برائے اصلاح

ارتضی عافی

محفلین
زباں پر نام تیری ہے دعا میں نام تیرا ہے
دعا کرنا تری خاطر ابھی یہ کام میرا ہے
خدا رکھے ہمیں خوش بخت یہ میری دعا ہے جان
تو گڑیا جاں مری ہے اور عافی نام میرا ہے
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
محمد ریحان قریشی سر برای اصلاح مذکر و مونث کی بھی اصلاح چاہیے تا کہ میں اس چیز کو مزید سمجھ لوں ممنون استاد
 
ارتضی عافی

محفلین
نام مذکر ہے۔ دوسرا شعر دو لخت محسوس ہوتا ہے
سر دوسرے شعر میں خیال جمع ہیں مثلاً میں اور میری گڑیا کی باتیں ہو رہی ہیں یہ میری دعا ہے کہ خدا ہمیں خوش بخت رکھے اور اس گڑیا سے مخاطب ہوں کہ تو گڑیا جان میری ہے اور نام میرا عافی ہے یعنی پہلے شعر زبان پر نام گڑیا کی ہے اور دعا بھی گڑیا کے لیے اور گڑیا کی خاطر دعا کرنا یہ کام میرا ہے اس طرح کے سر موزوں ہے اور دولخت لگ رہا ہے تو سر اگر شعر کی درستگی کریں تو میں سمجھ سکتا ہوں
 
الف عین

لائبریرین
مکمل غزل پوسٹ کیا کریں۔ یا اگر یہ قطعہ ہے تب بھی، اور اگر غزل ہے، تب بھی دونوں اشعار کے ردیف و قوافی مختلف ہیں۔ نام، کام قوافی ہیں یا میرا، تیراا؟ اگر دونوں اشعار میں ربط ہے تو سمجھا جا سکتا ہے۔ میں الگ الگ اشعار سمجھ رہا تھا اور سمجھا کہ پہلا شعر حمدیہ ہے!!!!
 
نام کام قوافی ہیں سر اور یہی دو شعر ہے اور اسی پر ہی موزوں ختم ہے
 
الف عین

لائبریرین
درست تو ہو گا لیکن نام کام کی وجہ سے کون سمجھ سکے گا کہ قافیہ کیا ہے اور ردیف کیا؟ تیرا میرا قافیہ رکھیں تو نام کام کے الفاظ بدل دیں تاکہ کسی کو غلط فہمی ہی نہ ہو۔
 
ارتضی عافی

محفلین
درست تو ہو گا لیکن نام کام کی وجہ سے کون سمجھ سکے گا کہ قافیہ کیا ہے اور ردیف کیا؟ تیرا میرا قافیہ رکھیں تو نام کام کے الفاظ بدل دیں تاکہ کسی کو غلط فہمی ہی نہ ہو۔
زباں پر نام تیری ہے دعا میں ذکر تیرا ہے
دعا کرنا تری خاطر ابھی یہ کام میرا ہے
خدا رکھے ہمیں خوش بخت یہ میری دعا ہے جان
تو گڑیا جاں مری ہے اور تو تسکین میرا ہے
 
Top