اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شک نہیں، صرف پوچھا ہے اگر نہاری کھانے سے ہونہاری آتی ہے تو سبکو نہاری کھانے کا مشورہ دوں۔
 

سارا

محفلین
نہیں آج تو چھٹی ملی تھی نا انڈیا پاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے۔۔۔ہم اسکول ٹائم میچ دیکھ رہے تھے اور دعائیں کر رہے تھے۔۔;)
 

سارا

محفلین
''شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین کی سرکشی ہے۔۔۔''

''ہر مشکل انسان کی ہمت کا امتحان لیتی ہے۔۔''
 

حسن علوی

محفلین
حضرت سہل بن سعد:abt: سے روایت ھے کہ رسول اللہ:pbuh: نے فرمایا: "میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا شخص جنت میں اس طرح (قریب) ہونگے"
(آپ نے اپنی شہادت اور بیچ والی انگلی کو ساتھ ملا کر اشارہ کیا) -بخاری شریف-
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے معلوم ہے یہ کیوں چھٹی مانگ رہی ہیں۔ آپ کی چھٹی منظور کی جاتی ہے لیکن یہ "کچھ" کی وضاحت کر دیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی آپ تو بہت اچھے پرنسپل ہیں فوراً چھٹی منظور کر لی :)

کچھ سے مراد چند دن !

شمشاد بھائی چند ایک وجہ ہیں اچھا آپ نے کس وجہ پر چھٹی منظور کی ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وجہ تسمیہ بیان کی جائے پھر درخواست زیرِ غور لائی جائے گی:rolleyes::)

اور آج کا ہوم ورک کہاں ھے آپ کا؟

حسن ہوم ورک تو نہیں کیا آپ ایسے ہی چھٹی دے دیں ! میں چھٹیوں میں زیادہ ہوم ورک کر لوں گی !

کبھی کبھی یہاں فورم پر کچھ ایسے ایسے اندازِ گفتگو سامنے آتے ہیں کہ دل نہیں چاہتا یہاں آنے کو !
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

''اعتدال بہترین راہ ہے کیونکہ پاؤں آگ کے الاؤ میں ہو یا برف کی سِل پر، دونوں صورتوں میں تپش ہمارا مقدر بنتی ہے۔۔''

'' غلط فہمی اگر دل میں زیادہ دیر رہے تو بدگمانی کو جنم دیتی ہے اور بدگمانی فاصلوں کا باعث بنتی ہے۔۔''
 

شمشاد

لائبریرین
حسن ہوم ورک تو نہیں کیا آپ ایسے ہی چھٹی دے دیں ! میں چھٹیوں میں زیادہ ہوم ورک کر لوں گی !

کبھی کبھی یہاں فورم پر کچھ ایسے ایسے اندازِ گفتگو سامنے آتے ہیں کہ دل نہیں چاہتا یہاں آنے کو !

ایسے اندازِ گفتگو کو درگزر کر دیا کیجیئے۔ ان پر دھیان ہی نہ دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top