انگریزی سے اردو لغت، گوگل انڈرائیڈ ایپ

وسیم خان

محفلین
گوگل پلے سٹور میں انگریزی سے اردو لغت کی بے شمار ایپ موجود ہیں۔ تاہم ایک کمی جو سب میں یکساں موجود ہے وہ الفاظ و محاورات کا ذخیرہ کم ہونا ہے۔ مثال کے طور پر انگریزی زبان کا ایک لفظ ہے mores ، جس کا معنی ہے رسوم و رواج وغیرہ۔ یہ لفظ وہاں موجود کسی ایک بھی ڈکشنری میں موجود نہیں، ایسے ہی دیگر الفاظ وہاں موجود نہیں جن سے طلبا کو پریشانی ہوتی ہے۔ دوسرا یہ کے ان ایپ میں ضرورت سے کہیں زیادہ اشتہارات لگائے گئے ہیں، جو استعمال کرنے والے کو تنگ کرتے ہیں۔ ان خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے ایپ بنانے کا فیصلہ کیا جو ان مسائل کو حل کرے۔ اب یہ ایپ الحمداللہ گوگل پلے سٹور پر اپلوڈ کردی گئی ہے۔ ذیل میں اس کا لنک موجود ہے۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ فرصت ہو تو اسے انسٹال کیجیے اور اپنی قیمتی تجاویز سے آگاہ کیجیے۔
English to Urdu Dictionary - Android Apps on Google Play
 
سید عاطف علی

لائبریرین
الفاظ کا کتنا ذخیرہ ہوگا اور بنیادی ماخذ کیا ہیں ؟
نیز کچھ اور خوبیاں ذکر کیجیئے جن کو مد نظر رکھا گیا ہو۔
 
بہت خوب جناب۔
ایک تجویز تو یہ ہے کہ ڈکشنری دو طرفہ ہو تو زیادہ سود مند رہتی ہے۔ جب ڈیٹا موجود ہے، تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
مہر نستعلیق فونٹ بھی شامل کر دیں، کافی لائٹ ویٹ اور اچھا فونٹ ہے۔
 
الفاظ 265،000 سے زائد ہیں۔ بنیادی ماخذ ادارہ فروغ قومی ذبان ہے۔ باقی یہ کہ الفاظ کی انگریزی ذبان میں استعمال کی مختلف نوعیتیں بھی اردو ترجمہ میں شامل ہیں۔
اردو فونٹ فیملی اور سائز تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
تلاش کیے گیے الفاظ کو بعد کے استعمال کے لیے ایک لسٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
انگریزی الفاظ کو سنا جا سکتا ہے۔
پہلے ورژن میں یہی کچھ ہے۔
 
وسیم خان

محفلین
بہت خوب جناب۔
ایک تجویز تو یہ ہے کہ ڈکشنری دو طرفہ ہو تو زیادہ سود مند رہتی ہے۔ جب ڈیٹا موجود ہے، تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
مہر نستعلیق فونٹ بھی شامل کر دیں، کافی لائٹ ویٹ اور اچھا فونٹ ہے۔
بہت شکریہ۔ جی بہتر، دو طرفہ ڈکشنری بنانے کی کوشش کرتا ہوں البتہ اس میں کچھ تکنیکی مسائل ہیں جنھیں میں حل کرنا ہے۔
میں مہر نستعلیق فونٹ دیکھتا ہوں اور اسے شامل کرتا ہوں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بہت شکریہ۔ جی بہتر، دو طرفہ ڈکشنری بنانے کی کوشش کرتا ہوں البتہ اس میں کچھ تکنیکی مسائل ہیں جنھیں میں حل کرنا ہے۔
میں مہر نستعلیق فونٹ دیکھتا ہوں اور اسے شامل کرتا ہوں۔
میرے خیال میں تکنیکی مسائل کو یہاں مثبت بحث کے لیے پیش کیا جائے تو مفید مشورے بھی مل سکتے ہیں۔
 
وسیم خان

محفلین
میرے خیال میں تکنیکی مسائل کو یہاں مثبت بحث کے لیے پیش کیا جائے تو مفید مشورے بھی مل سکتے ہیں۔
اس میں مسئلہ یہ ہے کہ کسی انگریزی لفظ کا اردو ترجمہ تفصیل کے ساتھ مختلف الفاظ میں بیان کیا گیا ہے، اور یہ الفاظ ڈیٹا بیس میں ایک ہی ریکارڈ کے طور پر محفوظ ہیں۔ لہذا اردو سے انگریزی لغت کے لیے جب اردو کا لفظ سرچ ہوگا تو کافی delay آئے گا۔
 
آصف اثر

معطل
گوگل پلے سٹور میں انگریزی سے اردو لغت کی بے شمار ایپ موجود ہیں۔ تاہم ایک کمی جو سب میں یکساں موجود ہے وہ الفاظ و محاورات کا ذخیرہ کم ہونا ہے۔ مثال کے طور پر انگریزی زبان کا ایک لفظ ہے mores ، جس کا معنی ہے رسوم و رواج وغیرہ۔ یہ لفظ وہاں موجود کسی ایک بھی ڈکشنری میں موجود نہیں، ایسے ہی دیگر الفاظ وہاں موجود نہیں جن سے طلبا کو پریشانی ہوتی ہے۔ دوسرا یہ کے ان ایپ میں ضرورت سے کہیں زیادہ اشتہارات لگائے گئے ہیں، جو استعمال کرنے والے کو تنگ کرتے ہیں۔ ان خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے ایپ بنانے کا فیصلہ کیا جو ان مسائل کو حل کرے۔ اب یہ ایپ الحمداللہ گوگل پلے سٹور پر اپلوڈ کردی گئی ہے۔ ذیل میں اس کا لنک موجود ہے۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ فرصت ہو تو اسے انسٹال کیجیے اور اپنی قیمتی تجاویز سے آگاہ کیجیے۔
English to Urdu Dictionary - Android Apps on Google Play
اگر اس کا ڈیسک ٹاپ ورژن بھی بنالیں تو زیادہ مفید ہوگا۔
 
پہلے سے ہی گولڈن ڈکشنری اور کلر ڈکشنری جیسی بہت اچھی ایپس موجود ہیں اور ان ایپس کے لیے مطلوبہ فارمیٹ میں انگریزی اردو اور اردو انگریزی لغات کی فائلیں بھی موجود ہیں
 
جی بالکل موجود ہیں مگر وہ ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز ہیں۔ میری انڈرائیڈ ایپ ہے، اور میں دعوی یہ کر رہا ہوں کہ گوگل پلے پر موجود ایپ سے کہیں زیادہ الفاظ کا ذخیرہ میں نے اس میں ڈال دیا ہے۔
 
اس میں مسئلہ یہ ہے کہ کسی انگریزی لفظ کا اردو ترجمہ تفصیل کے ساتھ مختلف الفاظ میں بیان کیا گیا ہے، اور یہ الفاظ ڈیٹا بیس میں ایک ہی ریکارڈ کے طور پر محفوظ ہیں۔ لہذا اردو سے انگریزی لغت کے لیے جب اردو کا لفظ سرچ ہوگا تو کافی delay آئے گا۔
اگر آپ اردو تھیسارس ایپ دیکھیں اور اس کا سٹرکچر سمجھیں تو آپ کے لیے کچھ آسانی ہو جائے گی۔
اردو الفاظ کو بھی الگ الگ محفوظ کریں۔ اور انڈیکسنگ کے ذریعے نتائج بہتر بنائیں۔ سپیڈ پر فرق نہیں پڑے گا۔
 
شکریہ میں ایسا ہی کرتا ہوں۔
 
جی بالکل موجود ہیں مگر وہ ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز ہیں۔ میری انڈرائیڈ ایپ ہے، اور میں دعوی یہ کر رہا ہوں کہ گوگل پلے پر موجود ایپ سے کہیں زیادہ الفاظ کا ذخیرہ میں نے اس میں ڈال دیا ہے۔
یہ ایپس اینڈایئڈ کے لیے بھی دستیاب ہیں اور گولڈن ڈکشنری کے لیے محفل پر شیئرکی گئی ایک فائل میں 333000سے زیادہ الفاظ موجود ہیں۔۔ جب کہ ان ایپس میں نئی فائلیں شامل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
 
آخری تدوین:

اس فائل کا ربط درست نہیں ہے۔
 
وسیم خان

محفلین
معذرت کے ساتھ لیکن یہ انگلش ٹو اردو ڈکشنری نہیں ہے بلکہ ایک عمومی ایپ ہے جس کو ڈائون لوڈ کرنے کے بعد علیحدہ سے ڈکشنری فائلز ڈائون لوڈ کرنی پڑتی ہیں۔ اب چاہے اس میں الفاظ کا ذخیرہ زیادہ ہو لیکن ایک عام آدمی کے لیے اس کو استعمال کرنا کٹھن ہے۔
 
وسیم خان

محفلین
پھر یہ کہ میں نے الفاظ کا جو ذخیرہ استعمال کیا ہے وہ انٹرنیٹ پر موجود نہیں ہے بلکہ اسے میں نے ادارہِ فروغ اردو زبان سے حاصل کیا ہے۔
 
Top