الیٹکبلز کی لعنت اور نظریہ

الف نظامی

لائبریرین
کہا جا رہا ہے کہ یہ سرگودھا پی ٹی آئی فائنل امیدوار ہیں:
این اے 88 ندیم افضل چن
این اے 89 اسامہ غیاث میلہ
این اے 90 انتظار فرمائیں
این اے 91 عامر سلطان چیمہ
این اے 92 ظفر قریشی
پی پی 72 حسن انعام پراچہ
پی پی 73 خالق داد پڑھیار
پی پی 74 عنصر ہرل
پی پی 75 منیب سلطان چیمہ
پی پی 76 فیصل فاروق چیمہ
پی پی 77 انتظار فرمائیں
پی پی 78 انصر مجید خان
پی پی 79 فیصل گھمن
پی پی 80 اصغر خان لاہڑی
پی پی 81 افتخار احمد گوندل

عنصر مجید خان کے علاوہ ان میں سے ایک بھی پی ٹی آئی کا کارکن نہیں. کوئی ن لیگ سے آیا کوئی ق لیگ سے توکوئی پی پی پی سے راندہ درگاہ ہوا .یہ سب وہ چہرے ہیں جن کے کرتوت اور جن کی حرکتوں سے گھن آتی تھی اور دعا نکلتی تھی کہ اللہ کوئی متبادل لاے. ہماری قسمت دیکھیے متبادل آیا تو بھی انہی لوٹوں پر عروج آیا.

یہی عرض کرتا رہا ہوں کہ الیکٹیبلَز ضروری سہی مگر الیکٹیبلَز کی لعنت اور نظریے میں ایک توازن ضرور قائم رہنا چاہیے.
اب سرگودھا میں 12 لوٹوں اور ایک کارکن کا تناسب سامنے آیا ہے.

اس کا نام اگر تبدیلی ہے تو اس پر وہی لعنت قبول فرمائی جاے جو پارلیمان پر بھیجی گئی تھی.
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
34700794_1704918396210508_5675923247305064448_n.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
آج عمران خان نے بائیس برس بعد مان لیا کرپٹ سیاستدانوں اور بہت سارے پیسہ کے بغیر وہ بھی تبدیلی نہیں لاسکتے۔

یہ وہی دلیل تھی جو90 کی دہائی میں زرداری نے بینظیر بھٹو کو قائل کرنے کے لیے دی تھی کہ بی بی اگر نواز شریف کو شکست دینی ہے تو کرپٹ سیاستدان اور بہت سارا پیسہ ضروری ہے۔ زرداری‘ بینظیر اور شریف خاندان کی اس بدنام زمانہ سیاسی فلاسفی کا جو انجام ہوا وہ آج ہمارے سامنے ہے۔ جو حشر اب عمران خان کی زرداری اور نواز شریف سے ادھار لی گئی اس پرانی فلاسفی کا ہوگا ‘وہ بھی کسی دن سامنے آجائے گا ۔ اپنے دوست کالم نگار حسن نثار کی پرانی بات یاد آگئی ‘ مشین میں ایک طرف سے حرام گوشت ڈالیں گے تو دوسری طرف سے حلال قیمہ نہیں نکلے گا ۔
(روف کلاسرا)
 

الف نظامی

لائبریرین
قاضی زاہد حسین نے کہا
اگر کرپٹ لوٹے جمع کرنے سے تبدیلی آتی تو ستر سالوں میں ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا سیاسی لوٹے اقتدار کی خاطر ضمیر بیچنے کیلئے طوائف کی طرح ہر چڑھتے سورج کی پوجا اور اقتدار کی چمک کیلئے ناچ رہے ہیں چور ہمیشہ چور ہی رہتا ہے جتنی چاہے سیاسی پارٹیاں بدل لے۔
 
فیصلوں سے قطعی اختلاف ہو سکتا ہے۔
بالکل غلط فیصلے ہو سکتے ہیں۔
مگر مجھے دکھ اور افسوس یہ ہے کہ ہم محض مذمت اور ملامت سے ہی کام کیوں نہیں چلا سکتے، لعنت تک کیوں پہنچ جاتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
فیصلوں سے قطعی اختلاف ہو سکتا ہے۔
بالکل غلط فیصلے ہو سکتے ہیں۔
مگر مجھے دکھ اور افسوس یہ ہے کہ ہم محض مذمت اور ملامت سے ہی کام کیوں نہیں چلا سکتے، لعنت تک کیوں پہنچ جاتے ہیں۔
مشین میں ایک طرف سے حرام گوشت ڈالیں گے تو دوسری طرف سے حلال قیمہ نہیں نکلے گا۔
 
اس کا نام اگر تبدیلی ہے تو اس پر وہی لعنت قبول فرمائی جاے جو پارلیمان پر بھیجی گئی تھی
اس پر میری رائے یہ ہے کہ میرا اخلاق و کردار میرا ہی ہونا چاہیے۔ کسی اور سے مستعار نہیں لینا چاہیے۔ :)
جزاک اللہ
 
Top