لاریب مرزا

محفلین
ان تصاویر میں دریائے ہنزہ اور اسکے ساتھ موجود آبادی کا بہتر منظر۔۔

34998906556_26796e0797_c.jpg




34874671782_299e3a40c1_c.jpg
یہ تصاویر تھوڑی کالی سی کیوں ہیں؟؟ شام کا وقت تھا؟؟
 
مسلسل کھاتی ہوئی بل کھاتی ہوئی؟؟
جی جی "بل" ہی، لکھنا بھول گیا تھا، ابھی تدوین کر دی ہے شکریہ۔

سورج ڈھل رہا تھا اور آخری کرنوں میں بھی کافی دم خم نظر آ رہا تھا چوٹیوں پر۔۔

35020545205_cea96ab264_c.jpg

یہ تصاویر تھوڑی کالی سی کیوں ہیں؟؟ شام کا وقت تھا؟؟

جی جی شام کا وقت تھا۔ اوپر والی تصویر میں بتلایا ہے کہ سورج ڈھل رہا تھا۔۔۔
 
نئے ہوٹلز کی تعمیر کے لئے کنسٹریکشن جاری تھی۔ اور غالباً یہ مزدوروں کا خیمہ ہے۔ جبکہ پیچھے خیمے نظر آ رہے ہیں وہ شب بسری کو ہیں۔

34874640852_c2f04b6ecd_z.jpg
 
اور یہ میسی 240 اور ٹرالی، یہ ٹرالی عام سائز سے بہت چھوٹی تھی۔ ویسے تو اسمیں کوئی خاص بات نہیں تھی سوائے اسکے کہ کیمرہ ہاتھ میں تھا :پ

35058025455_5e0279e418_z.jpg
 
ساتھیوں کا اصرار تھا کہ یہیں خیمے میں رات بسر کی جائے جبکہ میں نے ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے واپس نیچے ہنزہ کمرے میں رکنے کا کہا۔
کمرے میں سامان وغیرہ رکھ کہ باہر کو نکلے اور ہنزہ کی ایک گلی میں مٹر گشتی کی۔۔۔

34194844954_6dcbea08fa_z.jpg
 
اس طرح کی کچھ پینٹنگز ڈھابے میں لگی تھی۔ میں نے پوچھا کہ کیونکر ہیں تو کوئی تشفی بخش جواب نہ ملا۔
غالباً پُرانے دور کی عکاسی کی کوشش ہے۔۔۔

34247430393_8faf704004_z.jpg
 
ان پتھر وغیرہ کے استعمال کا بھی کچھ مناسب جواب نہ ملا۔ چونکہ دوکاندار ٹھیک سے اردو نہیں بول سکتا تھا اور میں بلکل ہی ہنزئی سمجھنے سے قاصر تھا۔۔۔

35057972575_70072b2829_z.jpg



پتھر قریب سے۔۔

35017958276_5f34c5f45d_z.jpg
 
Top