تیرہویں سالگرہ کیسے لگے یہ محفلین

سید عمران

محفلین
محفل پر وقت گزاریں اور محفلین سے ٹکراؤ نہ ہو...
ایں خیال است و محال است و جنوں
تو کھل کر بتائیں کہ محفلین سے مل کر، ان سے بات چیت کرکے، ان سے ہنس بول کر نیز محاذ آرائی و جنگ بندی کرنے کے دوران کیسے لگے آپ کو یہ محفلین؟؟؟
اور ہاں...
صرف تعریفوں کے پل ہی نہیں باندھنے...
دل کی بھڑاس بھی نکال سکتے ہیں...
بس ذرا بھائی اخلاق میاں کی حد میں رہیے گا...
ورنہ مدیران ذمہ دار ہوں گے!!!
 
فرقان احمد

اعلانِ دست برداری: یہ لڑی کسی مدیر یا منتظم کی ایماء پر شروع نہ کی گئی ہے۔ ہم اس لڑی کے سائیڈ ایفیکٹس کے ہرگز ذمہ دار نہ ہوں گے۔
 
سید عمران

محفلین
عدنان بھائی بھولی بھالی طبیعت کے سیدھے سادے آدمی ہیں...
کبھی جوشٍ غضب میں آنے کے لیے پر تول ہی رہے ہوتے ہیں کہ محفلین مل کر اس جوش کے بچے کا سر کچل دیتے ہیں، پر کتر دیتے ہیں، اور یہ آرام سے کتروا لیتے ہیں...
دھن کے پکے ہیں...
ایک مرتبہ جو ٹھان لی کہ درست املا کے ساتھ مراسلے نہیں لکھنے تو آج تک اس دھن کی ردھم کے سُر سے سُر ملا رکھے ہیں...
ہمیں تو یقین ہے کہ جس طرح عام محفلین لکھنے کے بعد اپنی تحریر دیکھتے ہیں کہ املا کی غلطی تو نہیں ہوگئی...
اور پھر اسے درست کرتے ہیں...
اسی طرح یہ بھی لکھنے کے بعد دیکھتے ہیں کہ سارے کا سارا درست تو نہیں لکھ دیا...
اگر املا بالکل درست نکلتی ہے تو جابجا جاں فشانی اور انہماک کے ساتھ اس سقم کو دور کرتے ہیں...
حس مزاح نہایت تیز پائی ہے، چناں چہ کوئی کچھ بھی کہہ لے جواب میں پرمزاح کی ریٹنگ ٹکا دیتے ہیں...
اس کام میں اتنی روانی حاصل کرلی ہے کہ بعض مرتبہ انا للہ والے مراسلے پر بھی پرمزاح کا شتونگڑا نظر آرہا ہوتا ہے...
وہ تو بھلا ہو ان جانی طاقتوں کا جو بزور طاقت اسے ہٹا دیتے ہیں...
ورنہ قیامت کا سماں کھڑا ہونے میں وقت نہ لگے!!!
 
آخری تدوین:

ہمیں تو یقین کہ جس طرح عام محفلین لکھنے کے بعد اپنی تحریر دیکھتے ہیں کہ املا کی غلطی تو نہیں ہوگئی...
اور پھر اسے درست کرتے ہیں...
اسی طرح یہ بھی لکھنے کے بعد دیکھتے ہیں کہ سارے کا سارا درست تو نہیں لکھ دیا...
اگر املا بالکل درست نکلتی ہے تو جابجا جاں فشانی اور انہماک کے ساتھ اس سقم کو دور کرتے ہیں...
حس مزاح نہایت تیز پائی ہے، چناں چہ کوئی کچھ بھی کہہ لے جواب میں پرمزاح کی ریٹنگ ٹکا دیتے ہیں...
اس کام میں اتنی روانی حاصل کرلی ہے کہ بعض مرتبہ انا للہ والے مراسلے پر بھی پرمزاح کا شتونگڑا نظر آرہا ہوتا ہے...
وہ تو بھلا ہو ان جانی طاقتوں کا جو بزور طاقت اسے ہٹا دیتے ہیں...
ورنہ قیامت کا سماں کھڑا ہونے میں وقت نہ لگے!!!
:crying3:
شکریہ بھیا ۔
 
فرقان احمد

محفلین
عدنان بھائی بھولی بھالی طبیعت کے سیدھے سادے آدمی ہیں...
کبھی جوشٍ غضب میں آنے کے لیے پر تول ہی رہے ہوتے ہیں کہ محفلین مل کر اس جوش کے بچے کا سر کچل دیتے ہیں، پر کتر دیتے ہیں، اور یہ آرام سے کتروا لیتے ہیں...
دھن کے پکے ہیں...
ایک مرتبہ جو ٹھان لی کہ درست املا کے ساتھ مراسلے نہیں لکھنے تو آج تک اس دھن کی ردھم کے سُر سے سُر ملا رکھے ہیں...
ہمیں تو یقین ہے کہ جس طرح عام محفلین لکھنے کے بعد اپنی تحریر دیکھتے ہیں کہ املا کی غلطی تو نہیں ہوگئی...
اور پھر اسے درست کرتے ہیں...
اسی طرح یہ بھی لکھنے کے بعد دیکھتے ہیں کہ سارے کا سارا درست تو نہیں لکھ دیا...
اگر املا بالکل درست نکلتی ہے تو جابجا جاں فشانی اور انہماک کے ساتھ اس سقم کو دور کرتے ہیں...
حس مزاح نہایت تیز پائی ہے، چناں چہ کوئی کچھ بھی کہہ لے جواب میں پرمزاح کی ریٹنگ ٹکا دیتے ہیں...
اس کام میں اتنی روانی حاصل کرلی ہے کہ بعض مرتبہ انا للہ والے مراسلے پر بھی پرمزاح کا شتونگڑا نظر آرہا ہوتا ہے...
وہ تو بھلا ہو ان جانی طاقتوں کا جو بزور طاقت اسے ہٹا دیتے ہیں...
ورنہ قیامت کا سماں کھڑا ہونے میں وقت نہ لگے!!!
سید صاحب! آپ سنجیدگی سے مزاح لکھا کریں۔ ماشاءاللہ! کیا سماں باندھ دیا۔ :)
عدنان بھیا کی جو حالت ہوئی، سو ہوئی پر لطف آ گیا
 
فرقان احمد

محفلین
بھیا! یہ بہاریں بھی تو آپ کے دم سے ہیں۔ آپ ایسے محفلین کے لیے ایک مثال ہیں جو ہر بات دل پر لے جاتے ہیں۔ ہماری نظر میں آپ ہیرا صفت انسان ہیں۔ :)
بس کریں بھیا کیوں پپیتے کے جھاڑ پر چڑھا رہے ہیں ۔ ہم سے اگر اس لڑی میں املا کی غلطی ہوگئی تو عمران بھیا نے ڈنڈا لے کر ہمارے پیچھے دوڑ لگا دینی ہے ۔;)
 
آخری تدوین:
سید عمران بھیا ہمارے لیے محفل کے منفرد محفلین ہیں ۔آپ محفل پر بیک وقت مفتی , لکھاری , سخن شناسی ,سیر و سیاحت اور دیگر زمرہ جات میں تبصرہ جات کے فرائض خیر و خوبی سے سر انجام دیتے نظر آتے ہیں ۔ میاں موصوف کی حس مزاح بہت اثر انگیز بلکہ حیرت انگیز ہے ۔
محفل پر آتے ہیں وہ سب سے پہلے ہمارے مراسلوں کی جانچ پڑتال کرتے ہیں , ہنسی کی پہلجڑیاں ان کے جملوں سے پھوٹتی محسوس ہیں ۔ شعلہ بیانی میں تو بھیا لاثانی ہیں ,کبھی بھی اپنے حریف کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتے ۔
محفلین سے محبت آپ کی اعلی اخلاق کی پہچان ہے ۔اللہ کریم بھیا کو سدا خوش و خرم رکھے ۔آمین
 
ہادیہ گڑیا ہمیشہ محفلین کی محبت اور شفقت سمیٹتی نظر آتی ہیں ۔ ہنستی مسکراتی بہن ہماری اردو محفل کی شان ہیں , بس کبھی کبھی بھائیوں کو تنگ کرتی ہیں , معصوم اور حساس طبعیت کی مالک ہیں ۔بہنا کی جانب سے کھولے گئے دھاگے ہر محفلین کی توجہ پاتے ہیں ۔ان کے پرمزاح تبصروں دھاگوں میں ہنسی اور مسکرائٹوں کے پھول کھلا جاتے ہیں ۔کچھ کچھ بہنا شعر و شاعری سے بھی شغف رکھتی ہیں , وہ بات الگ ہے کہ اشعار ان کےسر گزر جاتے ہو اور سمجھ کچھ نہ آتا ہو مگر داد دینا نہیں بھولتی ۔
باہمت اور بہت حوصلے ہےبہنا میں, محفل سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش رہتی ہے ۔
اللہ کریم ہماری ہادیہ بہن کو ہمیشہ امن اور سلامتی کےسائے میں رکھے ۔آمین
 
Top