عام لطیفے

اللہ بخشے ہمارے دادا حضور کو کمال کی ہستی تھے . خالص پنجابی لہجہ اوپر پوٹھوہاری تڑکا... کمال کی زبان تھی... رعب ان کا اتنا تھا کہ یونیورسٹی کے طالب علم ہوتے ہوئے بھی ان کے سامنے کبھی آنکھ نہیں اٹھائی....
بات تب کی بندے نے نئی نئی نہم میں اردو کے فقرات کی درستی پڑھنا شروع کی کمال کے استاد محترم تھے اردو کی بنیاد ڈال دی. خیر اپنے آپ کو تصحیح کرنے کے بعد اولین کوشش رشتے داروں کی تصحیح تھی.
ہمارے علاقے میں بلکہ آدھے پاکستان میں دہی کو صنف نازک سمجھا جاتا ہے مگر اردو کو پتہ نہیں کیوں کہاں سے دہی میں مردانہ پن نظر آیا اسے مذکر صیغہ دے دیا گیا... ایک صبح دادا ابا نے حکم.دیا... جاو دس روپے کی دہی لاو.... ہمارے اندر کا استاد جاگ اٹھا ان کی تصحیح کر دی کے دادا ابادس روپے کا دہی ہوتا ہے... وہ خاموش ہو گئے ہم.نے اپنی فتح سمجھ لی.... کچھ دن بعد مکالمہ دہرایا گیا... ہم.نے پھر تصحیح کو اپنا فریضہ سمجھا آج دادا ابا کے تیور ذرا بگڑے مگر کہا کچھ نہیں...
کچھ دن بعد ہمشیرہ کی شادی تھی.. سارے مہمان اکٹھے تھے.... مجھ سے دادا ابا نے پھر 600 کی دہی کہا ِ... میری طبیعت کو ناگوار گزرا شکوہ کر بیٹھا کہ آپ کو کب سے کہ رہا ہوں کہ دہی ہوتی نہیں ہوتا ہے.... دادا ابا ذرا سا جھکے ہاتھ میں جوتی لی اور تمام مہمانوں کے سامنے میری دہی بنا دی.... تب سے میں یہی سمجھتا ہوں دہی ہوتا نہیں ہوتی ہے.....
 
لیٹ شادی ہونے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ جب اولاد پہ رعب ﮈالنے کا وقت آتا ہے تب ڈاکٹر نے ویسے ہی اونچا بولنے سے منع کیا ہوتا ہے.....
1f602.png
1f602.png
1f602.png
1f602.png
1f602.png
 
صبح کراچی ریڈیو کہہ رہا تها کہ ہوا میں رطوبت کا تناسب 90 فیصد ہے. اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ کراچی کے دودھ والے ہوا میں صرف 10 فیصد دودھ ملا کر دودھ بنا لیتے ہیں
(یوسفی)
فیس بک پر یوسفی کے ٹیگ کے ساتھ ملا۔ انھوں نے کہا یا نہیں، یہ نہیں معلوم
 
محمد وارث

لائبریرین

بالکل یوسفی کا جملہ ہے اور شاید "زرگزشت" میں سے ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین
اللہ بخشے ہمارے دادا حضور کو
آمین
ہمارے علاقے میں بلکہ آدھے پاکستان میں دہی کو صنف نازک سمجھا جاتا ہے
دلچسپ اور معلوماتی :)
دادا ابا ذرا سا جھکے ہاتھ میں جوتی لی
جوتی بھی آپ کے پاس مؤنث ہے، ہمارے یہاں زیادہ تر جوتا مذکر مستعمل ہے :)
 
فہد اشرف

محفلین
صبح کراچی ریڈیو کہہ رہا تها کہ ہوا میں رطوبت کا تناسب 90 فیصد ہے. اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ کراچی کے دودھ والے ہوا میں صرف 10 فیصد دودھ ملا کر دودھ بنا لیتے ہیں
(یوسفی)
فیس بک پر یوسفی کے ٹیگ کے ساتھ ملا۔ انھوں نے کہا یا نہیں، یہ نہیں معلوم
بالکل یوسفی کا جملہ ہے اور شاید "زرگزشت" میں سے ہے۔
اس سے قریب ترین جملہ جو مجھے یاد آ رہا ہے وہ شاید آب گم میں بزبان مرزا ادا ہوا ہے۔ مرزا کہتے ہیں کہ کراچی کی ہوا میں اتنی رطوبت اور لوگوں کی دلوں میں اتنی رقت ہے کہ کھلے میں ہاتھ پھیلا کر اور آنکھیں موند کر کھڑے ہو جاؤ تو پانچ منٹ میں چلو بھر پانی اور ہتھیلی بھر پیسے جمع ہو جائیں گے اور چھ منٹ تک آنکھیں موندے رہے تو پیسے غائب ہو جائیں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے دہی کا پتا کرنا چاہیے کہ کس شہر میں جا کر اس کی جنس مونث ہو جاتی ہے تا کہ "افادہ عام" ہو۔ :)
 
فہد اشرف

محفلین
اس سے قریب ترین جملہ جو مجھے یاد آ رہا ہے وہ شاید آب گم میں بزبان مرزا ادا ہوا ہے۔ مرزا کہتے ہیں کہ کراچی کی ہوا میں اتنی رطوبت اور لوگوں کی دلوں میں اتنی رقت ہے کہ کھلے میں ہاتھ پھیلا کر اور آنکھیں موند کر کھڑے ہو جاؤ تو پانچ منٹ میں چلو بھر پانی اور ہتھیلی بھر پیسے جمع ہو جائیں گے اور چھ منٹ تک آنکھیں موندے رہے تو پیسے غائب ہو جائیں گے۔
یہ رہا
screenshot2018-06-05--16_26_54.jpg
 
Top