سموسے اور رول

ہمارے ہاں پھینویاں بنتی ہیں عید کی خاص سوغات کے طور پر. تاہم میں کچھ اور بھی بنا لیتی ہوں مثلا شیر خرمہ یا فرنی اس طرح دو سویٹ ڈشز ہو جاتی ہیں.
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب سائرہ، منہ میں پانی آ گیا بھئی۔ :p بہت لذیذ لگ رہے ہیں۔ پہلی بار اور زیادہ لوگوں کے لیے بنانے پہ محنت طلب بھی۔ :)
 
سین خے

محفلین
قوامی سویوں پر روشنی ڈالی جائے!

قوامی سویاں سوکھی سویوں یا بھنی سویوں کی قسم کی ایک ڈش ہوتی ہے۔ اسی طرح کی ایک ڈش سویوں کا زردہ بھی ہوتی ہے۔ قوامی سویوں میں شیرے کے ساتھ دودھ بھی ڈالا جاتا ہے جبکہ سویوں کا زردہ شیرے سے تیار کیا جاتا ہے۔ مختلف اقسام کی تراکیب دیکھنے میں آتی ہیں اور اجزا کے تناسب میں فرق ہوتا ہے۔

میرا قوامی سویاں بنانے کا تجربہ اچھا نہیں رہا ہے :blushing: سو میں اس کی ترکیب بتانے سے قاصر ہوں۔ ابھی والدہ مصروف ہیں۔ فارغ ہو جائیں تو ان سے ترکیب ڈسکس کر کے شئیر کر دوں گی :)
 
شکریہ لاریب :)
واقعی میں نے آپ کے کہنے پر غور کیا کہ میں نے اس رمضان میں کچھ زیادہ ہی رول سموسے بنائے ہیں۔ شائد اب تک سب سے زیادہ :)
 
قوامی سویاں سوکھی سویوں یا بھنی سویوں کی قسم کی ایک ڈش ہوتی ہے۔ اسی طرح کی ایک ڈش سویوں کا زردہ بھی ہوتی ہے۔ قوامی سویوں میں شیرے کے ساتھ دودھ بھی ڈالا جاتا ہے جبکہ سویوں کا زردہ شیرے سے تیار کیا جاتا ہے۔ مختلف اقسام کی تراکیب دیکھنے میں آتی ہیں اور اجزا کے تناسب میں فرق ہوتا ہے۔

میرا قوامی سویاں بنانے کا تجربہ اچھا نہیں رہا ہے :blushing: سو میں اس کی ترکیب بتانے سے قاصر ہوں۔ ابھی والدہ مصروف ہیں۔ فارغ ہو جائیں تو ان سے ترکیب ڈسکس کر کے شئیر کر دوں گی :)
ہمارے گھر ذرا گاڑھی پسند کی جاتی ہیں، اس لیے دودھ اتنی مقدار میں ڈالا جاتا ہے کہ پک پک کر خشک ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ تھوڑی کم گاڑھی پسند کرتے ہیں، تو دودھ کی مقدار بڑھا دیتے ہیں، اور مکمل خشک نہیں کرتے۔
 
قوامی سویاں سوکھی سویوں یا بھنی سویوں کی قسم کی ایک ڈش ہوتی ہے۔ اسی طرح کی ایک ڈش سویوں کا زردہ بھی ہوتی ہے۔ قوامی سویوں میں شیرے کے ساتھ دودھ بھی ڈالا جاتا ہے جبکہ سویوں کا زردہ شیرے سے تیار کیا جاتا ہے۔ مختلف اقسام کی تراکیب دیکھنے میں آتی ہیں اور اجزا کے تناسب میں فرق ہوتا ہے۔

میرا قوامی سویاں بنانے کا تجربہ اچھا نہیں رہا ہے :blushing: سو میں اس کی ترکیب بتانے سے قاصر ہوں۔ ابھی والدہ مصروف ہیں۔ فارغ ہو جائیں تو ان سے ترکیب ڈسکس کر کے شئیر کر دوں گی :)
ایک تو نا! اس اس طرح کے نام نکالتے ہیں سب کہ بندہ کہتا ہے یہ کیا ہے. تفصیل یا تصویر کے بعد پتا چلتا ہے کہ یہ وہی ہے جو گھر میں ہر بار بنتی ہے. :sneaky:
 
یاز

جیسے کچھ دن پہلے طاہری یا تہاری کھا کر پتا چلا کہ بچپن سے ہم تہاری ہی کھاتے چلے آ رہے ہیں۔
 
ابھی میرے پاس چکھنے کی غرض سے لائی گئی ہیں، تو سوچا آپ لوگوں کو بھی چکھا دی جائیں۔
IMG20180615221109.jpg
 
سید عمران

محفلین
قوامی سویوں پر روشنی ڈالی جائے!

سین خے بہن سے گزارش ہے کہ روشنی ڈالیے۔
میرا قوامی سویاں بنانے کا تجربہ اچھا نہیں رہا ہے :blushing:
سین خے بہن نے تو روشنی کی بجائے مٹی ہی ڈال دی!!!
 
Top