تھیم برائے پاور پوائنٹ

زیک

مسافر
اس میں بھی ڈارک بیک گراؤنڈ بہتر ہے یا لائٹ؟
Readability پر منحصر ہے۔ جہاں پریزنٹیشن دینی ہے اندھیرا ہو گا یا روشنی؟ جو بھی آسانی سے پڑھا جائے تو ڈارک یا لائٹ دونوں طرح صحیح ہے۔ بیک گراؤنڈ اور فور گراؤنڈ دونوں رنگ ایسے ہوں تو پڑھنا آسان ہو۔ فونٹ سائز اتنا بڑا ہو کہ دور سے پڑھا جا سکے وغیرہ
 
یاز

محفلین
اس میں بھی ڈارک بیک گراؤنڈ بہتر ہے یا لائٹ؟
اگر ریفلیکٹیو ڈسپلے ہے یعنی ویڈیو پروجیکٹر وغیرہ تو ڈارک بیک گراونڈ پہ سفید رنگ میں لکھائی بہتر رہے گی، کیونکہ عموماً پروجیکٹر والی جگہوں پہ روشنی کافی مدہم رکھی جاتی ہے۔
اگر ایمیسو ڈسپلے ہے یعنی ایل ای ڈی سکرین یا لیپ ٹاپ وغیرہ تو اس پہ کوئی بھی تھیم چل سکتی ہے، تاہم ہلکے بیک گراؤنڈ پہ ڈارک رنگ کی لکھائی زیادہ بہتر رہے گی۔
 
سین خے

محفلین
پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے لیے کوئی نہایت پروفیشنل مگر اٹریکٹو و یونیق تھیم درکار ہے۔

کیسی ہیں مریم افتخار ؟
زیک بھائی کی بات سو فیصد درست ہے کہ پاور پوائنٹ کی تھیم جتنی سادہ ہو اتنی اچھی رہتی ہے۔
میں موضوع کے اعتبار سے بناتی رہی ہوں۔ کوشش رہتی ہے کہ سادہ ہو۔ اپنی بہن کے پراجیکٹ کی پریزینٹیشن کی مثال دیتی ہوں۔ اس کا پراجیکٹ تھا کہ درجہ حرارت کا اینٹی بائیوٹکس پر کیسا اثر ہوتا ہے۔ تو میں نے موضوع کے اعتبار سے ایسی تھیم تلاش کی۔

2l8vrig.jpg

e3jer.jpg

میں ٹائٹل کافی جاندار رکھنا پسند کرتی ہوں۔ کونٹینٹ سلائیڈز میں ٹائٹل میں سے ہی چھوٹی سی تصویر ڈالنا پسند کرتی ہوں جو کہ زیادہ تر سائیڈ پر ڈالتی ہوں یا نیچے کنارے پر۔

آپ اپنا موضوع بتا دیجئے۔ اگر آپ چاہیں گی تو میں آپ کے لئے تھیم بنا دوں گی :) کب تک چاہئے ہوگی، یہ بھی بتا دیجئے :)
 
جزاک اللہ بہنا۔الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں ! آپ کیسی ہیں؟ :)
میرا پریزنٹیشن ٹاپک ہے:
Plant Microbe Interaction: Strategies for Barrier Crossing

سوموار کو پریزنٹیشن ہے اس لیے آج ہی سلائڈز بنانی ہیں۔ :)
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
جزاک اللہ بہنا۔الحمدللہ بالکل ٹھیکہ ہوں ! آپ کیسی ہیں؟ :)
میرا پریزنٹیشن ٹاپک ہے:
Plant Microbe Interaction: Strategies for Barrier Crossing

سوموار کو پریزنٹیشن ہے اس لیے آج ہی سلائڈز بنانی ہیں۔ :)

آپ بغیر کسی تھیم کے سلائیڈز بنانا شروع کر دیجئے۔ کوشش کروں گی کہ صبح تک تھیم بنا دوں۔ آپ پریزینٹیشن میں لوڈ کر دیجئے گا :)
 
سین خے

محفلین

سین خے

محفلین
مریم افتخار، آپ کو میں نے صبح ہی تھیم ڈاوَنلوڈ کرنے کے لئے لنک بھیج دیا تھا۔ کوئی تبدیلی وغیرہ کروانا ہو تو بتائیے گا :)

256b3ew.jpg

2aa13df.jpg
 
مریم افتخار، آپ کو میں نے صبح ہی تھیم ڈاوَنلوڈ کرنے کے لئے لنک بھیج دیا تھا۔ کوئی تبدیلی وغیرہ کروانا ہو تو بتائیے گا :)

256b3ew.jpg

2aa13df.jpg
:redheart:
شکریہ کے لیے الفاظ کم پڑ رہے ہیں۔ آپ نے جس قدر خلوص سے آفر کی اور اپنی بہنا کی طرح میرے لیے بھی خصوصی وقت نکال کر تھیم بنائی اس کے لیے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کہوں کہ کسی لفظ میں بھی اتنی اپنائیت نہیں جتنی میں حقیقت میں محسوس کر رہی ہوں۔
اور عرفان صدیقی صاحب یاد آئے چلے جا رہے ہیں کہ
مجھے کمی نہیں ہوتی کبھی محبت کی
یہ میرا رزق ہے اور آسماں سے آتا ہے
 
الحمدللہ! آج میری پریزنٹیشن (بقول اساتذہ اور حاضرین) بہترین رہی۔سبھی پریزنٹرز سے زیادہ اور بہت زیادہ داد وغیرہ ملی اور پریزنٹیشن کا مقصد بھی پورا ہوا۔ وہ سبھی محفلین جنہوں نے اس لڑی میں حصہ لیا ان کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں کیونکہ ان میں سے ہر ایک کا اس میں کچھ نا کچھ حصہ ہے۔ جزاک اللہ!
یاز زیک سین خے hasan khan
 
مبارک ہو جی۔
سب سے زیادہ شکریہ تو سین خے بہن کا بنتا ہے۔
 
Top