہ ہے کہ یہ وزی وگ ایڈیٹر جملہ سائٹ کی منتخب ٹمپلیٹ کے سٹائل کا استعمال کرتے ہیں۔

میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو ورڈپریس کا اردو ایف سی کے ایڈیٹر پلگ ان پسند آئے گا۔

ورڈپریس کے لیے اردو ایف سی کے ایڈیٹر پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں

والسلام
 

دوست

محفلین
اس میں الفاظ ٹوٹے نظر آتے ہیں اردو کے۔ اگر سسٹم کی اردو سپورٹ سے اردو لکھیں تو پھر ٹھیک لکھی جاتی ہے۔
وسلام
 

فرضی

محفلین
اوپر کا لنک ڈیڈ ہے لیکن میں نے اسے ڈاؤنلوڈ سیکشن سے ڈاؤنلوڈ کرکہ لوکل ہوسٹ پہ انسٹال کرنے کی کوشش کی ہے۔۔ پہلی بات تو ان زپ کرنے پر کوئی deans_fckeditor نامی فولڈر موجود نہیں ہے صرف fckeditor ہے اور اس کو پلگ ان میں کاپی کرنے سے بات نہیں بن رہی
 

قیصرانی

لائبریرین
اوپر کا لنک ڈیڈ ہے لیکن میں نے اسے ڈاؤنلوڈ سیکشن سے ڈاؤنلوڈ کرکہ لوکل ہوسٹ پہ انسٹال کرنے کی کوشش کی ہے۔۔ پہلی بات تو ان زپ کرنے پر کوئی deans_fckeditor نامی فولڈر موجود نہیں ہے صرف fckeditor ہے اور اس کو پلگ ان میں کاپی کرنے سے بات نہیں بن رہی
لنک اپ ڈیٹ ہو چکا ہے۔ اب کوشش کیجئے
 
Top