پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

یہ تو بہت زبردست ہے ۔ اگر درجہ بالا تجربات کے بعد ایک چھوٹاسا جامع طریقِ کار تازہ اسکرین شاٹس کے ساتھ دیا جائے تو اچھا ہوگا۔ کیوں کہ آج کل آفس 2016 کا دور ہے کیا آپ کا یہ میکرو اس کے ساتھ بھی چل جائے گا؟
کیا ورڈ /ایکسل میں آپشن سے زبان اردو کرنا ہوگی یا یہ کام ورڈ خود کرے گا؟ آپ کے ٹیوٹوریل سے اس طرح کے دیگر جواب طلب سوالات حل ہونے میں مدد ملے گی۔

آپ نے كس لنك سے ڈاؤن لوڈ كيا؟ ميرے هاں لنك كام نہیں کررہا۔
 
میرے پاس بھی ربط نہیں کھل رہا۔ برائے مہربانی ربط تازہ کردیں، یا پھر کسی اور سائیٹ کا ربط مہیا کردیں۔ ہم بھی آپ کی کاوشوں سے لطف اندوز ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
اب تو بہت کچھ پیش رفت ہو چکی ہے۔ ورڈ میکرو زیادہ تصحیحات میں ناکام ہو جاتا ہے۔ یہ ربط دیکھیں۔ اس میں اردو فکسر بنا دیا گیا ہے۔ اب تک اس سے کام کر رہا تھا۔ اب محمد عظیم الدین اور میں مل کر ’اردو پروف ریڈر پر کام کر رہے ہیں۔ دو ایک دن میں شاید عظیم ہی اس بابت پوسٹ کریں۔ ورنہ میں اپنی ڈرائیو میں اپ لوڈ کر کے لنک دے دوں گا۔
 
آصف اثر

معطل

آپ دونوں کے اس نیے اردو پرُوف ریڈر اور درجہ بالا ورڈ میکرو میں کیا فرق ہوگا؟
 
الف عین

لائبریرین
آپ دونوں کے اس نیے اردو پرُوف ریڈر اور درجہ بالا ورڈ میکرو میں کیا فرق ہوگا؟
محض مزید تجربے کا نچوڑ۔ اور کیونکہ میکرو سے ورڈ ہینگ ہو جاتا تھا۔ اس طرح یہ ایک انفرادی پروگرام استعمال کرنے میں زیادہ آسان ہو گا، اور یہ کسی بھی متن کو ٹیسٹ کر سکے گا۔
 
بہت زیادہ دقیق باتوں کو یہاں دیکھ کر دماغ الجھ کر رہ گیا ہے۔
محترم الف عین صاحب ! مختصر گزارش یہ ہے کہ اس وقت جو بھی ریڈر یا پروف ریڈر استعمال کیا جارہا ہے، اس کا ڈاؤن لوڈ ربط مجھے دے دیں، اور استعمال کے طریقہ کار کی طرف مختصر راہ نمائی فرما دیجیے۔
بہت مہربانی ہوگی۔
 
السلام علیکم،
جیسا جناب محترم الف عین صاحب نے فرمایا تھا، اردو فکسر والے کام کو آگے بڑھاتے ہوئے اس میں مزید بہتری کی کوشش جاری ہے۔ "اردو پروف ریڈر" کے نام سے ایک ٹول محترم الف عین صاحب کی زیر نگرانی بن رہا ہے۔ ابھی ابتدائی حالت ہے اور اس میں اصلاح اور مزید فیچرز کے لیے بہت گنجائش ہے۔ اس ٹول کا سورس کوڈ گٹ ہب پر لوڈ کردیا ہے جو کہ Microsoft Visual Studio Community 2017 میں بنا ہوا ہے۔ ایگسی فائل یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
آپ سب حضرات سے گذارش ہے کہ اس کو استعمال کیجیے اور کوئی مشکل پیش آئے تو بتا دیجیے انشاءاللہ کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد اس مشکل کو حل کیاجا سکے۔
پروگرام کا استعمال انتہائی آسان ہے، پروگرام متن کو ٹیکسٹ باکس سے، فائل سے یا پوری ڈائریکٹری سے (ٹیکسٹ فائلز) کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈائریکٹری منتخب کرنے پر ساری ٹیکسٹ فائلز تبدیل ہوکر updated کی ڈائریکٹری میں جمع ہو جائیں گی (جہاں پر ایگسی فائل موجود ہوگی)۔ اس کے علاوہ پہلی مرتبہ پروگرام چلانے سے ابتدائی tokenfile.txt بن جائے گی جس میں الفاظ کے جوڑے اور ریگولر اکسپریشن موجود ہوگے جو تصحیح کے دوران استعمال ہوں گے۔ پروگرام کے ذریعے اس میں تبدیل بھی کی جاسکتی ہے۔
 
زبردست۔ اس میں اب تک کتنے الفاظ (تصحیحات ) شامل کیے گیے ہیں؟
 
آصف اثر

معطل
فائل شامل کیجیے پر کلک کرنے کے بعد کون سی فائل منتخب کرنا ہوگی؟
میرے پاس تو ورڈ اور ان پیج دونوں کی فائلوں کو نہیں دکھایا جارہاہے۔
 
فی الحال صرف ٹیکسٹ فائل کی سپورٹ ہے۔ الفاظ تقریباً سارے ہی اردو فکسر والے ہیں۔ (کچھ دو، تین اور شامل ہوئے ہوں گے)۔ تقریبا چھے سو سے اوپر ہیں۔
 
آصف اثر

معطل
نیے الفاظ شامل کرنے کے بعد ”تبدیلیاں محفوظ کریں“ پر ”کسی غلطی کی وجہ سے تبدیلیاں محفوظ نہ ہونےکا“ پیغام آتاہے۔
 
كيا ايسا ممكن ہے کہ ہم جس لفظ کو اس میں شامل کرنا چاہتے ہیں اسی پر رائیٹ کلک کرکے "ذخیرہ الفاظ" تک پہنچ جائیں اور لفظ کو شامل کردیں؟ یا اس کی تصحیح شامل کردیں؟ ایسے میں وقت کی کافی بچت ہوسکتی ہے۔
 
تینوں کالمز میں کچھ لکھنا ضروری ہے مثلاً
جاکر،جا کر،N
یا اگر ریگولر اکسپریشن ہے تو پھر
جاکر،جا کر،Y
 
كيا ايسا ممكن ہے کہ ہم جس لفظ کو اس میں شامل کرنا چاہتے ہیں اسی پر رائیٹ کلک کرکے "ذخیرہ الفاظ" تک پہنچ جائیں اور لفظ کو شامل کردیں؟ یا اس کی تصحیح شامل کردیں؟ ایسے میں وقت کی کافی بچت ہوسکتی ہے۔
اچھا آئیڈیا ہے، میں نوٹ کر لیتا ہوں۔ انشاءاللہ جلد اپ ڈیٹ کردوں گا۔
 
N اور Y سے کیا مراد ہے اور یہ کیوں ضروری ہیں؟
یہ ریگولر ایکسپریشن کے لیے ہیں، یعنی آپ کے دیے ہوئے الفاظ سادہ الفاظ ہیں یا ایکسپریشن۔ ایکسپریشن سے آپ زیادہ پیئرز ایک ہی ایکسپریشن سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ویسے میں سوچ رہا تھا کے Y اور N بجائے اگر ہ اور ن کر دوں تاکہ کی بورڈ نہ تبدیل کرنا پڑے۔ آپ حضرات کی کیا رائے ہے؟
دوسرا جو مسئلہ آپ کو آرہا ہے تبدیلی محفوظ کرتے ہوئے وہ ڈبل سپیس والے پیئر کی وجہ سے ہے۔ اس کو فکس کر دیا ہے، دوبارہ فائل ڈاونلوڈ کرلیں انشاءاللہ یہ مسئلہ نہیں آئے گا۔ تکلیف کے لیے معذرت۔
 
Top