سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زنیرہ عقیل

محفلین
ایک زمانہ تھا جب پاکستان امریکا کا دوست تھا... اور آپریشنز کے نام ہوتے تھے...

Operation Mid Night Jackal...
Operation Cleanup...

پھر سب سے پہلے پاکستان کا دور آیا اور آپریشنز اردو میں ہونے لگے....

آپریشن راہ راست...
آپریشن راہ نجات...

اب چونکہ ہم الباکستانی بن چکے ہیں تو آپریشنز کے نام ہیں...

آپریشن ضرب عضب...
آپریشن رد الفساد...

ان شاء اللّه چین سے عاشقانہ تعلقات کی بنا پر بہت جلد آپریشنز کے نام ہونگے...

آپریشن چُن چُن کر بُھن...
آپریشن شوں شاں نئی کر ہاں...

پاکستان زندہ باد ... پاک چین دوستی پائندہ باد..
 
او نہیں پائین یہ سوال مناسب نہیں ہے۔۔۔۔ آپ کو کیا پتہ کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پورا سال میں جتنا کماتا ہے وہ نور خان ائیر بیس نے ایک دن میں کما کر دکھا دیا ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
او نہیں پائین یہ سوال مناسب نہیں ہے۔۔۔۔ آپ کو کیا پتہ کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پورا سال میں جتنا کماتا ہے وہ نور خان ائیر بیس نے ایک دن میں کما کر دکھا دیا ہے۔
انتہائی مِس لیڈنگ پوسٹ۔
نور خان ائیر بیس اسلام آباد ائیر پورٹ کا حصہ ہے۔ خصوصی جہاز وہیں پر آتے ہیں ،سپیشل فلائٹس اسلام آباد ائیر پورٹ پر نہیں جاتیں۔ اسی طرح کمرشل فلائٹس نورخان ائیر بیس پر نہیں جاتیں۔ یہ تو ہو گیا جہاز کا معاملہ اور ائیر پورٹ کا معاملہ۔
جوزف کو گرفتار سول پولیس نے کیا،قید انہوں نے کیا، کیس کی پیروی سول اداروں نے کی۔ ویانا کنونشن کی عملداری سول حکومت کے پاس ہے۔ سفارتی کارڈ اور استثنیٰ کا معاملہ سول حکومت کے پاس ہے اور انہوں نے ہی حل کیا۔
اب، جانے کی اجازت سول حکومت نے دی ہے تو عسکری ادارے اس وجہ سے مجرم ہیں کہ انہوں نے جہاز وہاں اترنے دیا تھا ؟ کمال کر دیا آپ نےعمران صاحب اور چوہدری صاحب۔
یہ تو ایسا ہی ہو گیا کہ لاہور بم دھماکہ ن لیگ حکومت نے کروایا تھا کیونکہ دھماکے والوں نے آنے جانے کے لیے حکومتی سڑک استعمال کی تھی۔
 
زنیرہ عقیل

محفلین
سنا ہے کہ بلاول زرداری اپنی ماں کے قاتلوں کو پھانسی پر اس لیے نہیں لٹکانا چاہتے کہ ان کے سر سے باپ کا سایہ بھی ختم ہو جائےگا
 
انتہائی مِس لیڈنگ پوسٹ۔
معذرت چاہوں گا یہ بالکل مس لیڈنگ نہیں ہے۔
جوزف کو گرفتار سول پولیس نے کیا،قید انہوں نے کیا
ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کب ہوا تھا ؟
کیس کی پیروی سول اداروں نے کی
پاکستان میں دہشت گردوں کے کیسز (وہ بھی سول حکومت کی منظوری کے ساتھ) کے علاوہ تمام کیس سول ادارے ہی چلاتے ہیں، اس میں کچھ انہونا نہیں۔
اب، جانے کی اجازت سول حکومت نے دی ہے تو عسکری ادارے اس وجہ سے مجرم ہیں کہ انہوں نے جہاز وہاں اترنے دیا تھا ؟
4 دن پہلے بھی جہاز آیا تھا اور اسلام آباد ائیر پورٹ پر چار پانچ گھنٹے گزار کر واپس چلا گیا، لیکن اس کا آپ کو نہیں پتا ہو گا۔ پھر دوسرا جہاز نور خان ائیر بیس پر آیا اور کرنل جوزف چلا گیا۔ باقی جمع تفریق ۔۔۔

121.jpg
 
یاز

محفلین
اگلا سوال یہ بھی ہے کہ اگر جہاز خالی واپس جاتا تو کیا سول حکومت کو اس کا کریڈٹ دیا جاتا۔ اس وقت تو شکریہ صاحب ہی دادیں وصول پا رہے ہوتے اور اینکرز بھی انہی کی حمد و ثنا میں رطب اللسان ہوتے۔
 
آخری تدوین:

عباس اعوان

محفلین
معذرت چاہوں گا یہ بالکل مس لیڈنگ نہیں ہے۔

ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کب ہوا تھا ؟

پاکستان میں دہشت گردوں کے کیسز (وہ بھی سول حکومت کی منظوری کے ساتھ) کے علاوہ تمام کیس سول ادارے ہی چلاتے ہیں، اس میں کچھ انہونا نہیں۔

4 دن پہلے بھی جہاز آیا تھا اور اسلام آباد ائیر پورٹ پر چار پانچ گھنٹے گزار کر واپس چلا گیا، لیکن اس کا آپ کو نہیں پتا ہو گا۔ پھر دوسرا جہاز نور خان ائیر بیس پر آیا اور کرنل جوزف چلا گیا۔ باقی جمع تفریق ۔۔۔

121.jpg
یہ دیکھیں روزنامہ پٹواری (عرف جنگ)کی رپورٹ۔
اس میں دیکھیں کہ جانے کا ذمہ دار کسی کو بتایا گیا ہے ؟
51.png
 
یہ دیکھیں روزنامہ پٹواری (عرف جنگ)کی رپورٹ۔
عباس بھائی، روزنامہ جنگ کی پٹواریت کوئی مہینہ بھر پہلے ہی مالی مسائل اور آلات ضرب و حرب کے خوف سے خلائی مخلوق کے ہاتھوں فنا ہو چکی ہے۔ جس ملک میں نجی چینل تو ایک طرف، سرکاری ٹی وی بھی ’وزیر اعظم‘ کی پریس کانفرنس دکھانے میں ہچکچائے اور لائیو کوریج نا دے سکے، وہاں ذمہ داری کس کی ہے کا تعین کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔
 
عباس اعوان

محفلین
ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کب ہوا تھا ؟
US diplomat's chief security official arrested for obstructing justice - The Express Tribune
موصوف کو تھا نے لے جایا گیا تھا۔ اب کتنی دیر حوالات میں رکھا، کوئی آئیڈیا نہیں۔
آپ یہ دیکھیں کہ یہ سول پولیس تھی۔
پاکستان میں دہشت گردوں کے کیسز (وہ بھی سول حکومت کی منظوری کے ساتھ) کے علاوہ تمام کیس سول ادارے ہی چلاتے ہیں، اس میں کچھ انہونا نہیں۔
تو اس کیس میں عسکریوں پر تنقید کیوں؟ کیا کیس عسکریوں کے پاس تھا ؟ کیا انہوں نے جانے کی اجازت دی ؟
4 دن پہلے بھی جہاز آیا تھا اور اسلام آباد ائیر پورٹ پر چار پانچ گھنٹے گزار کر واپس چلا گیا، لیکن اس کا آپ کو نہیں پتا ہو گا۔ پھر دوسرا جہاز نور خان ائیر بیس پر آیا اور کرنل جوزف چلا گیا۔ باقی جمع تفریق ۔۔۔
جی ہاں، وہ بھی نورخان ائیر بیس پر ہی آیا تھا۔ 12 مئی کی خبر دیکھیں۔
US diplomat will not be allowed to leave, declares FIA - The Express Tribune
یہ لیں پٹواری نیوز کا لنک
 
عباس اعوان

محفلین
عباس بھائی، روزنامہ جنگ کی پٹواریت کوئی مہینہ بھر پہلے ہی مالی مسائل اور آلات ضرب و حرب کے خوف سے خلائی مخلوق کے ہاتھوں فنا ہو چکی ہے۔ جس ملک میں نجی چینل تو ایک طرف، سرکاری ٹی وی بھی ’وزیر اعظم‘ کی پریس کانفرنس دکھانے میں ہچکچائے اور لائیو کوریج نا دے سکے، وہاں ذمہ داری کس کی ہے کا تعین کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔
معاف کیجیے گا یہ وزیراعظم نہیں ہیں۔ یہ کوئی بھی بات نواز شریف کی مرضی کے بغیر نہیں کرتے۔اب ان میں اتنی اخلاقی جرات نہیں تھی کہ نواز شریف کی بونگی کا دفاع کر سکتے تو پھسپھسی کانفرنس کی، جس کو نشر کرنے کے متعلق فیصلہ ان کا اپنا تھا۔ سرکاری نہ سہی، پرائیویٹ والوں کو بلا لیتے۔ لیکس کرنے والے ڈان کو بلا لیتے۔ یہ سب ٹوپی ڈرامے ہیں ان کے۔
 
معاف کیجیے گا یہ وزیراعظم نہیں ہیں۔
آپ کے نا ماننے سے حقیقیت بدل تو نا جائے گی۔
اب ان میں اتنی اخلاقی جرات نہیں تھی کہ نواز شریف کی بونگی کا دفاع کر سکتے تو پھسپھسی کانفرنس کی، جس کو نشر کرنے کے متعلق فیصلہ ان کا اپنا تھا۔ سرکاری نہ سہی، پرائیویٹ والوں کو بلا لیتے۔ لیکس کرنے والے ڈان کو بلا لیتے۔
بالکل جی انھوں نے لگاتار 48 گھنٹے سے ریاستی مفادات کو داؤ پر لگا دینے والے بیان کے بارے میں پھپھسی سے کانفرنس کرنا تھی، اس لیے کسی کو بلایا تک نہیں۔ بہت زیادتی کی ہے، ملکی وقار کا تو بیڑا ہی غرق کر کے رکھ دیا ہے۔
 
اطلاعاً عرض ہے کہ نامعلوم افراد و خلائی مخلوق کی جانب سے ضربِ سوشل میڈیا کا آغاز ہو چکا ہے۔ ریاست پاکستان، آزاد جموں کشمیر و ملحقہ علاقوں اور خلیجی ممالک میں رہنے والے افراد ضربات سے بچنے کا انتظام و انصرام فرما لیں۔۔۔۔ کہ آخر۔۔۔۔۔ ریاست ہے ماں کی جیسی۔ ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top