بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

قسمت لا رہی ہے آپ کے در پر ایک اور موقع !
اب آپ چُن سکتے ہیں :
رواں سال کا بہترین مرد رُکن اور بہترین خاتون رُکن

اور بن سکتے ہیں بادشاہ گَر !
تو دیر کس بات کی؟
ابھی اپنا فون گھمائیے (گھما کر اپنی طرف کیجئیے)
اردو محفل کھول کر اِس لڑی کے تبصرے میں کسی ایک مرد رکن اور کسی ایک خاتون رکن کا نام لکھئیے ! اور بن جائیے۔۔۔! آنکھ کا تارا یا سڑا ہُوا شوہارا۔

بسم اللہ کیجئیے!! اور دل کھول کر ووٹ کیجئیے! ہماری ووٹنگ لائنز کُھلی ہیں چاند کی چودھویں رات تک!

ووٹ دینا آپ کا حق ہے! اسے استعمال نہ کر کے بعد میں مظلوم بننے کی تیاریاں نہ کیجئیے!
(y)

جتنے زیادہ اراکین حصہ لیں گے، الیکشن کے اتنے ہی شفاف اور مزید accurate نتائج سامنے آئیں گے!

آپ کا ایک کلِک کسی کی کُرسی بچا سکتا ہے!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes:

جیتنے والے دونوں اراکین کو ملے گی

دنیا کی تیز ترین گاڑی
"کی چابی"

ایک ارب کا نقد انعام

کی تصویر
اور
لیڈی آف دا ائیر اینڈ جینٹلمین آف دا ائیر کا ٹائٹل !

"اس میں کوئی سرگوشی نہیں"

کسی کے روِٹھنے اور کسی کے منانے کا خیال نہ کیجئے۔ ایمانداری سے ووٹ کیجئیے۔ آپ محفل کے سبھی اراکین میں سے کسی کو بھی ووٹ کر سکتے ہیں، اس کے لیے آپ کے اپنے معیارات ہیں۔ کسی شے کی بھی پرواہ مت کیجئے، نظام کو مضبوط بنائیے !

ہنسئیے مت اور ووٹ کیجئیے !
 
نوٹ : مندرجہ بالا لسٹ کا مقصد محض توجہ دلانا تھا۔ یہ نامزدگان کی لسٹ نہیں ہے۔ جو بھی اس محفل کا حصہ ہے وہ آٹومیٹکلی نامزد ہے۔ آپ کسی بھی کرائٹیریا پر کوئی بھی ایک مرد اور خاتون رکن کو چُن سکتے ہیں۔
ووٹ کاسٹ کرنے کو یقینی بنائیے۔

اب تک ہمارے پاس۔۔۔
عبدالقیوم چوہدری
اور
نیرنگ خیال
دونوں حضرات کے لیے ایک ایک ووٹ ہے۔
اور
جاسمن اور حمیرا عدنان کے لیے بھی ایک ایک ووٹ ہے!

اس صورتِ حال کو مشکل تر بنانے اور ان ناموں میں ورائٹی پیدا کرنے جا رہا ہے اب میرا قیمتی ووٹ !
 

یاز

محفلین
آپ صرف ایک مرد رکن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
یہ مشکل سبھی کے ساتھ ہی ہے اور بالکل ایسی ہے جیسی اس وقت آپ کو ہوئی۔
براہِ کرم کوئی ایک نام تجویز کیجئیے۔
یہ تو بہت مشکل ہے جی۔
تاہم قواعد کی پابندی کی خاطر ہم نے متذکرہ مراسلے میں ضروری تدوین کر دی ہے۔
 
آپ صرف ایک مرد رکن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
یہ مشکل سبھی کے ساتھ ہی ہے اور بالکل ایسی ہے جیسی اس وقت آپ کو ہوئی۔
براہِ کرم کوئی ایک نام تجویز کیجئیے۔
آپ کہ قوتِ فیصلہ سے سب محفلین کو یہ ادراک ہوا کہ :

زیک اور محمد تابش صدیقی بھائی کی ایوریج محمد وارث ہیں۔
 
Top