چوہدری نثار کو الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہیں مل سکتا، پرویز رشید

شاہد شاہ

محفلین
چوہدری نثار کو الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہیں مل سکتا، پرویز رشید
ویب ڈیسکاپ ڈیٹ 24 مارچ 2018
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ پارٹی کے بیانیے اور قیادت کے خلاف بات کرنے پر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو 2018 کے عام انتخابات میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

ڈان اخبار رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ اس وقت مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کے خلاف بات کر رہے ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانیے کے ساتھ ہی حصہ لے گی، جبکہ پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ’مسلم لیگ (ن) میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر میاں شہباز شریف کریں گے‘۔

لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اب سابق وزیر داخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف پاناما پیپرز کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد سے چوہدری نثار علی خان پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسی اور بیانیے کے خلاف بیانات دیتے رہے تھے۔

سابق وزیر داخلہ کی جانب سے سامنے آنے والے ان بیانات کے بارے میں لیگی قیادت کا کہنا تھا کہ یہ چوہدری نثار علی خان پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 17 مارچ کو ٹیکسیلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، سیاست پہلوانی کامقابلہ نہیں بلکہ اصولوں پر عمل کرتے ہوئے راستہ نکالنے کا فن ہے۔

چوہدری نثار نے کہا تھا کہ مجھے پہلے یہ بتایا جائے کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ کیا ہے جس کے بعد میں اگلا سوال کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا میرا بیانیہ نہیں بلکہ موقف اور مشورہ ہے جس کو میں نواز شریف کے سامنے رکھ چکا ہوں کہ ہمیں عدلیہ سے اور پاکستان کی افواج سے لڑائی نہیں لڑنی چاہیے اور اگر اس فیصلے کے حوالے سے کوئی آسانی ملنی ہے تو اسی سپریم کورٹ سے ملے گی۔
چوہدری نثار کو الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہیں مل سکتا، پرویز رشید - Pakistan - Dawn News
 
ویسے شاید چوہدری نثار کو اس سے فرق نہ پڑے، وہ 2013 میں بھی ایک سیٹ آزاد لڑ کر ہی جیتا تھا، جبکہ مقابلہ میں ن لیگ کا ہی ایک اور امیداوار آزاد حیثیت میں تھا اور پی ٹی آئی کا امیدوار بھی تھا۔
 
جی یہی تو المیہ ہے کہ پاکستان میں عموماً الیکٹ ایبل جیتتا ہے، پارٹی کوئی ہو نہ ہو۔ اس خراب سیاسی کلچر کی وجہ سے تحریک انصاف جیسی نظریاتی جماعت کو بھی جیتنے کیلئے لوٹے کھڑے کرنے پڑ گئے ہیں۔
 
ویسے شاید چوہدری نثار کو اس سے فرق نہ پڑے، وہ 2013 میں بھی ایک سیٹ آزاد لڑ کر ہی جیتا تھا، جبکہ مقابلہ میں ن لیگ کا ہی ایک اور امیداوار آزاد حیثیت میں تھا اور پی ٹی آئی کا امیدوار بھی تھا۔
یہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ تهی.
 
مجھے نہیں لگتا کہ شہری علاقوں میں اگلے الیکشن میں آزاد امیدوار جیت سکے۔
شمالی پنجاب میں شاید ہی کوئی آزاد امیدوار جیت سکے, لیکن چوہدری نثار صاحب کا آبائی حلقہ (چونترہ) زیادہ تر دیہاتی علاقوں پر مشتمل ہے. وہاں سے چانس ہو سکتا ہے کہ لگاتار 8 قومی اسمبلی کے انتخابات وہاں سے جیتے ہوئے ہیں اور علاقے کے مضبوط دهڑے نسل در نسل ان کے ہمراہ چل رہے ہیں.
 
فرقان احمد

چوہدری نثار کے بغیر مسلم لیگ نون چل سکتی ہے تاہم مسلم لیگ نون چھوڑ کر چوہدری صاحب کو دوسری پارٹیوں میں کیا ملے گا؟ ویسے، وہ آزاد حیثیت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
 
چوہدری نثار کے بغیر مسلم لیگ نون چل سکتی ہے تاہم مسلم لیگ نون چھوڑ کر چوہدری صاحب کو دوسری پارٹیوں میں کیا ملے گا؟ ویسے، وہ آزاد حیثیت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
وہ جس مزاج کا بندہ ہے، کسی دوسری پارٹی میں ایڈجسٹ ہی نہیں ہو سکتا
 
جی یہی تو المیہ ہے کہ پاکستان میں عموماً الیکٹ ایبل جیتتا ہے، پارٹی کوئی ہو نہ ہو۔ اس خراب سیاسی کلچر کی وجہ سے تحریک انصاف جیسی نظریاتی جماعت کو بھی جیتنے کیلئے لوٹے کھڑے کرنے پڑ گئے ہیں۔
پائین.... اس میں نظریاتی کیا رہ گیا ہے ؟
 
آج سہ پہر میں ٹیکسلا سے ایک متوقع امیدوار صوبائی اسمبلی (مسلم لیگ ن ) سے دس پندرہ منٹ گفتگو رہی تو وہ بهی اس مخمصے میں تهے کہ چوہدری نثار اس حلقے سے خود الیکشن لڑتے ہیں یا موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دلواتے ہیں. بقول ان کے اگر چوہدری صاحب خود یہاں سے الیکشن نا لڑیں تو موجودہ ایم پی اے کو قومی کی ٹکٹ مل جائے گی اور مجھے صوبائی کی.
 
حیرت ہوئی کہ آپ نے یہ پوچھا کہ رہ کیا گیا ہے۔
:)
میں نے کہا ذرا پائین وضاحت کر دیں, کیونکہ یہ بہت بڑے فین ہیں نظریاتی پی ٹی آئی کے...اور..شاید ایک آدھ نیل کے ساحل سے لیکر.......وغیرہ وغیرہ قسم کا سٹریو ٹائپ مراسلہ بهی پڑهنے کو مل جائے... پر تسی جین نہیں او دیندے;)
 
شاہد شاہ

محفلین
عبدالقیوم چوہدری مبارک ہو۔ سکرپٹ رائیٹر نےمتحدہ مسلم لیگ بلوچستان کے نام سے ایک نئی جماعت تشکیل دے دی ہے۔ چوہدری نثار کو یہاں بڑا عہدہ مل سکتا ہے اگر وہ عمران خان کی باتوں میں نہ آئے تو۔۔۔
 
عبدالقیوم چوہدری مبارک ہو۔ سکرپٹ رائیٹر نےمتحدہ مسلم لیگ بلوچستان کے نام سے ایک نئی جماعت تشکیل دے دی ہے۔ چوہدری نثار کو یہاں بڑا عہدہ مل سکتا ہے اگر وہ عمران خان کی باتوں میں نہ آئے تو۔۔۔

اج دے نوے اوور پورے... باقی کل کهیڈساں. رب راکها
 
یاز

محفلین
برادرم خالد چوہدری صاحب کا گزر ہوا تو ہم اس لڑی کو کاٹوں سے بھرا ہوا دیکھ رہے ہیں۔
 
Top