ہمارے لگائے پودے

جاسمن

لائبریرین
ہم ساتھیوں نے جو پودے لگائے وہ اب کافی بڑے ہوگئے ہیں۔
ان میں سے کچھ میں پھل بھی آگیا ہے اور کچھ پھولوں سے بھر گئے ہیں۔

یہ املتاس ہم سب کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔
20180522_101813.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
20180522_101745.jpg

ہم درختوں اور پودوں کے ساتھ کھڑے ہوکر اپنی تصاویر کھینچنے سے کہیں زیادہ درختوں اور پودوں کے آس پاس کھڑے ہوکر ان کی تصاویر کھینچنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
باجی! یہ ہم ساتھیوں سمجھ نہیں آیا۔
اور یہ پودے کتنے عرصے میں اتنے بڑے ہو گئے؟

اور پودے کا انگریزی نام کیا ہے ؟
مجھے آپ کی بات سمجھ نہیں آئی:)
ساتھی کی مزید کیا وضاحت کروں!
اور اب ہر پودے کے ساتھ پودا لگانے کا سن اور ہر سال میں کتنا بڑھا اور کب مکمل درخت بن گیا وغیرہ ہم نے نہیں لکھ کر لگائی قسم سے۔
 
جاسمن

لائبریرین
20180522_101906.jpg

ہمارے لئے خوشخبری
پیشہ ورانہ میٹنگ لاہور سے واپسی پہ خریدا ہوا پسندیدہ ترین پودا ہار سنگھار اب سر اٹھا رہا ہے۔
شاباش جاسمن:)
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
مجھے آپ کی بات سمجھ نہیں آئی:)
ساتھی کی مزید کیا وضاحت کروں!
اور اب ہر پودے کے ساتھ پودا لگانے کا سن اور ہر سال میں کتنا بڑھا اور کب مکمل درخت بن گیا وغیرہ ہم نے نہیں لکھ کر لگائی قسم سے۔
میرے پوچھنے کا مقصد تھا کہ کیا یہ پودے گھر میں لگائے ہوئے ہیں یا حکومت کے کسی شجر کاری پروگرام کے ضمن میں ۔
اور مدت سے مراد یہ تھا کہ اندازے کے مطابق کتنے سال میں؟
مثال کے طور پر میں اہنےاپنے گھر میں ایک باغ بنایا ہے۔ جس میں سیب کے 7 یا 8 قسم کے پیڑ ہیں ۔ کچھ پیڑ 3 سال کے بعد سیب دیتے ہیں کچھ 6 اور کچھ 8۔
اسیطرح خوبانی، ناشپاتی، گلاس اور آڑو کے پیڑ بھی لگائے ہیں۔ ہر قسم کے پیڑوں کو پھل وغیرہ دینے کیلئے مختلف مدتوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔
 
یاز

محفلین
20180522_101745.jpg

ہم درختوں اور پودوں کے ساتھ کھڑے ہوکر اپنی تصاویر کھینچنے سے کہیں زیادہ درختوں اور پودوں کے آس پاس کھڑے ہوکر ان کی تصاویر کھینچنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
Cassia Fistula
شاید یہی ہے۔
بہت زبردست۔
زرد پھولوں والے یہ پودے راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بہت زیادہ دکھائی دینے لگے ہیں۔ خصوصاً ایف سیکٹرز میں اور اسلام آباد ہائی وے کی درمیانی پٹی پہ بہت سے پودے قطار در قطار دکھائی دیتے ہیں۔
پہلے میں اس پودے کو "گل مہر" سمجھتا رہا، آپ کی اس لڑی سے علم ہوا کہ یہ تو املتاس ہے۔
4ab2dddd859f54e7829dfa5aeadfe734--pakistan-travel-islamabad-pakistan.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
میرے پوچھنے کا مقصد تھا کہ کیا یہ پودے گھر میں لگائے ہوئے ہیں یا حکومت کے کسی شجر کاری پروگرام کے ضمن میں ۔
اور مدت سے مراد یہ تھا کہ اندازے کے مطابق کتنے سال میں؟
مثال کے طور پر میں اہنےاپنے گھر میں ایک باغ بنایا ہے۔ جس میں سیب کے 7 یا 8 قسم کے پیڑ ہیں ۔ کچھ پیڑ 3 سال کے بعد سیب دیتے ہیں کچھ 6 اور کچھ 8۔
اسیطرح خوبانی، ناشپاتی، گلاس اور آڑو کے پیڑ بھی لگائے ہیں۔ ہر قسم کے پیڑوں کو پھل وغیرہ دینے کیلئے مختلف مدتوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔

یہ پودے ہمارے ادارے میں ہیں۔
ویسے تو سات سالوں سے پودے لگا رہے ہیں لیکن یہ مختلف دورانیے میں لگائے گئے پودوں کی تصاویر ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
بہت زبردست۔
زرد پھولوں والے یہ پودے راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بہت زیادہ دکھائی دینے لگے ہیں۔ خصوصاً ایف سیکٹرز میں اور اسلام آباد ہائی وے کی درمیانی پٹی پہ بہت سے پودے قطار در قطار دکھائی دیتے ہیں۔
پہلے میں اس پودے کو "گل مہر" سمجھتا رہا، آپ کی اس لڑی سے علم ہوا کہ یہ تو املتاس ہے۔
4ab2dddd859f54e7829dfa5aeadfe734--pakistan-travel-islamabad-pakistan.jpg

یاز!
السلام آباد جیسے علاقے ماشاءاللہ بہت زرخیز بھی ہیں اور وہاں بہت پلاننگ سے پودے لگائے جاتے ہیں۔
اللہ ہمارے سب علاقوں کو ہرابھرا رکھے۔آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
20180508_091636.jpg

انار کا پیڑ بہار کے علاوہ ٹنڈ منڈ ہوجاتا ہے اور بہار میں سب سے زیادہ بہار انار پہ آتی ہے۔
ہمارے انار پہ ابھی پھل آنا شروع ہوا ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
السلام علیکم
جاسمن برائے مہربانی ان پودوں کے لگانے کی تفصیلات سے آگاہ کیجئے
میری بیٹیاں بہت enthusiastic ہیں جنگل اور باغ لگانے میں
پلیز
 
Top