ناک کا گوشت بڑھ گیا ہے

عامر فاروق

محفلین
میرا ناک ہر وقت بند رہتا ہے اور کوئی پریشانی نہیں ہے، تین اوپریشن بھی کروا لیے لیکن کچھ دنوں کے بعد پھر سے وہی
مسئلہ ہر وقت ناک بند، پاکستانی کسی حکیم سے اس کا علاج پوچھو تو سب نے ایک ہی بات کرنی ہے اطرفیل اسطخدوس کھاؤ نیم کے پتے سے ناک صاف کرو زیتون اور کلونجی کے مکسچر کے قطرے ناک میں ٹپکاؤ، ایسے حکیموں کو کیا بولوں کے یہ نسخہ مسلسل دو سال کر کے دیکھ لیا بھائی مجھے فائدے کی جگہ مزید پریشانی ہو جاتی ہے، اگر کوئی صحیح حکیم ہے جو اس بیماری کا مستقل علاج بتا دے تو بڑی مہربانی ہوگی
 

عامر فاروق

محفلین
ھومیوپھیتک یہاں سعودیہ عرب میں بین ہے یہاں ھومیوپھیتک دوائیاں نہیں ملتی ہاں کوئی پاکستان سے آ رہا ہو تو اس سے
منگوائی جا سکتی ہے اگر چہ اس دوائی کو لانے کے لیے کوئی رازی ہو جائے تو، اس سے بھی بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ھومیوپھیتک
کیسے معلوم کروں ھومیوپھیتک کی وہ کون سی دوا ہے جو اس
کے لیے سب سے اچھی ہے اور اس کا کیا نام ہے
 

عظیم

محفلین
سعودیہ میں تو ماشاء اللہ میڈیکل فیسلیٹیز پاکستان کے مقابلے میں بہتر ہونی چاہئیں وہاں رہتے ہوئے تو آپ کو اس چیز کا علاج آسانی سے میسر ہو جانا چاہیے تھا ۔ البتہ اگر آپ انگلینڈ یا امریکہ وغیرہ جیسے ممالک کے میڈیکل ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کریں تو ان شاء اللہ آپ کو اس پریشانی سے نجات مل سکتی ہے ۔ میڈیکل کی بنیادوں پر ان ممالک کے ویزہ بھی آسانی سے مل جاتے ہیں ، ایک بار کسی اچھے سے کنسلٹنٹ سے رابطہ کر لیجیے ان شاء اللہ کوئی نہ کوئی حل ضرور نکل آئے گا ۔
 
میرا ناک ہر وقت بند رہتا ہے اور کوئی پریشانی نہیں ہے، تین اوپریشن بھی کروا لیے لیکن کچھ دنوں کے بعد پھر سے وہی
مسئلہ ہر وقت ناک بند، پاکستانی کسی حکیم سے اس کا علاج پوچھو تو سب نے ایک ہی بات کرنی ہے اطرفیل اسطخدوس کھاؤ نیم کے پتے سے ناک صاف کرو زیتون اور کلونجی کے مکسچر کے قطرے ناک میں ٹپکاؤ، ایسے حکیموں کو کیا بولوں کے یہ نسخہ مسلسل دو سال کر کے دیکھ لیا بھائی مجھے فائدے کی جگہ مزید پریشانی ہو جاتی ہے، اگر کوئی صحیح حکیم ہے جو اس بیماری کا مستقل علاج بتا دے تو بڑی مہربانی ہوگی
السلام علیکم
جناب کیا حال ہے
تم نے اطریضل اسطخدوس کیسے کھائی ہے پہلے وہ بتائیں ہو سکتا ہے تمہارے کھانے کا طریقہ غلط ہو یا تم نے کسی مسند حکیم سے رابطہ ہی نہ کیا ہو
اس لئیے کسی کے بارے میں غلط رائے نہیں رکھنی چاہیے
 

ہادیہ

محفلین
اطریفل اسطوخودوس صرف بلغم،ریشہ،اور تھوڑے بہت انفیکشن میں ٹھیک اثر کرتا۔ اب جیسے آپ کا مسئلہ ہے ناک بند رہنا یا ناک کا گوشت بڑھنا۔۔ میرا نہیں خیال یہ دوا اس کے لیے ہے۔ آج کل حکیم ہومیو پیتھیک ہر ڈاکٹر اسی کا مشورہ دیتا ہے۔ میں نے اسطوخودوس جڑی بوٹی کو لیکر گھر میں باقاعدہ پیس کر استعمال کیا ہے(میگرین کے لیے)۔۔ اللہ معاف کرے اتنا کڑوا ہوا،باقاعدہ ماجون جیسے اطریفل اسطوخودوس تو کچھ بھی نہیں ۔۔ اور نیم گرم پانی میں کلونجی اور یہ اطریفل اسطوخودوس ڈال کر بھی پی چکی ہوں۔ کافی طریقوں سے استعمال کیا ہے۔ لیکن کوئی آرام نہیں آیا۔ بہت ڈبے یوز کیے۔ سردردبہت بڑا مسئلہ نہیں ۔ مگر آپ کا ایشو کچھ اور ہے آپ کسی سے اچھے ڈاکٹر مشورہ کریں اس سلسلے میں۔ تین آپریشن آپ کروا چکے ہیں اب مسئلہ سریس نوعیت کا ہے ویسے بھی آج کل حکیم طارق(المعروف عبقری رسالے والے عالم صاحب) نے عوام کو اسی طرف لگایا ہوا ہے۔ لیکن ہر انسان کا اپنا جسم ہوتا ۔۔ اثرات بھی مختلف ہوتے۔ ضروری نہیں ایک چیز ایک پر سیٹ آجائے تو سب کے لیے وہی ہوگی۔ یہ تو دمہ کے لیے بھی یہی کہتے یوز کریں۔
 

عباس اعوان

محفلین
آپ نے آپریشن کہاں سے کروایا ؟ اور کون سا آپریشن تھا ؟ کیا FESS تھا ؟
آپریشن سے پہلے تشخیص وغیرہ کے لیے کون سے ٹیسٹ وغیرہ کیے ؟
اس مسئلے میں سرجری کے بعد ناک میں گوشت دوبارہ بڑھ جانا کافی ممکن ہے۔ میرے ایک جاننے والے کا یہی مسئلہ تھا، لیکن پہلی اور اکلوتی سرجری کے بعد ڈاکٹر صاحبان کا یہ مشورہ تھا کہ سرجری کے فوراً بعد ناک میں باقاعدگی سے کچھ عرصہ سوڈا اور نمک ملا ہو پانی ڈالیں(تناسب معلوم نہیں)، ورنہ گوشت دوبارہ بڑھ جائے گا۔ معلوم نہیں آپ کو یہ مشورہ دیا گیا تھا یا نہیں ۔
اللہ پاک آپ کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، آمین۔
 
Top