فرصت کا وقت کیسے گزارا جائے؟

سید عمران

محفلین
غلط
فراغت میں یاد اللہ کرنی چاہیے
یاد اللہ بھی کرنی چاہیے ۔۔۔
لیکن اگر کسی اللہ والے متبع شریعت و سنت کی صحبت کا شرف حاصل ہوجائے تو یہ بہترین ہے۔۔۔
عبادت تو شیطان نے بھی لاکھوں برس کی تھی لیکن اللہ کا عارف نہ ہونے کی وجہ سے مار کھا گیا۔۔۔
دین صحبت سے پھیلا ہے اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کو صحابہ کہا جاتا ہے یعنی صحبت والے ۔۔۔
یک زمانے صحبتِ بااولیاء
بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا
یک زمانے صحبتِ بااولیاء
جس نے پائی، ہیں وہی کامل ہوئے​
جنید بغدادی ہوں یا بختیار کاکی، سارے اولیاء اللہ محض تنہائی کی عبادت سے نہیں بلکہ کسی ولی ا للہ کی صحبت سے ولی بنے ہیں!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر دو ہفتے یا ایک ماہ ایسا میسر آجائے کہ فرصت ہی فرصت ہو اور کسی قسم کی کوئی ذمہ داری نہ ہو تو یہ وقت کس طرح گزارا جائے یا آپ کس طرح گزاریں گے؟ کیا آپ کو کبھی زندگی میں ایسا موقع میسر آیا، اگر ہاں تو کس طرح گزارا؟
  • سو کر گزارا؟
  • مطالعہ میں؟
  • سیر و تفریح (سیاحت)؟
  • رشتہ داروں کی زیارت؟
  • مندرجہ بالا سے مختلف کوئی اور انداز؟
صرف اور صرف پہلے دو۔ جاگتے ہوئے پڑھنا اور پڑھتے پڑھتے سو جانا! کیا لوگ اس کے علاوہ بھی کچھ کرتے ہیں؟
:)
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے اب میرا ایسا کوئی دوست نہیں ہے جس کے ساتھ میری نشست ہو اور وزن کا پیمانہ بھی بدل چکا ہے اور "مَن" اب ایک طرح سے متروک ہی ہے، وگرنہ وہی کرتا جس کا مشورہ حافظِ شیراز دے گئے ہیں:

دو یار زیرک و از بادۂ کہن دو منے
فراغتے و کتابے و گوشۂ چمنے

دو ذہین و دانا و ہوشمند دوست ہوں اور دو من پرانی شراب ہو، اور فراغت ہو، اور کتاب ہو، اور کسی چمن کا گوشہ ہو۔
:)
 
کسی حد تک نیند پوری ہونے کے بعد مزید سونا باعث تکلیف ہی بنتا ہے۔
یہ تو الحمدللہ ویسے بھی چلتا ہی رہتا ہے۔
سیر و تفریح (سیاحت)؟
اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ بجٹ کی کیا صورتحال ہے۔ ویسے سیر تفریح کرنا چاہئے زہن تازہ ہوجاتا ہے۔
رشتہ داروں کی زیارت؟
رشتہ داروں سے صلہ رحمی کی نیت سے ملنا باعث ثواب بھی ہے۔ اسی نیت سے ملنا چاہئے اگر کوئی تخریبی بات زہن میں ہے تو بہتر ہے کہ نہ ملا جائے۔

سچی بات تو یہ ہے کہ اگر میرے نہیں تو بیگم کی زہن میں پہلے ہی ایسے کاموں کی فہرست موجود ہوتی ہے جنہیں فرست کے دنوں میں کرلینا چاہئیے۔ :)
 
فرصت کے ان دو ہفتوں یا ماہ میں تو اور بھی زیادہ ایسے لمحات ہونگے۔ :)
میرا استعمال محفل پر تقریباً وہی ہوتا ہے. بلکہ شاید فرصت والے دنوں میں کم ہو جاتا ہے. وجہ یہ کہ دفتری اوقات میں براؤزر کھلا رہتا ہے تو محفل بھی کھلی رہتی ہے. فرصت کے وقت میں سیر وتفریح یا رشتہ داروں سے ملنا وغیرہ ہو تو اس میں نیٹ کا استعمال کم ہو جاتا ہے.
 
عثمان

عیش ہے۔ ہمیں تو کام کے دوران سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس باآسانی میسر نہیں ہوتیں۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
جی. فیس بک یوٹیوب وغیرہ بند ہے. محفل کا دفتر والوں کو نہیں معلوم. :)

یہی معاملات میرے آفس کے بھی ہیں۔
کہیں اسی وجہ سے تو آپ دونوں احباب اردو محفل میں تشریف نہیں لے آئے !!! اردو محفل کی شان میں کچھ کمی ہوتی دکھائی دے رہی ہے ہمیں تو ۔۔۔ :dont-know::thinking:

یعنی فیس بک اور یوٹیوب میسر ہوتی تو شاید آپ ۔۔۔ !!! اردو محفل میں کم کم نظر آتے :(
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر دو ہفتے یا ایک ماہ ایسا میسر آجائے کہ فرصت ہی فرصت ہو اور کسی قسم کی کوئی ذمہ داری نہ ہو تو یہ وقت کس طرح گزارا جائے یا آپ کس طرح گزاریں گے؟ کیا آپ کو کبھی زندگی میں ایسا موقع میسر آیا، اگر ہاں تو کس طرح گزارا؟
  • سو کر گزارا؟
  • مطالعہ میں؟
  • سیر و تفریح (سیاحت)؟
  • رشتہ داروں کی زیارت؟
  • مندرجہ بالا سے مختلف کوئی اور انداز؟

کاش میسر آ جائیں تو یہ سب ہی کر لیں گے۔ :)

ویسے مجھے ایک دو ہفتے کامل فراغت جب ملی تو وہ بیماری میں ملی۔ اور اُس میں مطالعے کا شغل رہا۔
 
کاش میسر آ جائیں تو یہ سب ہی کر لیں گے۔ :)

ویسے مجھے ایک دو ہفتے کامل فراغت جب ملی تو وہ بیماری میں ملی۔ اور اُس میں مطالعے کا شغل رہا۔
میں جب جب صاحبِ فراش ہوا ہوں. تو مطالعہ ہی ایک مصروفیت ہوتی ہے. اور اسی دوران کچھ لکھنے کی بھی تحریک ملی.
 
کہیں اسی وجہ سے تو آپ دونوں احباب اردو محفل میں تشریف نہیں لے آئے !!! اردو محفل کی شان میں کچھ کمی ہوتی دکھائی دے رہی ہے ہمیں تو ۔۔۔ :dont-know::thinking:

یعنی فیس بک اور یوٹیوب میسر ہوتی تو شاید آپ ۔۔۔ !!! اردو محفل میں کم کم نظر آتے :(
یوٹیوب میں ویسے بھی بلاضرورت نہیں کھولتا.
فیس بک اور محفل تو ساتھ ساتھ چل جاتے ہیں.
فیس بک کون سا بند ہوتی ہے. موبائل انٹرنیٹ زندہ باد. :p
 
Top