کرکٹ کی تاریخ کے ناقابل تسخیر اور انوکھےریکارڈز۔

l_389025_093521_updates.jpg

کرکٹ میں ریکارڈ بننے اور ٹوٹنے کا عمل جاری رہتا ہے مگر چند ایسے ریکارڈز بھی ہیں ،جن کے کھیل افق پر ہمیشہ موجود رہنے کے امکانات تاحال روشن ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کرکٹ میں پانچ ایسے ریکارڈ ز ہیں جو کبھی توڑے نہ جاسکیں ،دنیا کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سر ڈونلڈ براڈ مین کا 99 اعشاریہ 94 کی بیٹنگ اوسط کا ریکارڈ ہے سرفہرست ہے ۔

Five-Records.jpg

آسٹریلیا کے سربراڈ مین کے پاس اپنے آخری میچ میں اوسط 100 کرنے کا موقع تھا کہ وہ اس سے صرف 4 رنز کی دوری پر بدقسمتی کا شکار ہوگئے ۔
ریکارڈز کی اس فہرست میں دوسرے نمبر ایلن بورڈر کا مسلسل 153میچز کھیلنا ہے ،جو لگتا ہے کہ شاید کبھی بھی توڑا نہ جاسکے کیونکہ کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل آئے روز گھیرلیتے ہیں ،بہترین کھلاڑی بھی انجرڈڈ ہوکر طویل عرصے تک کرکٹ سے باہر ہوجاتے ہیں۔

Five-Records-01.jpg

تیسرا ریکارڈ جو آنے والوں کے توڑا یقینا ً مشکل ہوسکتا ہے ،وہ 2006ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو میں سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کی 624رنز کی پارٹنرشپ ہے ،دراصل آج کل ٹی 20 اور ایک روزہ کرکٹ کی چاندنی کے باعث ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا پسند نہیں کرتا۔
چوتھا ریکارڈ جو کرکٹ کی دنیا میں نہیں توڑا جا سکتا وہ ہے سچن ٹنڈولکر کا 200 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرنا ، آج کل کی کرکٹ میں 100 میچ کھیلنا ایک بہت بڑی بات سمجھا جاتا ہے لیکن سچن ٹنڈولکر نے 200 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے جو شاید کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔

Five-Records-02.jpg

پانچواں اور آخری ریکارڈ مرلی دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ میں 800 وکٹیں لینے کا ریکارڈ کبھی بھی نہیں توڑا جا سکتا۔
کرکٹ کی دنیا میں یہ 5 ریکارڈ ایسے ہیں جو شاید کبھی بھی نہیں توڑے جا سکیں گے اور یہ ریکارڈ ان عظیم کرکٹر ز کے نام ہی رہیں گے۔
روزنامہ جنگ
 
پڑھا ہے سنا ہے اور دیکھا ہے کہ ہر سیر کا سوا سیر ہوتا ہے بہت سے ریکارڈ ایسے لگے جنہیں لگتا تھا کہ شاید کبھی ٹوٹ نہ سکیں لیکن بالآخر وہ بھی ٹوٹ ہی گئے۔
 
انوکھے ریکارڈز ہمارے پاس بہت۔
بال کو سیب سمجھ کر کھانا۔
انضمام کا کئی دفعہ مختلف انوکھے انداز میں آؤٹ ہونا۔ وغیرہ وغیرہ
سیب آپ کو دور سے لگ رہا ہوگا، چبانے والے کو یقین تھا کہ وہ بال ہی ہے، بس وہ کیمرے بھول گیا !!
 
لگے ہاتھوں کل بننے والے نئے ریکارڈ کا بھی تذکرہ ہو جائے۔
کل ساؤتھ افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف 278 کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ جو کہ دس وکٹوں سے سب سے بڑی فتح ہے۔
278 رنز اب بنگلہ دیش کا ساؤتھ افریقہ کے خلاف سب سے زیادہ سکور بھی ہے۔
مشفق کل ساؤتھ افریقہ کے خلاف سینچری کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے ہیں۔
 
حسیب

محفلین
ریکارڈز کی اس فہرست میں دوسرے نمبر ایلن بورڈر کا مسلسل 153میچز کھیلنا ہے ،جو لگتا ہے کہ شاید کبھی بھی توڑا نہ جاسکے کیونکہ کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل آئے روز گھیرلیتے ہیں ،بہترین کھلاڑی بھی انجرڈڈ ہوکر طویل عرصے تک کرکٹ سے باہر ہوجاتے ہیں۔
انگلینڈ کے ایلسٹر کک لگاتار 145 میچ کھیل چکے ہیں
اگلے چند مہینوں میں یہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے
 
پڑھا ہے سنا ہے اور دیکھا ہے کہ ہر سیر کا سوا سیر ہوتا ہے بہت سے ریکارڈ ایسے لگے جنہیں لگتا تھا کہ شاید کبھی ٹوٹ نہ سکیں لیکن بالآخر وہ بھی ٹوٹ ہی گئے۔
بالکل بھائی۔جب ٹائی ٹینک ڈوب سکتا ہے تو ریکارڈ کس کھیت کی مولی۔:LOL:
 
واہ بھائی اس لڑی میں تو ریکارڈز کی معلومات کے انبار لگتے جا رہے ہیں ۔میں عنوان میں 5 کا ہندسہ حذف کر دیتا ہوں۔
دراصل ان اخبارات میں سب نے صرف اپنی نوکری جاری رکھنی ہوتی ہے۔ تو جس کے ذمہ جو کام ہوتا ہے،وہ صرف خانہ پری کر رہا ہوتا ہے۔ کم ہی کوئی مکمل تحقیق کے بعد آرٹیکل لکھتا ہے۔
 
دراصل ان اخبارات میں سب نے صرف اپنی نوکری جاری رکھنی ہوتی ہے۔ تو جس کے ذمہ جو کام ہوتا ہے،وہ صرف خانہ پری کر رہا ہوتا ہے۔ کم ہی کوئی مکمل تحقیق کے بعد آرٹیکل لکھتا ہے۔
کچھ لوگ تو نامکمل، فضول باتیں بھی لکھ مارتے ہیں۔ اور میڈیا وار کی تو کچھ نہ پوچھیں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے پورا سائنٹفک طریقے سے کام کیا جاتا ہے۔
 
دراصل ان اخبارات میں سب نے صرف اپنی نوکری جاری رکھنی ہوتی ہے۔ تو جس کے ذمہ جو کام ہوتا ہے،وہ صرف خانہ پری کر رہا ہوتا ہے۔ کم ہی کوئی مکمل تحقیق کے بعد آرٹیکل لکھتا ہے۔
بھائی ہم کون سا اردو محفل کے تنخواہ دار ملازم ہیں۔ہم تو رضاکارانہ طور پر اس محفل میں اپنی اپنی علم وتحقیق اور مشاغل کی بدولت محفلین کی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں۔:)
 
حسیب

محفلین
دراصل ان اخبارات میں سب نے صرف اپنی نوکری جاری رکھنی ہوتی ہے۔ تو جس کے ذمہ جو کام ہوتا ہے،وہ صرف خانہ پری کر رہا ہوتا ہے۔ کم ہی کوئی مکمل تحقیق کے بعد آرٹیکل لکھتا ہے۔
متفق
بلکہ مجھے لگ رہا ہے کہ کسی پرانے کرکٹ آرٹیکل کا ہی ترجمہ کیا ہے ورنہ اب تو ایلن بارڈر کے ریکارڈ کو ناممکن کہنا بیوقوفی ہے
 
آخری تدوین:
بھائی ہم کون سا اردو محفل کے تنخواہ دار ملازم ہیں۔ہم تو رضاکارانہ طور پر اس محفل میں اپنی اپنی علم وتحقیق اور مشاغل کی بدولت محفلین کی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں۔:)
ارے بھائی، آپ کو بالکل نہیں کہا۔ یہاں ضرور شئر کیا کیجیے۔
ہم ہیں نا مزید گیان با نٹنے کے لیے۔ :p
 
Top