ایک جملہ کے لطائف

لاریب مرزا

محفلین
آج تک جتنے بھی عاشق، شاعر اور سائنس دان پیدا ہوئے سب نے چاند سے محبت کی۔ چنانچہ سورج کی ناراضگی تو لازم ہے۔ اب بھگتیں سب سزا۔
 
آج تک جتنے بھی عاشق، شاعر اور سائنس دان پیدا ہوئے سب نے چاند سے محبت کی۔ چنانچہ سورج کی ناراضگی تو لازم ہے۔ اب بھگتیں سب سزا۔
ہے تکلف نقاب وے رخسار
کیا چھپیں آفتاب ہیں دونوں
میر تقی میر

چھوڑا تو سورج کو بھی نہیں ہے. :p
 

محمد وارث

لائبریرین
قول و فعل جس مرضی کا چلائیں، نسخہ صرف ڈاکٹر ہی کا۔ سیلف میڈیکشن لیڈز ٹو چھترول ناں :)
جس نُسخے کی آپ بات کر رہے ہیں اس میں سپیشلائزیشن مکمل نہیں ہوئی ابھی میری ۔
۔۔۔۔۔
ابھی دوسرا سال ہے ۔ 5 سال گزرنے دیں ۔ پھر یا تو آپ کو نُسخہ دُوں گا یا پھر کوسنے:ROFLMAO:
 

محمد وارث

لائبریرین
جس نُسخے کی آپ بات کر رہے ہیں اس میں سپیشلائزیشن مکمل نہیں ہوئی ابھی میری ۔
۔۔۔۔۔
ابھی دوسرا سال ہے ۔ 5 سال گزرنے دیں ۔ پھر یا تو آپ کو نُسخہ دُوں گا یا پھر کوسنے:ROFLMAO:
کوئی بات نہیں، اس مقام پر بڑے بڑے میرا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، کوئی بات نہیں :(
:)
 
جب بھی اپنے لئے جرابوں خریدیں تو ساری جرابیں ایک ہی رنگ اور ڈیزائن کی خریدیں تاکہ روزانہ صبح خوامخواہ ایک گھنٹہ ایک جیسی جرابیں ڈھونڈنے میں وقت ضایع نہ ہو۔
اسے محض لطیفہ نہ سمجھیں اس پر عمل کریں
کیا صبح صبح ایک جیسی جرابیں پہننا لازمی ہے؟ اگر کوئی دو رنگی جرابیں نا پہننا چاہے اور یک رنگی جرابوں کا جوڑا موجود نا ہو تو؟؟؟
 
بقول مُشتاق احمد یُوسفی :
" رونا اس بات کا نہیں کہ لوگ خونی پیچش کا علاج تعویز گنڈے سے کرتے ہیں ، رونا تو اس بات کا ہے کہ وہ ٹھیک بھی ہو جاتے ہیں " :D
 

محمد وارث

لائبریرین
مگر مجھے جسجتو رہتی ہے کہ بندہ پچھتاتا کیوں ہے؟؟؟ اس جستجو سے کیسے نجات پائوں؟؟؟
جہاں تک مجھے علم ہے آپ کی تو ابھی پہلی بھی نہیں ہوئی، اگر یہ سچ ہے تو آپ پہلی کے بعد پچھتانے پر کچھ ریسرچ کریں، دوسری کے بعد پچھتانے کی بات تو بعد کی ہے، لُبِ لباب خاص آپ کے لیے

- پہلی شادی کر کے پچھتانا چاہیے نہ کہ نہ کر کے پچھتانا
-دوسری شادی نہ کر کے پچھتانا چاہیے نہ کہ کر کے پچھتانا
:)
 
آخری تدوین:

loneliness4ever

محفلین
جہاں تک مجھے علم ہے آپ کی تو ابھی پہلی بھی نہیں ہوئی، اگر یہ سچ ہے تو آپ پہلی کے بعد پچھتانے پر کچھ ریسرچ کریں، دوسری کے بعد پچھتانے کی بعد تو بات کی ہے، لُبِ لباب خاص آپ کے لیے

- پہلی شادی کر کے پچھتانا چاہیے نہ کہ نہ کر کے پچھتانا
-دوسری شادی نہ کر کے پچھتانا چاہیے نہ کہ کر کے پچھتانا
:)

مگر اللہ جنت نصیب کرے ہمارے بڑوں کو
ان کی زبانیں تو تھکتی نہیں تھیں یہ کہتے ہوئے کہ
بیوی آ جائے تو فلاں چیز بھی ٹھیک ہو جائے گی
آنے دو بیوی کو قسمت ہی بدل جائے گی
بیوی آ جائے گی تو سکون آئے گا
آوارہ پھرتا ہے بیوی کو آ جانے دو ساری آوارگی ختم ہو جائے گی
ارے میاں شادی کے بغیر کیا جینا، بیوی لائو، زندگی کو صحیح معنوں میں جیو

وارث بھائی !! رہنمائی فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے بڑوں نے دل میں بیوی لانے کےارمان
کیوں جگائے ؟؟؟ جب پچھتانا ہی مقصود ٹھہرا تو انسان خرچہ کرکے کیوں پچھتائے
بنا خرچہ کئے ہی پچھتا لے
 
Top