ایپل چہرہ شناس ’آئی فون ایکس ‘لے آیا

aple2.jpg
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نےدسویں سالگرہ کے موقع پر ’آئی فون ایکس ‘متعارف کرایا ہے ،آئی فون ایکس ناصرف بغیر تار کے چارج ہوسکے گابلکہ یہ چہرہ شناس بھی ہے یعنی یہ فون چہرہ پہچانے گا اور پھر ان لاک ہوگا۔
aple3.jpg
آئی فون 10 کے نام سے جانا جانے والے اس فون میں ہوم بٹن بھی نہیں یہ سوئپ کرنےسے بھی ان لاک ہوگا اور اس کے بعد مزید استعمال کرسکتے ہیں۔
aple1.jpg
اس کے 2 ورژن 64 جی بی اور 256 جی بی آئیں گے اور اس کی قیمت 999 ڈالرز ( 1 لاکھ 5 ہزار 2 سو 69 روپے پاکستانی ) سے شروع ہوگی۔
روزنامہ جنگ
 
آخری تدوین:
آئی فون ایکس ناصرف بغیر تار کے چارج ہوسکے گا
بڑی جلدی آ گیا یہ فیچر؟ میں تو سمجھتا تھا کہ آئی فون میں پہلے ہی ہو گا۔
بلکہ یہ چہرہ شناس بھی ہے
ایضاً
آئی فون 10 کے نام سے جانا جانے والے اس فون میں ہوم بٹن بھی نہیں
چلو، ایپل فینز کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی۔
اس کی قیمت 999 ڈالرز ( 1 لاکھ 52 ہزار 69 روپے پاکستانی ) سے شروع ہوگی۔
ہی ہی ہی
 

محمد وارث

لائبریرین
ویب سائٹ پر تو "تقریباً1 لاکھ 5269 روپےپاکستانی" لکھے ہیں۔
سر روزنامہ جنگ کی رپورٹ ہے۔
ظاہر ہے اخبار والوں کی غلطی ہے، آج کل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 108 روپے کے قریب ہے سو اس طرح 999 ڈالرز ایک لاکھ 8 ہزار روپے کے لگ بھگ ہوئے۔
 
ظاہر ہے اخبار والوں کی غلطی ہے، آج کل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 108 روپے کے قریب ہے سو اس طرح 999 ڈالرز ایک لاکھ 8 ہزار کے لگ بھگ ہوئے۔
لیکن اتنی بڑی غلطی نہیں ہے، جتنی بھائی نے بنا دی ہے۔
انہوں نے تقریباً 105 روپے کے حساب سے لکھی ہے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
ویب سائٹ پر تو "تقریباً1 لاکھ 5269 روپےپاکستانی" لکھے ہیں۔
بھائی میں نے ڈالر کا حساب لگا کر نہیں لکھی ۔1 لاکھ 5269 روپے شاید 1لاکھ 5 ہزار 2 سو 69 روپے ہیں۔
میں سمجھا یہ کام یعنی "آگ" لگانے والے جنگ والوں کا ہے کہ وہی یہ کام کرتے ہیں لیکن یہاں تو معاملہ ہی کچھ اور نکلا۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
اس کے 2 ورژن 64 جی بی اور 256 جی بی آئیں گے اور اس کی قیمت 999 ڈالرز ( 1 لاکھ 5 ہزار 2 سو 69 روپے پاکستانی ) سے شروع ہوگی۔
جس کو سمجھ نہ آئے وہ ایک مجھے بھی لے کر دے دے۔
اگر آپ کو جھوٹے سیب کی تصویر میں جنون کی حد تک دلچسپی نہیں تو تقریباً انھی فیچرز کے ساتھ سامسنگ گلیکسی ایس 6 آیا تھا جو او ایل ایکس پر آج کل 20 سے 25 ہزار روپیوں میں مل جاتا ہے، وہ لے لیں۔ :laughing:
 
Top