بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

جاسمن

لائبریرین
مبارک ہو محمد وارث اور جاسمن یہ نیا خطاب۔ مریم افتخار کو بھی اس کامیاب الیکشن کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بہت سی دعائیں اور مبارکباد۔
جزاک اللہ ڈاکٹر صاحب!
آپ کا اس دھاگہ میں آنا۔۔۔پھر ووٹ بھی کاسٹ کرنا ہمارے لئے بہت ہی اعزاز کی بات ہے۔اور اب مبارکباد ۔۔۔۔۔بہت شکریہ۔
اللہ آپ کو بہت اچھی صحت،ایمان کی دولت،آسانیوں،خوشیوں،کامیابیوں،اللہ کی نعمتوں ،رحمتوں اور گھر والوں کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے۔ اللہ چلتے ہاتھ پاؤں رکھے۔ کسی کا محتاج نہ کرے۔ آمین! ثم آمین!
 
الف عین

ڈاکٹر صاحب اور میں۔!!
ارے میاں اعجاز! تخاطب تم سے نہیں، تم خواہ مخواہ خوش ہو رہے ہو
 
محمد وارث

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب اور میں۔!!
ارے میاں اعجاز! تخاطب تم سے نہیں، تم خواہ مخواہ خوش ہو رہے ہو
میں بھی سوچ رہا تھا کہ اعجاز صاحب کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی مل گئی اور محفل پر کوئی جشن بھی نہیں ہوا، یہ کیسےہو سکتاہے:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ میری آل ٹائم فیوریٹ خاتون رکن ہیں۔ میرا ووٹ سیدہ شگفتہ کے لئے ہے۔
ان کے علاوہ فرحت کیانی اور جاسمن بھی میری پسندیدہ خواتین میمبرز میں شامل ہیں۔ اگر تین ووٹ دے سکتے ہوتے تو میں ان دو کو اور ووٹ دیتی۔
میرا مرد رکن کا ووٹ فی الحال دینے کا ارادہ نہیں ہے۔ جب میرا یہاں مرد حضرات کی تعریفیں کرنے کا موڈ بنے گا تو دیکھا جائے گا۔
آپ کی فیورٹ شخصیات تو میری بھی فیورٹ ہیں۔
اور میرے بارے میں حسن ظن کے لیے جزاک اللہ خیرا۔ ۔ !honoured
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ تو بہت دلچسپ سلسلہ ہے۔ تمام پوسٹس تو نہیں پڑھ پائی ابھی لیکن نتیجے کی مبارکباد دینا ضروری ہے۔
محمد وارث اور جاسمن آپ دونوں کو بہت مبارک ہو کہ اتنے سارے لوگوں کی پسندیدگی کی سند واقعی بہت بڑی بات ہے۔ اگرچہ میں یہاں حصہ نہیں۔لے سکی لیکن مجھے بھی اپنے ووٹرز کی قطار میں شامل کر لیں۔
گڈ جاب مریم افتخار !
 
جاسمن

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب اور میں۔!!
ارے میاں اعجاز! تخاطب تم سے نہیں، تم خواہ مخواہ خوش ہو رہے ہو
ڈاکٹر صاحب!
آپ جس قدر قابل ہیں۔۔۔۔میں اس قابلیت کو سیلوٹ کرنے کے لئے آپ کو ڈاکٹر سمجھتی اور کہتی ہوں۔
دنیا میں ہزاروں ایسے لوگوں کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی ہے جو نا اہل ہیں بشمول ایم بی بی ایس۔ ہم خود کئی ایسے نام نہاد ڈاکٹروں سے واقف ہیں۔
اسی طرح ہزاروں ہی ایسے بھی ہیں،جنہیں باوجود انتہائی قابلیت کے جوہر شناس نہ مل سکے ۔
تو ہم ہیں ناں!
میں تو آپ کو ضرور ہی ڈاکٹر کہوں گی چاہے کوئی اس بات کو میری جذباتیت سمجھے یا کچھ اور۔
 
یاز بھائی سے ڈھیروں ڈھیر عقیدت اور اور رواں برس انکی محفل میں بہترین شرکت کے باوجود میرا ووٹ زیک بھائی کے لئے
جبکہ خواتین میں شاہ صاب زندہ باد۔۔۔۔۔
 
یاز بھائی سے ڈھیروں ڈھیر عقیدت اور اور رواں برس انکی محفل میں بہترین شرکت کے باوجود میرا ووٹ زیک بھائی کے لئے
جبکہ خواتین میں شاہ صاب زندہ باد۔۔۔۔۔
آپ لیٹ ہوگئے۔ پولنگ کا وقت ختم ہوئے مدتیں گزر گئیں!
 
یوسف سلطان

محفلین
وارث بھائی اور جاسمن بہن کو بہت بہت مبارک ہو.
اور مریم بہن کو مبارک ہو کہ انہوں نے بہت اچھے طریقے سے یہ کام سرانجام دیا ہے.
 
Top