امریکی صدارتی انتخابات 2016

فاخر رضا

محفلین
مشہور عرب صحافی فیصل القاسم کا امریکی انتخابات پر تبصرہ:


قصہ یہ نہیں ہے کہ ٹرمپ امریکا اور دنیا کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے ، بلکہ اصل قصہ تو یہ ہے امریکا ٹرمپ کے انتخاب کے ذریعے دنیا سے کیا چاہتا ہے ، ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے لیکن الیکٹورل کالج نے صدارت کیلئے ٹرمپ کو چنا اس مقصد کیلئے جو پس پردہ دنیا کے حکام کا مقصد رہا ہے، یعنی امریکی عوام نے ٹرمپ کو منتخب نہیں کیا بلکہ امریکہ میں حقیقی اور گہری حکومت رکھنے والوں نے ٹرمپ کو منتخب کیا کیونکہ وہ اس صدر کے ذریعے اپنے مخصوص مفادات کی تنفیذ چاہتے تھے جو کہ ان کے مقاصد اور خواہشات سے ہم آہنگی رکھتا ہے!!!
کیا امریکہ میں بھی ایسا ہوتا ہے
 

زیک

مسافر
ٹرمپ کے معاونین کے روسی حساس اداروں کے ساتھ روابط تھے (نیویارک ٹائمز)

ٹرمپ انتظامیہ کے حالات اس قدر تیزی سے بدل رہے ہیں کہ ان پر باقاعدہ ایک دھاگہ کھلنا چاہیے۔ زیک
ہاں۔ کھولیں لڑی۔

میرا کانگریس مین ٹرمپ کی کابینہ میں چلا گیا ہے۔ لہذا سپیشل الیکشن کال کیا گیا ہے۔ سوچ رہا ہوں اس پر بھی ایک لڑی کھولی جائے۔
 

عثمان

محفلین
ہاں۔ کھولیں لڑی۔

میرا کانگریس مین ٹرمپ کی کابینہ میں چلا گیا ہے۔ لہذا سپیشل الیکشن کال کیا گیا ہے۔ سوچ رہا ہوں اس پر بھی ایک لڑی کھولی جائے۔
آپ ہی لڑی کھولیے۔ ایک امریکی ہی افتتاح کرے تو بہتر ہے۔ :)
آپ کا کانگریس مین کونسا تھا ؟
 
Top