انٹر نیٹ پر ٹرول

شاہد شاہ

محفلین
جی نہیں۔ یہ بدگمانی کے زمرہ میں آتا ہے۔ میں دھاگے سیریس موضوعات پر کھولتا ہوں۔ وہاں میرے نام کیساتھ یا خبر کیساتھ ٹرولنگ شروع ہو جاتی ہے۔ ایسا بار بار ہوا ہے
آپ کے دھاگے بذاتِ خود "ٹرولنگاتی موضوع" ہوتے ہوں شاید۔
 
یاز

محفلین
جی نہیں۔ یہ بدگمانی کے زمرہ میں آتا ہے۔ میں دھاگے سیریس موضوعات پر کھولتا ہوں۔ وہاں میرے نام کیساتھ یا خبر کیساتھ ٹرولنگ شروع ہو جاتی ہے۔ ایسا بار بار ہوا ہے
اگر آپ کو ایسا لگا تو ادارہ (کی پاکستانی شاخ) اس پہ معذرت خواہ ہے، اور آئندہ ایسا نہ ہونے کی کوششوں کا یقین دلاتا ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
یاز اب معافی مانگنے کا فائدہ نہیں۔ چیف جسٹس نے اکاؤنٹ پر سے نئے دھاگے کھولنے کے اختیارات بھی معطل کر دئے ہیں۔ ادارہ عیش کرے اب
 
فاخر رضا

محفلین
اسی لڑی سے یہ واضح ہوا کہ ٹرولنگ روکنے کے لئے انتظامیہ مختلف پابندیاں لگاتی ہے، حتیٰ یہ کہ معطل تک کردیا جاتا ہے
تو پھر جو لوگ ٹرولنگ نہیں کرتے کیا انہیں کوئی اعزاز دیا جانا چاہیے
مثلاً جو اچھے بچے ہیں انہیں کوئی ٹرافی وغیرہ دی جائے
 
ان کے لیے ہی تو سالگرہ پر مختلف کھیل کے ذریعے اعزازات کا اہتمام ہے۔ :)
 
زیک

مسافر
انٹرنیٹ پر ٹرول کیا ہوتا ہے مجھے پتہ نہیں تھا
محفل میں یہ لفظ کئی مرتبہ دیکھا تو جستجو بڑھی کہ یہ کس بلا کا نام ہے
مندرجہ ذیل تعریف ملی
اس کے بعد کئی نام ذہن میں آئے، ایک آدھ مرتبہ تو اپنا بھی نام آگیا مگر میں نے فوراً اسے جھٹک دیا
بہرحال تعریف حاضر ہے
اگر میں نے ساتھ میں تین مثالیں دے دیں تو یہ لڑی ہی غائب ہوجائے گی یا ہم غائب ہوجائیں گے لہٰذا مثالیں کبھی اور
حسب سابق اسے ٹیکسٹ کو بھی کاپی کر لیا ہے تاکہ غائب ہونے کی صورت میں موجود رہے اور بوقت ضرورت کام آئے

In Internet slang, a troll (/ˈtroʊl/, /ˈtrɒl/) is a person who sows discord on the Internet by starting arguments or upsetting people, by posting inflammatory, extraneous, or off-topic messages in an online community (such as a newsgroup, forum, chat room, or blog) with the deliberate intent of provoking readers into an emotional response or of otherwise disrupting normal on-topic discussion, often for their own amusement.
ٹرولنگ کے ذکر سے یوزنیٹ کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔ کیا زمانہ تھا وہ بھی۔
 
فرقان احمد

محفلین
یہ تو مسئلہ ہے۔ لڑی بنانے والا اپنی رائے کو لے کر جذباتی ہوگا اور مناسب ادارت نہیں کر پائے گا۔ اسی لئے لڑی کی ادارت غیر جانبدار اور غیر حساس انتظامیہ کے پاس ہوتی ہے۔ :)
مزید یہ کہ ٹرولنگ روکنے کی قیمت آزاد مکالمہ کو حذف کرنے کی صورت میں نہیں ہونی چاہیے۔ نیز ٹرولنگ کرنے والے موضوع پر رہ کر بھی انتشار کی راہ تلاش کر لیتے ہیں۔

میں یہاں فرقان احمد کی رائے کا منتظر ہوں۔ :)
آپ کی رائے زیادہ تر معاملات میں متوازن ہی ہوتی ہے۔ اس موضوع پر آپ کی رائے سے اتفاق ہے۔
 
عثمان

محفلین
کوئی فرد ٹرولنگ کیوں کرتا ہے؟ اسے کیسے روکا جائے؟
یہ محض میری رائے ہے کہ ٹرولنگ کسی فرد کے لیے حالات اور واقعات کے ردعمل میں بے بسی کی وجہ سے اپنی فرسٹریشن اتارنے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا ایک آسان ترین ذریعہ ہے۔ ایک تو کچھ بات کر کے آپ غصہ اور بھڑاس نکال لیتے ہیں۔ پھر لوگوں کی توجہ کافی تسکین آمیز ہوتی ہے کہ آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے فقرے بے وزن اور بے ربط ہی سہی لیکن لوگوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں ، انہیں زچ کیے جا رہے ہیں۔ تو بس آپ خود کو طاقتور محسوس کرتے ہیں اور بے بسی کا احساس زائل ہوجاتا ہے۔
تجزیہ اور فکر کے ساتھ رائے دینے کے لیے کافی محنت اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹرول میں ان باتوں کا عارضی فقدان ہوتا ہے۔ اس کے پاس سہل طریقہ یہی ہوتا ہے کہ وہ عجلت اور بے چینی میں کچھ تیز فقرے ادھر اُدھر چھوڑے اور جلد از جلد مبصرین کو متوجہ کر لے اور دھاگہ اس کی باتوں کے دھارے میں بہتا چلا جائے۔ اس طرح وہ بظاہر کم محنت سے اپنی رائے کی اہمیت جتانے اور فورم میں اپنا مقام منوانے کی کوشش کرتا ہے۔
ٹرول کو روکنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ اسے شہ نہ دی جائے۔ اس کی اشتعال انگیز باتوں کے جواب دینے کی بجائے خاموشی سے اس کی ایسی باتوں کو مسلسل نظر انداز کیا جائے۔ انتظامیہ کو اس کی ناگوار باتیں رپورٹ کرتے رہیں۔
ٹرول ہمیشہ فیڈ بیک پر پلتا ہے۔ جب مبصرین کی طرف سے توجہ نہیں دی جائے گی اور فیڈ بیک نہیں ملے گا تو ٹرولنگ خودبخود کم ہوتی جائے گی۔ ظاہر ہے مبصرین کی ایک بڑی تعداد کو اس پر اتفاق کروانا مشکل ہے کہ وہ ٹرول سے الجھنے، اسے شہ دینے یا اس کے ساتھ اٹھکیلیاں کرنے سے پرہیز کریں۔ لوگ مختلف مزاج کے حامل ہوتے ہیں اور مختلف طریقوں سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم میری رائے میں اکثر نہ سہی محض کچھ افراد بھی تحمل کے ساتھ تا دیر ٹرول کی ٹرولنگ سے اپنا دامن بچائے رکھیں تو فورم پر ٹرولنگ اور خود ٹرول کے رویے میں قابل ذکر فرق آ سکتا ہے۔کہیں کہیں اس کی مناسب باتوں پر مثبت فیڈ بیک دینے میں حرج نہیں کہ اس طرح اس شخص کو احساس رہتا ہے کہ کسی بھی فورم میں اس کے لئے ٹرولنگ سے تائب ہو کر درستگی کی گنجائش باقی ہے۔یعنی ٹرول کو یہ باور کروایا جائے کہ اس کی طرف سے خود احتسابی کی کوشش کافی ثمر انگیز ہے۔
 
آپ کا طرزِ تحریر مدلل ہے۔ ایک طویل عرصے بعد آپ نے دوبارہ سے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنا شروع کیا ہے۔ اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے۔
 
نہ صرف شہ نہ دی جائے بلکہ کچھ افراد بشمول لڑی شروع کرنے والے لوگ لڑی کو صحیح سمت میں رکھنے کی ذمہ داری بھی نبھاتے رہیں، اس حوالے سے ایک مثال ایک جملے کے لطائف ہیں جن میں نقیبی صاحب مسلسل ملامت کے باوجود لطائف لکھتے رہتے ہیں
 
عثمان

محفلین
آپ کا طرزِ تحریر مدلل ہے۔ ایک طویل عرصے بعد آپ نے دوبارہ سے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنا شروع کیا ہے۔ اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے۔
ہمارے طرز تحریر کو کسی دھاگے میں آپ نے کچھ دوسرے الفاظ سے منسوب کیا تھا۔ :whistle:
 
فرقان احمد

محفلین
کوئی فرد ٹرولنگ کیوں کرتا ہے؟ اسے کیسے روکا جائے؟
یہ محض میری رائے ہے کہ ٹرولنگ کسی فرد کے لیے حالات اور واقعات کے ردعمل میں بے بسی کی وجہ سے اپنی فرسٹریشن اتارنے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا ایک آسان ترین ذریعہ ہے۔ ایک تو کچھ بات کر کے آپ غصہ اور بھڑاس نکال لیتے ہیں۔ پھر لوگوں کی توجہ کافی تسکین آمیز ہوتی ہے کہ آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے فقرے بے وزن اور بے ربط ہی سہی لیکن لوگوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں ، انہیں زچ کیے جا رہے ہیں۔ تو بس آپ خود کو طاقتور محسوس کرتے ہیں اور بے بسی کا احساس زائل ہوجاتا ہے۔
تجزیہ اور فکر کے ساتھ رائے دینے کے لیے کافی محنت اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹرول میں ان باتوں کا عارضی فقدان ہوتا ہے۔ اس کے پاس سہل طریقہ یہی ہوتا ہے کہ وہ عجلت اور بے چینی میں کچھ تیز فقرے ادھر اُدھر چھوڑے اور جلد از جلد مبصرین کو متوجہ کر لے اور دھاگہ اس کی باتوں کے دھارے میں بہتا چلا جائے۔ اس طرح وہ بظاہر کم محنت سے اپنی رائے کی اہمیت جتانے اور فورم میں اپنا مقام منوانے کی کوشش کرتا ہے۔
ٹرول کو روکنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ اسے شہ نہ دی جائے۔ اس کی اشتعال انگیز باتوں کے جواب دینے کی بجائے خاموشی سے اس کی ایسی باتوں کو مسلسل نظر انداز کیا جائے۔ انتظامیہ کو اس کی ناگوار باتیں رپورٹ کرتے رہیں۔
ٹرول ہمیشہ فیڈ بیک پر پلتا ہے۔ جب مبصرین کی طرف سے توجہ نہیں دی جائے گی اور فیڈ بیک نہیں ملے گا تو ٹرولنگ خودبخود کم ہوتی جائے گی۔ ظاہر ہے مبصرین کی ایک بڑی تعداد کو اس پر اتفاق کروانا مشکل ہے کہ وہ ٹرول سے الجھنے، اسے شہ دینے یا اس کے ساتھ اٹھکیلیاں کرنے سے پرہیز کریں۔ لوگ مختلف مزاج کے حامل ہوتے ہیں اور مختلف طریقوں سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم میری رائے میں اکثر نہ سہی محض کچھ افراد بھی تحمل کے ساتھ تا دیر ٹرول کی ٹرولنگ سے اپنا دامن بچائے رکھیں تو فورم پر ٹرولنگ اور خود ٹرول کے رویے میں قابل ذکر فرق آ سکتا ہے۔کہیں کہیں اس کی مناسب باتوں پر مثبت فیڈ بیک دینے میں حرج نہیں کہ اس طرح اس شخص کو احساس رہتا ہے کہ کسی بھی فورم میں اس کے لئے ٹرولنگ سے تائب ہو کر درستگی کی گنجائش باقی ہے۔یعنی ٹرول کو یہ باور کروایا جائے کہ اس کی طرف سے خود احتسابی کی کوشش کافی ثمر انگیز ہے۔
آپ کومعلوم ہے کہ ہم نے اس 'لیکچر' کو کسی اور زاویے سے پڑھا ہے۔ :) برا نہ مانیے گا۔ :)
 
شاہد شاہ

محفلین
ہماری چھٹی حس کے مطابق آپ کے اندر ٹرولنگ کی غیر معمولی صلاحیتیں موجود ہیں تاہم اسے ہماری خوش قسمتی کہیں کہ آپ کی سوچ کا انداز مثبت ہے۔ :)
متفق۔ ماضی میں عثمان کافی پھڈے باز تھے۔ اب تو کافی افاقہ ہو گیا ہے۔ شاید شادی اور جہازرانی کا اثر ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
عثمان نے ٹرولنگ کے جو 'نکات' رقم کیے ہیں، شاید یہ ٹرولنگ کرنے والے کے 'چچا جان' کے علم میں بھی نہ ہوں گے۔ عثمان کی ذہانت میں کوئی کلام نہیں۔ ہماری خوش بختی ہے کہ آنجناب کی سوچ کا رُخ مثبت ہے۔ :)
 
Top