گرمیوں کی چھٹیاں

زیک

مسافر
اگر آپ کے بچے یا آپ خود سکول، کالج یا یونیورسٹی میں پڑھتے ہیں تو گرمیوں کی چھٹیاں انتہائی اہم وقت ہوتا ہے۔

مختلف علاقوں اور سکولوں میں ان چھٹیوں کا وقت مختلف ہوتا ہے۔ میری بیٹی کے سکول کا آج آخری دن ہے۔ پھر دس ہفتوں کی چھٹیاں۔ آپ کے ہاں گرمیوں کی چھٹیاں کب ہو رہی ہیں؟

ان چھٹیوں میں گھر کا سب پلان ان چھٹیوں کے گرد گھومتا ہے۔ اکثر ہم دفتر جانے کی بجائے گھر سے کام کرتے ہیں۔ کچھ ہفتے بیٹی مختلف کیمپس (camps) جاتی ہے۔ اکثر ڈے کیمپس لیکن اس بار ایک اوورنائٹ کیمپ پر بھی جا رہی ہے جہاں وہ ہفتہ بھر رہے گی۔

اکثر لوگ سیر سپاٹے پر بھی انہیں چھٹیوں میں جاتے ہیں۔ ہمارا اس بار کینیڈا کا پلان ہے۔ آپ کا کہاں کا ارادہ ہے؟
 
عثمان

محفلین
ہمارے بچے ابھی چھوٹے ہیں تو ظاہر ہے ماں کے ساتھ گھر پر ہیں۔
اور میں ان گرمیوں میں اپنی پیرنٹل لیو مکمل کر کے واپس کام جوائن کر رہا ہوں۔ جہاز رانی سے کچھ سفر بھی متوقع ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے بچوں کو 31 مئی سے چھٹیاں ہو رہی ہیں۔ بڑے بیٹے کا 16 جولائی سے سمر کیمپ بھی ہے سو مجھے صرف چھ ہفتوں کے لیے ہی اضافی ایک دو گھنٹے ہی ملیں گے صبح سونے کے لیے افسوس۔
 
یاز

محفلین
ہمارا ارادہ تو اس بار کشمیر سائیڈ کا ہے۔ اللہ کرے کہ موقع محل میسر آ جائے۔
 
یاز

محفلین
اس کے علاوہ اگر دوسرے ٹرپ کا موقع بھی مل گیا تو گلگت یا چترال میں سے کوئی ایک جگہ بھی ہٹ لسٹ میں ہے۔ تاہم اس کے امکانات کافی معدوم ہیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میرے بچوں کو 31 مئی سے چھٹیاں ہو رہی ہیں۔
کب تک؟ پاکستان میں تو سنا تھا کہ رمضان کے ساتھ چھٹیوں کا ارادہ ہے۔

بڑے بیٹے کا 16 جولائی سے سمر کیمپ بھی ہے
academic یا کسی اور طرح کا؟‌ میری بیٹی پڑھائی کے علاوہ دورے کیمپس ہی کرتی ہے۔

اضافی ایک دو گھنٹے ہی ملیں گے صبح سونے کے لیے افسوس
دفتر دیر سے شروع ہوتا ہے آپ کا۔ یہاں تو سونے کے وقت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہی صبح ساڑھے چھ یا سات بجے۔
 
عثمان

محفلین
آپ کا سال کا کتنا حصہ سمندر پر گزرتا ہے؟
منحصر ہے کہ جس جہاز پر تعیناتی ہے وہ کتنا اور کن کاموں میں مصروف ہے۔ بعض برس ایسے ہوتے ہیں کہ چند دن ہی سمندر کا سفر ہوتا ہے اور بعض سال ایسے ہوتے ہیں کہ مہینوں سفر میں گذر جاتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کب تک؟ پاکستان میں تو سنا تھا کہ رمضان کے ساتھ چھٹیوں کا ارادہ ہے۔

academic یا کسی اور طرح کا؟‌ میری بیٹی پڑھائی کے علاوہ دورے کیمپس ہی کرتی ہے۔

دفتر دیر سے شروع ہوتا ہے آپ کا۔ یہاں تو سونے کے وقت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہی صبح ساڑھے چھ یا سات بجے۔
ایسا ہی ہے لیکن کچھ اسکولوں کو کچھ رعایت دی گئی ہے چند دنوں کے لیے ٹیسٹوں کی وجہ سے۔ ویسے بھی فوجیوں کا سکول ہے من مرضی ہی کرتے ہیں۔

سمر کیمپ اکیڈمک ہے۔ دسویں جماعت چل رہی ہے۔

اسکول کا ٹائم ساڑھے سات اور دفتر کا نو بجے ہے۔ دونوں پاس پاس ہی ہیں لیکن گھر سے تھوڑا دور ہیں سو سوا سات بچوں کو چھوڑ کر جھاڑو کے وقت دفتر پہنچ جاتا ہوں۔ :)
 
زیک

مسافر
سمر کیمپ اکیڈمک ہے۔ دسویں جماعت چل رہی ہے۔
بیسٹ آف لک!

اسکول کا ٹائم ساڑھے سات اور دفتر کا نو بجے ہے۔
سکول کا وقت بہت جلدی اور دفتر کا کافی لیٹ ہے۔ بیٹی کا مڈل سکول نو بجے سے ذرا پہلے شروع ہوتا ہے۔ ہائی سکول سوا آٹھ بجے۔ پرائمری جلدی ہوتا تھا۔
 
زیک

مسافر
منحصر ہے کہ جس جہاز پر تعیناتی ہے وہ کتنا اور کن کاموں میں مصروف ہے۔ بعض برس ایسے ہوتے ہیں کہ چند دن ہی سمندر کا سفر ہوتا ہے اور بعض سال ایسے ہوتے ہیں کہ مہینوں سفر میں گذر جاتے ہیں۔
جہاز پر آپ کا کام کس نوعیت کا ہے؟
 
عثمان

محفلین
سٹوکر کی اصطلاح اب بھی استعمال ہوتی ہے؟ اس سے تاریخی کوئلے والے سٹیم انجن یاد آتے ہیں۔
درست کہا! ایک صدی قبل ہمارے predecessors برنر میں کوئلہ ہی ڈالتے تھے۔ زمانہ بدلا، ٹیکنالوجی بدلی، اور اولڈ فیشن سٹوکر جدید مکینک بنے۔ تاہم بحریہ اصطلاحات برقرار رکھتی ہے۔
 
زیک

مسافر
بیٹی آج سکول کے آخری دن عجب کشمکش میں تھی۔ ایک طرف خوش کہ چھٹیاں آ رہی ہیں اور دوسری طرف وہ چاہ رہی تھی کہ آج کا سکول کا دن لمبا ہو جائے تاکہ وہ خوب انجوائے کرے کہ پھر سکول کو مس کرے گی۔
 
arifkarim

معطل
بیٹی آج سکول کے آخری دن عجب کشمکش میں تھی۔ ایک طرف خوش کہ چھٹیاں آ رہی ہیں اور دوسری طرف وہ چاہ رہی تھی کہ آج کا سکول کا دن لمبا ہو جائے تاکہ وہ خوب انجوائے کرے کہ پھر سکول کو مس کرے گی۔
ماشاءاللہ بہت پڑھاکو بٹیا ہیں :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہمارے بچے ابھی چھوٹے ہیں تو ظاہر ہے ماں کے ساتھ گھر پر ہیں۔
اور میں ان گرمیوں میں اپنی پیرنٹل لیو مکمل کر کے واپس کام جوائن کر رہا ہوں۔ جہاز رانی سے کچھ سفر بھی متوقع ہیں۔
آپ کے یہاں پرینٹل لیو کتنی ہوتی ہے؟
 
Top