سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
IMG-20180420-_WA0021.jpg
دونوں چیفس کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارک ہو۔
 
محمداحمد

لائبریرین
شعر پورا کیا جائے۔۔ :cautious:
نہیں تو شعر کا "ستیاناس" نا کیا جائے۔۔۔:p:ROFLMAO:
شاعروں سے اس کاہلی کی امید نہیں تھی۔۔ :sneaky:

دوستوں سے وفا کی اُمیدیں
کس زمانے کے آدمی تم ہو

دوست = شاعر
وفا = چُستی و پھرتی
آدمی = لڑکی
باقی گرامر اسی اعتبار سے درست کر لی جائے۔

شاعروں کے ہاں کبھی کبھی نظر آنے والی چُستی بھی ذاتی نہیں ہوتی بلکہ بندش کی ہوتی ہے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
تحریکِ انصاف نے ان دنوں اچھے پتے کھیلے ہیں، سوائے اس کے، کہ امیدواروں کا اعلان بہت جلد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایک لحاظ سے اچھا اقدام ہے تاہم متذبذب سیاسی پرندوں کے لیے تحریکِ انصاف پہلی چوائس نہیں رہے گی۔ پچھلے عام انتخابات میں ٹکٹوں کے اجراء کے معاملے میں تحریکِ انصاف نے تاخیر دکھائی اور اس مرتبہ غیر معمولی عجلت!
 
یاز

محفلین
ندیم افضل چن صاحب نے چن چڑھاتے ہوئے پی ٹی آئی جوائن کر لی۔
بھٹو کے رونے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
آج ایک مختلف خبر بھی سامنے آئی ہے۔ واللہ اعلم

پیپلز پارٹی کو چھوڑنے والے ندیم افضل چن نے تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق حیران کن بیان داغ دیا، معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا - JavedCh.Com
 
ہر جگہ سے الیکٹ ایبل بھرے جا رہے ہیں- ٹکٹس کے لئے بولیاں لگ رہی ہیں- ووٹ والے انہی موسمی پرندوں کو گھیرا جا رہا ہے-
واقعی ہی کافی اچھے پتے ہیں-

Top