ٹائپنگ مکمل جادو کا قلم

Ali mujtaba 7

لائبریرین
کہانی کا نام جادوئی قلم
رائٹر کا نام احمد عدنان طارق
کہیں تزئین نام کی ایک بہت ہی شرارتی لڑکی رہتی تھی۔جو کسی کا کہا نہیں مانتی تھی۔نہ کسی کا ادب کرتی تھی اور نہ کسی کو سلام کرتی تھی۔اسکول میں بھی کورس کی کتابیں پڑھنے کے بجائے چھپ کر پریوں کی کہانیاں پڑھتی تھی۔جب بھی ٹیچر اس سے سبق سنتی تو کچھ نہیں سناتی تھی۔اسے تو الف ب صحیح لکھنا نہیں آتی تھی۔لیکن وہ جھوٹ بڑی دھنائی سے بولتی تھی۔ایک دن سکول میں اس کا قلم گم ہوگیا۔اس نے ٹیچر سے کہا کہ کسی نے میرا قلم چرالیا ہے۔ٹیچر نے کہا کیا تمہیں یقین ہے کہ یہ چوری ہوا ہے۔وہ بولی ہاں میری کلاس کی لڑکیوں میں سے کسی نے چرالیا ہے۔یہ سن کر ٹیچر مسکرائیں اور اسے ایک نیا اور بہت خوبصورت قلم دے دیا۔ایسا قلم کسی نے نہیں دیکھا تھا۔گھر پہنچ کر اس نے جلدی جلدی ہوم ورک کیا۔ اور پھر باغ میں کھیلنے چلے گئی۔اس نے دوبارہ پڑھنے کی تکلیف بھی نا کی۔ وہ سارا دن شرارتیں کرتی رہی۔ اور شام کو چھوٹے بھائی کو مارنے لگی۔
اگلے روز ٹیچر نے کہا سبق سناؤ۔تزئین نے پڑھنا شروع کیا۔لیکن پھر شرمندہ ہوگئی۔جادو کے قلم نے اس کا ہوم ورک نہیں کیا تھا۔بلکہ اس کی ساری شرارتیں لکھ دی تھیں۔اس کے دن کے بعد سے تزئین کافی بدل گئی۔۔اسے پتا ہے کہ جب بھی شرارت کروں گی،جادو کا قلم سب لکھ دے گا۔
 
Top