حصول ِ زندگی

loneliness4ever

محفلین
احساس کی ڈائری سے


حصول ِ زندگی


آج میرے رب نے مجھے جو نعمت عطا فرمائی ہے وہ کم ہو گئی ہے، ہاں کم ہو گئی ہے۔۔۔۔ کون کہتا ہے کہ اللہ کی دی ہوئی نعمت کم ہوگئی ہے ، مگر سچ ہے وہ لمحہ بہ لمحہ کم ہوتی جا رہی ہے مجھ جیسے عاصی کے واسطے، جس کے پاس اللہ پاک کےعظیم احسان’’آقائے دوجہاں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ کے پاک نام کے سوائے اپنا ایسا کوئی عمل نہیں جو لحد کی تاریکی کو دور کر سکے۔ اور اس پر میری غفلت کہ میں اللہ کی دی ہوئی نعمت کو ہر مرتبہ کی طرح ضائع کر بیٹھا، ہاں اس کی نعمت ،۔۔۔ سال، ماہ ، لمحہ بہ لمحہ ضائع ہی کرتا رہا ہوں، اور آج پھر اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ میں کچھ نہیں سوائے سیاہی کے، میرے نامہ اعمال میں ، میرے پاس اگر روشنی ہے تو وہ اللہ پاک کے عظیم احسان ” پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم “ کے مبارک نام کے سواءکچھ نہیں۔۔۔۔ مگر صد افسوس۔۔۔ میری غفلت کہ میں اللہ کی دی ہوئی نعمت کو پھر ضائع کر بیٹھا ہوں، ہاں آج پھر مجھے دی گئی مہلت میں سے ایک سال ضائع ہو گیا ہے۔۔۔۔ میری زندگی کا ہر ہرپل فکر معاش، فکر زر، فکر شہرت۔۔۔ غرض میری دنیا کے گرد طواف کر کر کے تمام ہورہا ہے۔۔۔۔ میرے رب!! نہ گزرے کل میرے پاس کچھ تھا ، نہ آنے والے کل میرے پاس کچھ ہوگا۔۔۔ سوائے تیری عطاکے، تیرے احسان عظیم ” تیرے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ کے پاک نام کے سواء میرے پاس کچھ نہیں ہوگا۔۔۔ تجھے!! اسی پاک نام کا واسطہ میرے نامہ اعمال کی سیاہی کو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور سے منور فرما دے، میرے گناہوں کو نیکیوں میں ڈھال دے۔۔ مجھے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا انمول، انمٹ تحفہ عطا فرما دے۔۔۔۔۔ میں تیری جانب لوٹ کر آ ﺅں تو میری زبان پر تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ثنا جاری ہو۔۔۔۔۔ میں حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حبیب کی بارگاہ میں آﺅں تو ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کے طفیل، ان ہی کی محبت میں ڈھل کر آﺅں ۔۔۔۔۔ مالک!! دنیا کے امتحان میں میری مدد فرما۔۔۔۔۔ دین کی آزمائش میں میری مدد فرما۔۔۔ ایمان کو میرے سلامت رکھ کہ میرے دل میں اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہمیشہ قائم رکھ۔۔۔۔۔ مجھے گزری زندگی کی سیاہی سے محفوظ فرما اور باقی ماندہ مجھے عطا کی گئی مہلت کو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے بھر دے، میرے لب پر اول بھی تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر ہو ۔۔۔۔ آخر بھی تیرے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ثنا ہو۔۔۔ مالک !!!میرا آخیر یوں فرما کہ میرا استقبال تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یار فرمائیں۔۔۔ میں ان کے مبارک قدموں میں اپنا سر رکھ دوں ۔۔۔ تیری حمد بیان کروں، تیرے حبیب پاک کی بارگاہ میں سلام پیش کروں ۔۔۔۔اور بیشک تو ہی ہے جو ہر دعا کو پورا فرماتا ہے۔۔۔۔۔

میری التجا کو بھی سن لے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسوں کے صدقے۔۔۔۔آمین صد آمین



س ن مخمور
21 اکتوبر 2016
 
آخری تدوین:
جزاک اللہ جناب ۔ رب کریم ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے، ایمان والی زندگی اور ایمان پر موت عطا فرمائے ۔ نیکیوں سے محبت اور گناہوں سے نفرت عطا فرمائے ۔
اور
س ن مخمور صاحب آپ کو سالگرہ بھی مبارک ہو۔ آپ کی پیدائش کا دن یقینا بہت سے لوگوں کے لئے خوشیاں لایا ہوگا جنہیں آپ سے محبت ہے۔
 

loneliness4ever

محفلین
جزاک اللہ جناب ۔ رب کریم ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے، ایمان والی زندگی اور ایمان پر موت عطا فرمائے ۔ نیکیوں سے محبت اور گناہوں سے نفرت عطا فرمائے ۔
اور
س ن مخمور صاحب آپ کو سالگرہ بھی مبارک ہو۔ آپ کی پیدائش کا دن یقینا بہت سے لوگوں کے لئے خوشیاں لایا ہوگا جنہیں آپ سے محبت ہے۔


آمین صد آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مالک کائنات آپ کی دعائوں کو منظور و مقبول فرمائے

بے شک عزیز بھائی بے شک، فقیر محبتوں سے نہال ہے
اللہ پاک سے دعا ہے مالک اس حقیر کے واسطے لوگوں کے دل سدا نرم رکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین

آپ کی نظر و توجہ بندے کے لئے زاد سفر ہے
قدم آگے بڑھانے میں مدد گار ہے
امید ہے عنایت کا یہ سلسلہ مستقل رہے گا
مالک دین و دنیا کی نعمتوں سے مالا مال فرمائے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
 
Top