بہترین اینڈرائڈ فون

زیک

مسافر
اینڈرائڈ فونوں کا میرے لئے سب سے بڑا مسئلہ ان کا سائز رہا ہے۔ کسی وجہ سے سب فیبلٹ سائز پر چلے گئے تھے۔ اب جبکہ سکرین تقریباً پورے فون کا احاطہ کرتی ہے تو یہ معاملہ کچھ بہتر ہو رہا ہے۔

کونسا ایسا اینڈرائڈ فون ہے جس کی کوالٹی بہترین ہے اور سافٹویر میں بلوٹ نہیں؟ سکرین سائز اور فون کا سائز تقریباً آئی فون ایکس کے قریب ہو اور فون اچھے طریقے سے کم از کم تین سال چل سکے۔

بیٹری لائف اچھی ہونا بھی ضروری ہے اور بہتر ہے کہ سرد موسم میں فون کام کرے۔
 

فاتح

لائبریرین

زیک

مسافر
مجھے تو ایس 9 پلس پسند ہے۔۔۔
سپیکس کے اعتبار سے ون پلس 5 ٹی بہتر ہے لیکن میں ورچوئل ریئلٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے دیکھوں تو اس کی پکسل ڈینسٹی بہت کم ہے اس لیے میں ایس 9 پلس ہی لوں گا اگر جیب نے اجازت دی۔
سیمسنگ بلوٹ ویئر اور اینڈرائڈ اپڈیٹ نہ کرنے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس بارے میں آپ کی رائے؟
 

شاہد شاہ

محفلین
فاتح چونکہ آئی فون ایکس قریبا فل اسکرین گلاس ہے تو اسکے مقابلہ میں واؤوو کا یہ والا فون کیسا رہے گا؟
A8_B79563-8054-4288-9254-_CCEEF085_E2_ED.png

Vivo APEX Officially Announced - Specs, Features, Pricing Details
 

فاتح

لائبریرین
فاتح چونکہ آئی فون ایکس قریبا فل اسکرین گلاس ہے تو اسکے مقابلہ میں واؤوو کا یہ والا فون کیسا رہے گا؟
A8_B79563-8054-4288-9254-_CCEEF085_E2_ED.png

Vivo APEX Officially Announced - Specs, Features, Pricing Details
دیکھنے میں تو اچھا لگ رہا ہے لیکن جب تک مکمل سپیکس نہ معلوم ہوں کچھ کہہ نہیں سکتا۔
آج کل فل سکرین اور انڈر سکرین فنگر پرنٹ سکینر کی ہی دوڑ چل رہی ہے
 

فاخر رضا

محفلین
اگر قیمت پرابلم کرے تو HUAWEI اچھا فون ہے میں mate8 دو سال سے استعمال کررہا ہوں. زیک کے سارے مطالبات پر پورا اترتا ہے. میرے دوست امریکہ میں بھی استعمال کرتے ہیں. اچھا چلتا ہے. زیادہ سردی کا علم نہیں
 

یاز

محفلین
پھر کیا فیصلہ ہوا؟

پی ایس: یہ مراسلہ فقط لڑی کو زیرِ نگرانی کرنے کی خاطر ارسال کیا ہے۔
 

شاہد شاہ

محفلین
خاصا عمدہ فون ہے۔ اگرچہ میں نے نوکیا کے ٹچ سکرین سمارٹ فونز ہنوز استعمال نہیں کئے، تاہم ان کے فونز کی سپیکس کی بنا پہ لگ رہا ہے کہ نوکیا نے مارکیٹ میں اچھی اینٹری ماری ہے۔
میرا خیال میں موبائل فونز کی مارکیٹ اب بہت اوور پروڈیوس ہو گئی ہے۔ مقابلہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ لوگ کہتے ہیں آئی فون ہی ٹھیک ہے
 
Top