آج سے تعلیم ہی تعلیم کی جانب سے کوئی ویڈیو اردو ویب پر پوسٹ نہیں کی جائے گی

آج سے تعلیم ہی تعلیم کی جانب سے کوئی ویڈیو اردو ویب پر پوسٹ نہیں کی جائے گی آپ نے جو تعاون کیا میرے یوٹیوب کے چینل کو پروموٹ کرنے میں اُس کا میں بے حد مشکور ہوں بہت سے لوگ اردو ویب سائٹ سے میرے چینل پر آتے تھے مجھے خوشی ہوتی تھی پر کچھ کمنٹس ایسے بھی آتے تھے جن کی وجہ سے میں نے آج یہ فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی ویڈیو کو میں اردو ویب پر پوسٹ نہیں کرونگا انشا اللہ ہاں آپ لوگوں سے بات کرنی ہوئی یا کوئی تحریر لکھنی ہوئی تو کردیا کرونگا وہ بھی اگر آپ لوگ تعاون کریں گے نہیں تو پھر "تعلیم ہی تعلیم " چینل تک محدود رکھوں گا ۔ آج بارہ ربیع الاول کا دن ہے آپ سب کو میری جانب سے جشن عید میلاد النبی کی مبارک باد !
 
فرقان احمد

محفلین

بھیا! جذباتی ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے آپ کو۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر ہر طرح کے تبصرہ جات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ :) :) :) آن لائن دس بارہ مرتبہ ہم بھی ناراض ہوئے، لوگ گھر کا کرایہ ساتھ دینے کی بات بھی کرتے ہیں اور طرح طرح سے مذاق اڑاتے ہیں، یعنی کہ جان بخشی کی کوئی صورت نہیں۔ :) :) :) اس لیے، اپنے حوصلوں کو جوان رکھیے اور تازہ دم رہیے، محترم :) :) :)
 
فرقان بھائی بہت شکریہ سُن کر خوشی ہوئی
 
سین خے

محفلین
اگر آپ کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تنقید تو برداشت کرنا پڑتی ہے۔ اگر آپ اپنے آپ میں مثبت تبدیلی پیدا کر لیتے ہیں تو یہی اصل کامیابی ہے۔ محفل آنلائن فورمز میں سب سے بہتر ہے۔ میں نے اور دوسرے فورمز پر جس طرح گرے پڑے انداز سے دوسروں کا مذاق اڑایا جاتا دیکھا ہے ویسا میں نے یہاں کبھی نہیں دیکھا۔ کبھی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا کہ کسی اہم رکن نے کوئی فیک آئی ڈی بنا کر کسی پر تنقید کی ہو یا کسی کو ذلیل کیا ہو۔ جس کو جو بات کہنی ہوتی ہے وہ خود ہی کہہ دیتا ہے۔ یہ بہت بڑی بات ہے کہ کوئی اپنے آپ کو اچھا ثابت کرنے کے لئے بہروپ تو نہیں بدلتا۔ :):):)
 
Top