اسلام آباد، لاہورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ !

l_441978_121916_updates.jpg
اسلام آباد،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کامونکی،شیخوپورہ،قصور ، کوٹلی،راولہ کوٹ،مظفر آباد،میر پورآزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارت کے شمالی علاقوں سمیت کابل اورنئی دلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
زلزلہ تو کافی تیز تھا۔ ہمارے اور ارد گرد کے تمام پلازوں سے لوگ باہر آ گئے۔
انہوں نے نقصان کا ذکر کیا ہے، اس کو پوچھا ہے۔
پلازوں میں تو بلندی (اور شاید غیر معیاری کنسٹرکشن) کے باعث بھی زیادہ محسوس ہوتا ہے۔
اکثر سکائی سکریپرز میں اوپر کی منزلوں کے ٹوائلٹ میں پانی ہلتا رہتا ہے۔
 
زلزلہ تو کافی تیز تھا۔ ہمارے اور ارد گرد کے تمام پلازوں سے لوگ باہر آ گئے۔
زلزلے کی صورت میں فورا کسی قریبی میز کے نیچے گھس جانا چاہئے یا ایسی ہی کسی چیز کی اوٹ میں ہو جانا چاہئے تاکہ زلزلے کی وجہ سے کوئی چیز گرے تو زخمی ہونے سے بچا جا سکے ۔ بھاگ کر باہر نکلنے سے فائدے کی بجائے نقصان کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
 
ہمارے ہاں باقاعدگی سے ڈرل ہوتی رہتی ہے، اس لیے بھگدڑ مچائے بغیر سب آرام سے ایگزٹ روٹ استعمال کرتے ہوئے طے شدہ مقام پر پہنچ جاتے ہیں۔ جو پلازے سے ہٹ کر ہے۔
 
بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں زلزلے سے بیلہ کے علاقے میں ایک اسکول کی چھت گر گئی جس سے ایک بچی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ ایک گھر کی چھت گرنے کی بھی اطلاعات ہیں جہاں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں زلزلے کے باعث سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران وکلا اور دیگر افراد عدالت سے باہر آگئے، جبکہ پارلیمنٹ میں صنعت و پیدوار کمیٹی کے اراکین اجلاس میں موجود تھے جو زلزلے کے باعث خوف سے باہر آگئے۔
تاحیات نا اہلی ہے یا نہیں سے متعلق کیس کی سماعت میں جہانگیر ترین کے وکیل کے دلائل کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تحمل رکھیں کچھ دیر کے آفٹر شاکس ہیں ختم ہو جائیں گے۔
اس کے جواب میں وکیل جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب میں دلائل کے لیے روسٹر پر ہوں اور زلزلہ آگیا۔
پشاور کے علاقےلنڈی ارباب میں زلزلے کےباعث اسکول میں بھگڈر مچ گئیجبکہ ملک کے بیشتر علاقوں سےلوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سُپر بلیو بلڈ مون‘ ہو گا اور ماہرین کے مطابق جب بھی سپر مون ہوتا ہے تو زمین پر چاند کی کشش بے پناہ بڑھ جاتی ہے جس کے سبب اس قسم کے واقعات پیش آنے کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔
ماضی میں بھی سپر مون کے موقع پر ایسے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جس کے سبب ماہرین نے اس قسم کے حادثات کی پیشن گوئی کر رکھی ہے۔
روزنامہ جنگ
 
زلزلے کی صورت میں فورا کسی قریبی میز کے نیچے گھس جانا چاہئے یا ایسی ہی کسی چیز کی اوٹ میں ہو جانا چاہئے تاکہ زلزلے کی وجہ سے کوئی چیز گرے تو زخمی ہونے سے بچا جا سکے ۔
یہ ہدایت گراؤنڈ فلور کے لیے تو درست ہے۔ مگر یہاں پاکستان میں اوپر کی فلورز کے لیے زیادہ سود مند نہیں۔
 
بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں زلزلے سے بیلہ کے علاقے میں ایک اسکول کی چھت گر گئی جس سے ایک بچی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ ایک گھر کی چھت گرنے کی بھی اطلاعات ہیں جہاں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں زلزلے کے باعث سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران وکلا اور دیگر افراد عدالت سے باہر آگئے، جبکہ پارلیمنٹ میں صنعت و پیدوار کمیٹی کے اراکین اجلاس میں موجود تھے جو زلزلے کے باعث خوف سے باہر آگئے۔
تاحیات نا اہلی ہے یا نہیں سے متعلق کیس کی سماعت میں جہانگیر ترین کے وکیل کے دلائل کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تحمل رکھیں کچھ دیر کے آفٹر شاکس ہیں ختم ہو جائیں گے۔
اس کے جواب میں وکیل جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب میں دلائل کے لیے روسٹر پر ہوں اور زلزلہ آگیا۔
پشاور کے علاقےلنڈی ارباب میں زلزلے کےباعث اسکول میں بھگڈر مچ گئیجبکہ ملک کے بیشتر علاقوں سےلوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سُپر بلیو بلڈ مون‘ ہو گا اور ماہرین کے مطابق جب بھی سپر مون ہوتا ہے تو زمین پر چاند کی کشش بے پناہ بڑھ جاتی ہے جس کے سبب اس قسم کے واقعات پیش آنے کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔
ماضی میں بھی سپر مون کے موقع پر ایسے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جس کے سبب ماہرین نے اس قسم کے حادثات کی پیشن گوئی کر رکھی ہے۔
روزنامہ جنگ
زلزلے کے موضوع پر اس سے چول انداز میں بھی رپورٹنگ ہو سکتی ہے کیا؟
 
تاکہ اگر خدانخواستہ بلڈنگ کو نقصان پہنچے تو محفوظ رہا جا سکے
جی، آفٹر شاکس کی صورت میں بچا جاسکتا ہے اگر زلزلے کے جھٹکے سے عمارت کو نقصان ہو گیا ہو تو، جب تک زلزلے کا پہلا حملہ ہو رہا ہو تو باہر نہیں آنا چاہئے بلکہ وہیں کسی چیز کی اوٹ لے کر بچنے کی کوشش کرنا چاہئے۔
 
یعنی پہلے نقصان کا انتظار کیا جائے؟
دوسرا یہ کہ عموماً یہ باہر نکلنے کا عمل فوری طور پر نہیں، بلکہ مسلسل جھٹکوں کی صورت میں ہی ہوتا ہے۔
معمولی جھٹکے یا ایک جھٹکے پر ہی باہر نہیں آتے۔
 
Top