خیبر پختونخواہ میں 5 سال میں کی گئی تعلیمی میدان میں اصلاحات

فاخر رضا

محفلین
پہلے خیبر پختون خواہ کے تعلیمی نظام اور کارناموں کی خبر لے لوں پھر دوسرے موضوعات پر بات ہوگی.
اس لڑی میں بس خیبر پختون خواہ کے علاوہ اور وہ بھی عمران خان کے تعلیمی کارناموں کے علاوہ میں کچھ نہیں کہوں گا
مجھے ٹرولنگ سمجھ آگئی ہے کیا ہوتی ہے اور کیسے ہوتی ہے
موضوع پر بات جاری رکھیں
آصف اثر
اور دیگر
جہاں تک آپ کے چھیڑے گئے موضوع کا تعلق ہے اس سے مجھے بھی بدبو آرہی ہے
 
آصف اثر

معطل

تعلیمی فنڈز کو تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے استعمال کرنا عین آئینی ہے۔ جہاں تک طالبان کا مسئلہ ہے تو مدارس دشمن ایجنسیوں، اداروں اور مقتدر حلقوں کے ہوتے ہوئے اس بابت فکر مند ہونےکی ضرورت نہیں۔ انہیں نمٹنا ہوتا تو نمٹ لیتے اور نمٹنا ہے تو نمٹ لیں گے۔
 
فرقان احمد

محفلین
جو افراد مدرسہ حقانیہ کو فنڈنگ دینے کی مخالفت کرتےہیں کیا وہ پاکستان میں ایرانی فنڈنگ سے چلنے والے اُن ہزاروں مدارس کو ایرانی فنڈنگ ملنے کی بھی مخالفت کریں گے جہاں پر شاہ اسماعیل صفوی جیسے رافضی کے بدبودار دین کو پھیلانے کے روبوٹس تیارکیے جارہے ہیں؟
لہجہ نرم رکھیں گے تو ہمیں اچھا لگے گا۔ جہاں تک ہماری معلومات ہیں، آپ احسن انداز میں اپنی بات دوسروں تک پہنچانے پر قادر ہیں۔ امید ہے، آپ گزارشات پر توجہ دیں گے، شکریہ!
 
زنیرہ عقیل

محفلین
قومی دھارا طالبان بننے جارہا ہے، طالبان قومی دھارے میں نہیں آرہے
فرق سمجھیں بھائی
خیبر پختونخواہ میں تعلیمی اصلاحات کا ذکر بھی طالبان اور منفی سوچ سے جوڑ نے سے پہلے یہ بتائیے کہ جن اصلاحات کا ذکر ہوا ہے کیا اس میں طالبان کے لیے کوئی خاص فنڈ مقرر کیاگیا ہے؟ کیا آپ یہ نہیں چاہے کہ خیبر پختونخواہ کے بچے تعلیم یافتہ ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں؟ یا آپ ان بچوں کو اسی طرح اپنی سوچ سے طالبان بناتے رہیں گے.
 
زنیرہ عقیل

محفلین
اس مدرسے کے طلاب طالبان بنے اور آج بھی طالبان اسی مدرسے کے بانی کو اپنا negotiator بناتے ہیں
مجھے لگتا ہے آپ اس بات سے متفق ہیں اسی لئے رخ موڑ دیا امریکہ کی طرف
مجھے معلوم ہے طالبان کو امریکہ نے استعمال کیا
عمران خان کے ہاتھ میں ایٹم بم نہیں دینا چاہیے
ایٹم بم سیاست دانوں کے ہاتھ میں کبھی نہیں جاتا وہ اداروں کے ہاتھ میں رہتا ہے اور اس پر کوئی سودے بازی نہیں ہوتی
 
زنیرہ عقیل

محفلین
پہلا نکتہ :پہلے نکتے کے طور پر تعلیم کو بیان کرتے ہوئے خان صاحب نے وعدہ کیا کہ وہ

ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے حالانکہ الٹا پختونخوا میں ان کے دور میں طبقاتی نظام تعلیم کو غیرمعمولی فروغ ملا ۔ وجہ صاف ظاہر ہے کہ ان کے سابق صوبائی صدر اورا سپیکر اسد قیصر سے لے کر وزیرخزانہ مظفر سید تک ، کئی وزراء اور ممبران اسمبلی نجی اسکولوں کے مالک ہیں ۔ ان کی حکومت میں چشم فلک نے یہ نظارہ دیکھا کہ تمام اچھی پوزیشنیں اسد قیصر صاحب اور وزیرخزانہ کے نجی اسکولز لے اڑے جبکہ سرکاری اسکولوں کے میٹرک کا رزلٹ اس قدر تباہ کن رہا کہ پشاور ہائی کورٹ کو سوموٹوایکشن لینا پڑاحالانکہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سو موٹوایکشن لینے سے ممکن حد تک اعراض کرتے ہیں ۔ دو سال سے تسلسل کے ساتھ خان صاحب جلسوںمیں یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ والدین نے ایک لاکھ بچے نجی اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کرادئیے اور دو سال سے میں اپنا یہ چیلنج ٹی وی اور اخبار میں دئیے جارہا ہوں کہ مجھے ایک ہزار بچے دکھائے جائیں تو میں صحافت چھوڑنے کو تیار ہوں لیکن آج تک کوئی مجھے نہیں دکھا سکا ۔اسی طرح یہ خان صاحب کی حکومت تھی کہ جس میں یونیورسٹیاں تباہی سے دوچار رہیں اور ان کی پارٹی کے لوگوں کی طرف سے من پسند وائس چانسلروں کی تقرری کی کوشش میں اکثر یونیورسٹیاں سالہا سال وائس چانسلروں کے بغیر چلتی رہیں جبکہ ایم این ایز کے ذاتی ایشوز کی بنیاد پر وائس چانسلروں کو فارغ کرنے کی سمریاں بھجوائی جاتی رہیں ۔ اے این پی کی بدنام حکومت میں صوبے کے اندر یونیورسٹیوں کی تعداد دگنی ہوگئی لیکن تحریک انصاف کے پانچ سالہ حکومت میں ایک بھی نئی یونیورسٹی نہ بن سکی

ادارتی صفحہ - عمران خان کے گیارہ نکات - Today's Paper | Daily Jang

یہ ہے پوسٹ مارٹم عمران خان کی کرپٹ حکومت کے تعلیمی نظام کا
پاکستان میں تعلیم کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم الف اعلان نے سرکاری پرائمری تعلیم کی درجہ بندی میں خیبرپختونخوا کو نمبر ون قرار دے دیا۔غیر سرکاری تنظیم کےپرائمری اسکولوں سے متعلق ہونے والے ایک سروے میں بتائے گئے نتائج کے مطابق 2017میں خیبرپختونخوا پرائمری تعلیم اور اس کے انفراسٹرکچر کے حوالے سے پاکستان کا بہترین صوبہ رہا۔

نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا نے اب تک پرائمری اسکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی بحالی پر 29 ارب روپے خرچ کئے۔ بجلی کی فراہمی کے لحاظ سے پاکستان بھر کے 10 نمایاں اضلاع میں 8 بہترين اسکول، پانی کی دستیابی کے لحاظ سے پاکستان بھر کے 10 اضلاع میں 5 بہترین اسکول اور چاردیواری کے لحاظ سے پاکستان بھر کے 10اضلاع میں 6 بہترین اسکول خیبرپختونخوا میں ہیں ۔

سروے میں پاکستان بھر میں ضلع ٹانک کو اسکولوں میں دستیاب سہولتوں کے حوالے سے بہترین ضلع قرار دیا گیا۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے 20 اضلاع کو تعلیمی سہولتوں کے اعتبار سےملک کے بہتر ین اسکولوں میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔
 
السلام علیکم
جیسا کہ فرقان بھائی نے ذکر کیا، اس طرح کے انداز میں اگر گفتگو ہو تو بات کرنے کو جی چاہتا ہے
آپ نے ماشاءاللہ بہت اچھا لکھا اور انداز بھی بہت مناسب تھا
اسکول کالج یونیورسٹی اور اسپتال بنائیں اور انہیں مزید بہتر بنائیں اس سے کس نے منع کیا ہے مگر کبھی بھی کسی جماعت کے سربراہ کو جھوٹ نہیں بولنا چاہیے
وہ کہتے ہیں کہ ہمارا معیار پرائیویٹ اسکولوں سے بلند ہے اور بچے وہاں سے یہاں آرہے ہیں پھر کوئی مثال تو پیش کرتے
مدرسے کو کروڑوں روپے دینا کوئی مذاق نہیں ہے اور اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا. یہ ہمیشہ ووٹ دیتے وقت میرے ذہن میں آئے گا اور میں کبھی عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا
 
زنیرہ عقیل

محفلین
فرق یہ ہے کہ پاکستان میں طالبان بنانے کی فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں اور عمران خان انہیں کروڑوں روپے دیتا ہے

کروڑوں روپے دیے تو ثبوت بھی ہوگا
طالبان بنا رہے ہیں تو اسکا بھی ثبوت ہوگا

یا طلبہ کو طالبان کہہ رہے ہیں پشتو میں اس لیے آپ طالبان طلبہ کو سمجھ رہے ہیں ہاہاہاہا
 
زنیرہ عقیل

محفلین
مصنفہ اور ان کے حامیوں سے گزارش ہے کہ ٹی وی پروگرام کرنے والے اس صحافی کی صحافت ختم کرادیں ثبوت دے کر
میں نے آپ سے اتفاق کیا تھا اب اس کا جواب دیں یا اتفاق کریں
اس قسم کے ڈھگوسلوں کی بجائے محترم صحافی سے بھی گزارش ہے کہ مخالفت در مخالفت کی بجائے سروے کرائے اور خیبر پختونخواہ میں سرکاری اسکولوں میں طلباء کے اعداد و شمار دیکھیں اور نجی میں اعداد و شمار دیکھیں تب بہت آسانی سے سمجھ میں آجائےگا کہ کہاں تعداد بڑھی ہے اور کہاں کم ہوئی ہے.

بذات خود میں نے کئی والدین کے منہ سے سنا ہے کہ وہ نجی کی بجائے سرکاری اسکولوں میں اپنے بچوں کو داخلہ دلوا چکے ہیں کیوں کہ سرکاری اسکولوں میں کافی بہتری آئی ہے
 
زنیرہ عقیل

محفلین
السلام علیکم
جیسا کہ فرقان بھائی نے ذکر کیا، اس طرح کے انداز میں اگر گفتگو ہو تو بات کرنے کو جی چاہتا ہے
آپ نے ماشاءاللہ بہت اچھا لکھا اور انداز بھی بہت مناسب تھا
اسکول کالج یونیورسٹی اور اسپتال بنائیں اور انہیں مزید بہتر بنائیں اس سے کس نے منع کیا ہے مگر کبھی بھی کسی جماعت کے سربراہ کو جھوٹ نہیں بولنا چاہیے
وہ کہتے ہیں کہ ہمارا معیار پرائیویٹ اسکولوں سے بلند ہے اور بچے وہاں سے یہاں آرہے ہیں پھر کوئی مثال تو پیش کرتے
مدرسے کو کروڑوں روپے دینا کوئی مذاق نہیں ہے اور اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا. یہ ہمیشہ ووٹ دیتے وقت میرے ذہن میں آئے گا اور میں کبھی عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا
میں عمران خان یا پی ٹی آئی کی ترجمان تو نہیں ہوں لیکن تعلیمی اصلاحات کو سراہنا چاہیے کیوں کہ مثبت اقدامات عوام کے مفاد میں ہیں
اور جذباتیت کی بجائے ٹھنڈے دل سے سوچا جائے تو کیا مدارس کے طلبا جو پاکستانی ہیں ہماری امداد کے مستحق نہیں کہ انکو جدیدکمپیوٹر ائزڈ دور میں قومی دھارے میں لانے کے لیے جدید سہولیات دی جائیں
 
Top