شہزادوں جیسی آن بان والا کیپٹن وطن پر قربان ہوگیا

فرقان احمد

محفلین
زنیرہ عقیل ہمیں قطعی طور پر خوشی نہیں ہوئی کہ آپ نے ایک مراسلے میں ہماری تعریف کی اور اسی مراسلے میں ایک اور محفلین کے خلاف غلط زبان استعمال کی۔ آپ سے انتہائی مودبانہ انداز میں ایک بار پھر گزارش کی جاتی ہے کہ مکالمے میں مناظرانہ رنگ اختیار کرنے سے گریز فرمائیں۔ آپ پرسکون ہو کر تبصرہ فرمائیں۔ اختلافِ رائے کوئی ایسا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ اگر کسی محفلین کی رائے آپ کی رائے کے برعکس ہو تو اس کا برا نہ مانیں۔ غیر ضروری انداز میں دیگر معزز محفلین کے بارے میں ذاتی نوعیت کے ریمارکس دینا نامناسب رویے کی ذیل میں آتا ہے۔ امید ہے آپ ہماری گزارشات پر توجہ دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں گی۔
 
زنیرہ عقیل

محفلین
زنیرہ عقیل ہمیں قطعی طور پر خوشی نہیں ہوئی کہ آپ نے ایک مراسلے میں ہماری تعریف کی اور اسی مراسلے میں ایک اور محفلین کے خلاف غلط زبان استعمال کی۔ آپ سے انتہائی مودبانہ انداز میں ایک بار پھر گزارش کی جاتی ہے کہ مکالمے میں مناظرانہ رنگ اختیار کرنے سے گریز فرمائیں۔ آپ پرسکون ہو کر تبصرہ فرمائیں۔ اختلافِ رائے کوئی ایسا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ اگر کسی محفلین کی رائے آپ کی رائے کے برعکس ہو تو اس کا برا نہ مانیں۔ غیر ضروری انداز میں دوسرے کے بارے میں ذاتی ریمارکس دینا نامناسب رویے کی ذیل میں آتا ہے۔ امید ہے آپ ہماری گزارشات پر توجہ دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں گی۔
محترم بھائی متفق اور غیر متفق کی ریٹنگ سے وضاحت ہو جاتی ہے اور الفاظ سے اپنے خیالات کا اظہار بھی ممکن ہے
لیکن بلا جواز مضحکہ خیز ریٹنگ ہر اس پوسٹ پر جس میں کوئی مضحکہ خیز بات نہ ہو بلکہ شہید ہونے والے کیپٹن کی پوسٹ ہو اور ایک ماں کی تحریر اپنے شہید بیٹے کے لیے ہو ایسے موقع پر اگر کسی کو اختلاف ہو ا بھی تو سوال کر دیا اور اس کا جواب دے دیا
آئی ایس پی آر کا ایک سیریس جواب جو تمام اخبارات کی زینت بنا اور جس سے ٹرمپ صاحب کی جھاگ بیٹھ گئی انکو لطیفہ لگ رہا ہے اور ان جوابات پر گرے لسٹ کی دھمکی انکو مذاق لگتی ہے اللہ ہدایت دےانکو جو ملک و قوم کا مذاق اڑاتے ہیں

اختلاف رائے کا حق سب کو ہے لیکن مذاق اڑانے اور اڑوانے اور بد اخلاقی کا حق کسی کو نہیں دونگی
 
صرف ریٹنگ دینے پر اس قدر غصہ مناسب نہیں۔ دیگر محفلین کو اختلافِ رائے کا حق حاصل ہے۔ آپ نے اپنے خیالات اور نظریات ہم تک پہنچائے۔ ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یاد رکھیے، یہ لازم نہ ہے کہ سب آپ سے متفق ہوں۔ منفی ریٹنگ کا نوٹس تب لیا جاتا ہے جب کوئی محفلین اس کا مسلسل بے جا استعمال کرے۔ ہمارے خیال میں کسی نے بھی آپ کے ساتھ بداخلاقی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو ہمیں آگاہ کیجیے، شکریہ!

کسی لیگ سے نہیں ہوں فخرِ افغان باچا خان کی پیر وکار ہوں
اچھا ہوا، آپ نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔ ہم آپ کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔
 
کل سے مسلسل یہی ریٹنگ تھی اسی لیے تو مجھے بولنے کا موقع ملا

شکریہ جناب
 
آصف اثر

معطل
کسی لیگ سے نہیں ہوں فخرِ افغان باچا خان کی پیر وکار ہوں
اب اِس پر میں مسکراؤں نہیں تو کیا کروں؟ آپ پہلے باچاخان اور اس کے فلسفے کا مطالعہ کیجیے۔ پھر پیروکار بنیے۔
آپ کے پوسٹس پر جہاں مناسب سمجھ کر اگر پُرمزاح کی ریٹنگ دی جائے تو اس میں کیا مضائقہ ہے۔ آپ اگر ”پرمزاح اور مضحکہ خیز“ میں فرق سمجھ جائیں تو بہتر ہوگا۔
 
Fawad -

محفلین
امریکہ سے اربوں ڈالر لے کر پختونوں کی نسل کُشی کرنے والے فوجی اہلکار ہوں یا جرنیل کوئی ماورا نہیں۔ ۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ تھريڈ ايک جوان پاکستانی فوجی کے بارے ميں ہے جس نے بے مثال قربانی دی اور اپنے وطن کے دفاع کے ليے اپنی جان دے دی۔ ليکن يہ نہ بھوليں کہ يہ جن افراد اور گروہوں کے خلاف لڑ رہا تھا، يہ وہی عناصر ہيں جنھوں نے صرف قبائلی علاقوں ميں ہی نہيں بلکہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں ميں گزشتہ کئ برسوں کے دوران ہزاروں معصوم شہريوں کو اپنی دہشت گرد کاروائيوں کا نشانہ بنايا ہے۔ يہ پاکستانی فوجی، امريکہ يا امريکی فوجيوں کے خلاف نہيں لڑ رہا تھا۔ بلکہ حقيقت تو يہ ہے کہ افغانستان ميں بے شمار امريکی فوجی بھی اسی دشمن کے خلاف يہی لڑائ لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہيں۔

امريکہ اور پاکستان ايک مشترکہ دشمن کے خلاف عالمی جدوجہد ميں اسٹريجک شراکت دار اور علاقائ اتحادی ہيں۔ ہم سب ايک ايسے مشترکہ دشمن کے خلاف کھڑے ہوئے ہيں جس نے صرف افغانستان اور پاکستان ميں ہی نہيں بلکہ دنيا بھر ميں نہتے بے گناہ شہريوں کو دانستہ نشانہ بنايا ہے۔

پاکستان کی سرحدوں کے اندر افواج پاکستان کی کاروائيوں کا مقصد بعض رائے دہندگان کی غلط سوچ کے مطابق امريکہ يا "امريکی آقاؤں" کو خوش کرنا ہرگز نہيں ہے۔ دنيا کی کوئ بھی فوج اپنے وسائل اور اپنے فوجيوں کی جان کی قربانی صرف اپنے عوام کے بہترين مفاد میں ہی صرف کرتی ہے۔ يہی اصول کسی بھی ملک کی منتخب حکومت پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

ميں آپ کو يہ بھی ياد دلا دوں کہ پاکستان کی تمام فوجی اور سول قيادت اور عمومی طور پر سول سوسائٹی بھی اس بات پر متفق ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے بہترين مفاد ميں ہے۔

پاکستان کی عسکری قيادت کی کاروائ پر تنقيد پاکستان کی افواج کی بے مثال قربانيوں اور ان ہزاروں بے گناہ شہريوں کی اموات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے جو گزشتہ چند سالوں کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف کوئ کاروائ نہيں کرنی چاہیے جو بلاتفريق پورے ملک ميں پاکستانيوں کو قتل کر رہے ہیں؟ کيا حکومت پاکستان کو ان مسلح گروپوں کو نظرانداز کر دينا چاہيے جو پاکستان کے قوانين اور اداروں کے وجود کو ہی تسليم کرنے سے انکار کرتے ہیں؟

ميں يہ واضح کر دوں کہ پاکستانی فوجی اپنی جانوں کی قربانی اپنے ملک کے تحفظ اور اپنی عوام کی سلامتی کو يقينی بنانے کے لیے دے رہے ہيں، نہ کہ واشنگٹن ميں بيٹھے ہوئے امريکی افسران کی خوشنودی کے ليے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
سین خے

محفلین
زنیرہ عقیل آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے جواب دیا۔ آج وقت کی شدید کمی ہے سو اس موضوع پر کل ہی بات ہو سکے گی :)
دوسری بات مجھے سرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے :) میرا تھوڑا بہت خبروں کا مطالعہ رہتا ہے۔ میں آپ کا موقف سمجھنا چاہتی تھی۔
 
یاز

محفلین
کسی لیگ سے نہیں ہوں فخرِ افغان باچا خان کی پیر وکار ہوں
زبردست۔
دیگر باتوں پہ اختلافِ رائے اپنی جگہ۔ لیکن پختون نہ ہونے کے باوجود میں باچا خان صاحب اور ولی خان کا بہت بڑا مداح ہوں۔ یہ عظیم رہنما تھے، لیکن ایک مخصوص مائنڈسیٹ کی اجارہ داری کی وجہ سے ہم ان کی قدردانی سے محروم رہے۔
 
یاز

محفلین
محترم بھائی متفق اور غیر متفق کی ریٹنگ سے وضاحت ہو جاتی ہے اور الفاظ سے اپنے خیالات کا اظہار بھی ممکن ہے
لیکن بلا جواز مضحکہ خیز ریٹنگ ہر اس پوسٹ پر جس میں کوئی مضحکہ خیز بات نہ ہو بلکہ شہید ہونے والے کیپٹن کی پوسٹ ہو اور ایک ماں کی تحریر اپنے شہید بیٹے کے لیے ہو ایسے موقع پر اگر کسی کو اختلاف ہو ا بھی تو سوال کر دیا اور اس کا جواب دے دیا
آئی ایس پی آر کا ایک سیریس جواب جو تمام اخبارات کی زینت بنا اور جس سے ٹرمپ صاحب کی جھاگ بیٹھ گئی انکو لطیفہ لگ رہا ہے اور ان جوابات پر گرے لسٹ کی دھمکی انکو مذاق لگتی ہے اللہ ہدایت دےانکو جو ملک و قوم کا مذاق اڑاتے ہیں

اختلاف رائے کا حق سب کو ہے لیکن مذاق اڑانے اور اڑوانے اور بد اخلاقی کا حق کسی کو نہیں دونگی
اگرچہ اس فورم پہ پرمزاح کی ریٹنگ دینا کافی عام فعل ہے، اور بکثرت دی جاتی ہے۔ نیز پرمزاح اور مضحکہ خیز کی ریٹنگ میں بہت بہت فرق ہے۔ تاہم نووارد ہونے کی وجہ سے یہ ریٹنگ آپ کے لئے ذہنی صدمے کا باعث بنی۔ اس کے لئے میں اپنی ذات کی حد تک معذرت خواہ ہوں۔ میں نے اس مراسلے پہ وہ ریٹنگ بھی تبدیل کر دی ہے۔
لیکن ساتھ ہی یہ عرض کرتا چلوں کہ مجھے بہرحال اس مراسلے یا موقف سے اختلاف ضرور ہے۔

مزید نیز یہ کہ محترمہ ہادیہ کو مبارک ہو کہ انجمنِ انسدادِ پرمزاح ریٹنگ میں ان کی یک رکنی پارٹی کے ممبران کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
کیا خاک عظیم رہنا تھے۔ انہوں نے تحریک پاکستان کی مخالفت کی تھی اور عین موقع پر ہندو کانگریس سے جا ملے تھے۔
باچا خان صاحب اور ولی خان کا بہت بڑا مداح ہوں۔ یہ عظیم رہنما تھے۔
ان سے کہیں بہتر رہنما مجیب الرحمان تھے جو اپنے تمام تر سیاسی اختلافات کے باوجود آخری دم تک نظریہ پاکستان پر قائم رہے یہاں تک کہ فوج نے انکو جائز اقتدار سے جدا کرکے جیل میں ڈال دیا۔ اور آپریشن لوڈشیڈنگ کی ابتدا کی۔
 
یاز

محفلین
کیا خاک عظیم رہنا تھے۔ انہوں نے تحریک پاکستان کی مخالفت کی تھی اور عین موقع پر ہندو کانگریس سے جا ملے
یعنی عظیم رہنما ہونے کے لئے تحریکِ پاکستان کی مخالفت نہ کرنا لازم ٹھہرا؟
ویسے کبھی یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ انہوں نے مخالفت کیوں کی تھی؟
 
شاہد شاہ

محفلین
لیڈر کی عظمت اسکی آئیڈیولوجی سے جج کی جاتی ہے۔ اسکو نکال دیں تو ہٹلر، اسٹالن، ماؤ، لینن جیسے غاصب لیڈران بھی تاریخ میں عظیم قرار پائیں
باچاخان اور انکی خدائی خدمتگار پشتون نسلی بنیادوں پر سیاست کر رہے تھے۔ یہ ریڈ شرٹس حالیہ دور میں ایک نئے نام سے پھر واپس آگئے ہیں۔ انکے روپگنڈہ کا مقابلہ کرنا ضروری ہے نہ کہ انکے نسل پرست لیڈران کو عظیم کہنا
Bannu Resolution - Wikipedia
یعنی عظیم رہنما ہونے کے لئے تحریکِ پاکستان کی مخالفت نہ کرنا لازم ٹھہرا؟
ویسے کبھی یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ انہوں نے مخالفت کیوں کی تھی؟
 
شاہد شاہ

محفلین
نسلی، طبقاتی، مذہبی، اقتصادی و قومی بنیادوں پر سیاست میں کافی فرق ہے بھائی۔
نسلی سیاست کہیں بھی کامیاب نہیں رہی۔ جرمن ناسزم اور جنوبی افریقی اپارٹہائیڈ بری طرح فلاپ ہوئی
طبقاتی سیاست جیسے سوشلزم، کمیونیزم کا بھی ہر جگہ شیرازہ بھکر گیا۔ کمیونسٹ شمالی کوریا نے اپنے تمام تر ایٹمی تنصیبات کے باوجود ہار مان کر دوستی کر لی تو دوسری طرف دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر رکھنے والا ملک سوشلسٹ وینزویلا فاقہ کشی کا شکار ہے
مذہبی بنیادوں پر سیاست کو کسی حد تک کامیاب کہا جا سکتا ہے البتہ اسمیں شہریوں کی شخصی آزادیاں محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔ نیز یہ سیاست قومی ترقی کی راہ میں ہر وقت رکاوٹ بنی رہتی ہے۔ سعودی عرب و ایران وغیرہ اپنے مذہبی سیاسی نظام کے سنگین نتائج بھگت رہے ہیں
اقتصادی و قومی سیاست ہی ابتک صحیح معنوں میں کامیاب رہی ہے۔ اسکی لاتعداد مثالیں موجود ہیں کہ کیسے غریب ترین ممالک چند دہائیوں میں نیشنل ازم اور کیپیٹل ازم کے اشتراک سے دنیا کی امیر ترین قومیں بن گئے۔ ان میں ایشین ٹائیگرز چین، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ اور سنگاپور وغیرہ سر فہرست ہیں
اسی لئے میں تاریخ کے تناظر میں نسلی، مذہبی اور طبقاتی سیاست کے خلاف ہوں اور قومی و اقتصادی سیاست کو ترجیح دیتا ہوں

کوشش تو ہم نے بھی یہی کی تھی بھائی۔
 
سین خے

محفلین
یہ تمام جوابات تو آپ خود بھی سرچ کر سکتی ہیں لیکن آپ کہتی ہو تو بتا دیتی ہوں لیکن اس کے بعد مزید بحث کے لیے سوالوں کی بوچھاڑ نہ کر دینا . ہاہاہاہاہا

پالیسی کی تبدیلی کے واضح ثبوت چند ماہ پہلے ہی سامنے آچکا تھا

1) ٹرمپ کے الزامات بے بنیاد ہیں‘امریکا پاکستان سے ڈو مور چاہتا ہے لیکن ہمارا جواب نو مور ہے۔ترجمان پاک فوج

پاکستان کی عسکری قیادت نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئیٹ پر بھرپورردعمل دیا ۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یہ جنگ ہماری نہیں پھربھی ہم نے لڑی ،دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے70ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن امریکا کے مطالبات بڑھتے ہی جارہے ہیں۔پاک فوج پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ پیسوں کیلئے نہیں لڑی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ مل کرکام کرناچاہتے ہیں لیکن بس اب بہت ہوچکا،امریکا پاکستان سے ڈو مور چاہتا ہے لیکن ہمارا جواب نو مور ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کہہ چکے ہیں پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ،دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں ہیں، امریکا کو وہاں کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں جنگ ہار رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتے ہیں۔

Urdu News | DG ISPR| Donald Trump| America

2) ٹرمپ کی دھمکیوں پر ترجمان پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا ، امریکہ سے جو بھی رقم وصول کی وہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں اپنے اخراجات کے عوض حاصل کی، ہم دوستوں سے تنازعہ نہیں چاہتے لیکن کسی سے نوٹسز بھی نہیں لے سکتے، آئی ایس پی آر ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے 2 بار درآمد شدہ جنگ اپنی دھرتی پر لڑی لیکن ہم نے بہت کرلیا اور اب کسی کیلئے اس سے زیادہ نہیں کرسکتے۔
ہم نے امریکہ سے جو بھی رقم حاصل کی وہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں حاصل کی جس کا مطلب ہے کہ ہمیں افغانستان میں امن کیلئے کام میں خرچ ہونے والی رقم واپس کی گئی، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں القاعدہ کو کبھی سپورٹ نہیں کیا، پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے نہیں ہے اور نہ ہی کوئی دہشتگرد تنظیم موجود ہے، شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران حقانی نیٹ ورک سمیت ہر قسم کے دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کیں، 27 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا ہے پاکستان افغانستان میں امن کیلئے پوری کوشش کر رہا ہے ہم نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کردیا ہے جبکہ اضافی چیک پوسٹس بنانے کا کام بھی شروع کردیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ اور افغانستان کیلئے وقت ہے کہ وہ پاکستان سے ڈومور کہنے کی بجائے خود ڈو مور کریں پاکستان سے زیادہ کسی نے دہشتگردی کے خلاف کچھ نہیں کیا، امریکہ کو بھارت کے پاکستان مخالف رویوں کا افغانستان اور ایل او سی پر جائزہ لینا ہوگا، ہم اپنی عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہم دوستوں سے تنازعہ نہیں چاہتے لیکن کسی سے نوٹسز بھی نہیں لے سکتے

ٹرمپ کی دھمکیوں پر ترجمان پاک فوج کا منہ توڑ جواب

2 مئی 2011 ءکو اسامہ کیخلاف ایبٹ آباد آپریشن کے واقعے پر بھی دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی ہوگئی

اسی طرح سال 2011 ءمیں ہی 26 نومبر کو پاک افغان سرحد پر سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کا واقعہ پیش آیا جس میں 28 پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات میں مزید تناﺅ بڑھ گی

امریکا نے پاکستانی امداد روک کر حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی اور سی آئی اے کیلئے کام کرکے ایبٹ آباد آپریشن میں کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا

اس وقت کے پاکستانی وزیر داخلہ چودھر ی نثار نے ٹرمپ کو اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان امریکی کالونی نہیں ہے اور ڈاکٹر شکیل کا فیصلہ پاکستان کریگا اور ظاہر ہے چودھری نثار نے اتنا بڑا بیان کس طاقت کی بنیاد پر دیا ہوگا

گرے لسٹ میں پاکستان کا نام ڈالنے کی امریکہ کی کوشش وجہ "نو مور"

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے دہشتگردوں کے معاون ممالک سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون میں اس لسٹ میں پاکستان کا نام ڈال دیا جائے گا

آپ جس موقف کی بات کر رہی ہیں وہ غالباً دہشت گردوں کے خلاف کاروائی سے متعلق ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرحد سے کوئی دہشت گردی افغانسان میں نہیں ہوتی ہے۔

پختونوں کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا اس سے بھلا کیا تعلق بنتا ہے؟ پختون تحریک کے بنیادی مطالبات میں گمشدہ افراد کی واپسی، ماورائے عدالت بے گناہوں کا قتل، پختونوں کے خلاف تعصب، چیک پوسٹوں پر بدتمیزی وغیرہ جیسے مسائل شامل ہیں۔

Pakhtun movements for rights - Newspaper - DAWN.COM

امریکا کے ساتھ ہماری پالیسی تبدیل ہونے سے کیا یہ مسائل ختم ہو جائینگے؟

پختونوں کی لڑیاں بنانے کی بجائے انکو تعلیم صحت اور قومی دھارے میں لاکر تمام ضروری سہولیات دینے کی کوشش کیجیے
اور انفرادی طور پر آپ کے شہروں میں مزدوری کرنے والے چھوٹے بچوں کو تعلیم دیں اور کم از کم کسی ایک بچے کو پڑھا کر اپنا حق ادا کریں. اور یہ جو پشین نما ے لوگ ہیں جو افواج پاکستان کے خلاف ہیں اور ساتھ ہی ملک کو توڑنے کی کوشش کرنے والے لوگ ہیں انکا قلع قمع کریں

پختونوں کی مدد کرنا الگ بات ہے پر ان کی بات سننا اور سب کو ان پر گزرنے والے مصائب سے آگاہ کرنا ایک الگ بات ہے۔ پختون تحریک کے مطالبات میں بہت کچھ آتا ہے۔ ان کے مطالبوں میں گمشدہ افراد کی واپسی وغیرہ بھی شامل ہے۔ کیا میں اپنے طور پر کسی گمشدہ فرد کو واپس لا سکتی ہوں؟ نہیں!

میں نے اب تک کوئی خبر ایسی نہیں پڑھی جس میں پختونوں نے ملک توڑنے کی بات کی ہو۔ یہ پر امن لوگ ہیں۔ یہ فوج کے خلاف نہیں ہیں۔ یہ صرف زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

پختون تحریک اس لڑی کا موضوع نہیں ہے لیکن بات چونکہ اس طرف چلی گئی تو آپ سے میں نے سوالات پوچھ لئے۔ کوئی بھی پاکستانی کبھی بھی جانتے بوجھتے پاکستانی افواج کی قربانیوں کو نہیں جھٹلائے گا۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
محترم بھائی متفق اور غیر متفق کی ریٹنگ سے وضاحت ہو جاتی ہے اور الفاظ سے اپنے خیالات کا اظہار بھی ممکن ہے
لیکن بلا جواز مضحکہ خیز ریٹنگ ہر اس پوسٹ پر جس میں کوئی مضحکہ خیز بات نہ ہو بلکہ شہید ہونے والے کیپٹن کی پوسٹ ہو اور ایک ماں کی تحریر اپنے شہید بیٹے کے لیے ہو ایسے موقع پر اگر کسی کو اختلاف ہو ا بھی تو سوال کر دیا اور اس کا جواب دے دیا
آئی ایس پی آر کا ایک سیریس جواب جو تمام اخبارات کی زینت بنا اور جس سے ٹرمپ صاحب کی جھاگ بیٹھ گئی انکو لطیفہ لگ رہا ہے اور ان جوابات پر گرے لسٹ کی دھمکی انکو مذاق لگتی ہے اللہ ہدایت دےانکو جو ملک و قوم کا مذاق اڑاتے ہیں

اختلاف رائے کا حق سب کو ہے لیکن مذاق اڑانے اور اڑوانے اور بد اخلاقی کا حق کسی کو نہیں دونگی

:)

زنیرہ ایک بات بتائیے کیا میں نے آپ کا کہیں مذاق اڑایا یا میں نے آپ کو کہیں پرمزاح کی درجہ بندی مذاق اڑانے کی نیت سے دی ہے؟ نہیں نا :) مگر میں نے جس مراسلے میں آصف اثر بھائی سے الگ لڑی بنانے کا کہا، آپ نے مجھے وہاں پرمزاح کی ریٹنگ دی ہے۔ جب آپ دوسروں کے ساتھ کچھ کریں تو یہ حوصلہ رکھیں کہ یہ سب آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ میری تو عادت نہیں ہے کہ میں بدلے میں کسی کو پرمزاح کی درجہ بندی عنایت کروں :) سو میں نے تو یہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی میرا کرنے کا ارادہ ہے۔

محفل پر سنجیدہ بحث و مباحثہ ہوتی ہے اور یہاں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں۔ آپ کو مختلف موقف سننے کو ملیں گے۔ یہ محفل کا حسن ہے کہ ایک ہی جگہ سے ہر طرح کی رائے پڑھنے کو مل جاتی ہے :) آپ حوصلہ رکھیں اور پرمزاح کی درجہ بندی کا اتنا برا نہ منائیے۔ منفی درجہ بندی سے بچنے کے لئے یہاں پرمزاح کی ریٹنگ استعمال کر لی جاتی ہے۔ اگر ہر مراسلے پر لال کراس یا کوئی اور منفی درجہ بندی دی جائے گی تو اس سے تو پڑھنے والوں کو متعلقہ صاحب یا صاحبہ کے لئے منفی تاثر ہی ملے گا۔ پرمزاح کی درجہ بندی بادی النظر میں کم نقصان پہنچاتی ہے :)
 
لئیق بھائی اس کی کچھ مثالیں دیجیے۔
قبائلیوں نے کے انتقام کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی کی جو لہر چلی اس سے تو سب واقف ہیں ۔ دہشت گردی میں پاکستان دشمن ممالک نے بھی حصہ ڈالا لیکن اس میں قبائیلوں کا انتقامی جذبہ بھی شامل تھا۔
 
Top