راہ حق کے شہیدوں کے نام

سید زبیر

محفلین
396102_496639490347878_194185347_n.jpg


اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو

تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں


لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو

وہ شعلے اپنے لہو سے بجھا لیے تم نے


بچا لیا ہے یتیمی سے کتنے پھولوں کو

سہاگ کتنی بہاروں کے رکھ لیے تم نے


تمہیں چمن کی فضائیں سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو


چلے جو ہو گے شہادت کا جام پی کر تم

رسولِ پاک نے بانہوں میں لے لیا ہو گا


علی تمہاری شجاعت پہ جھومتے ہوں گے

حسین پاک نے ارشاد یہ کیا ہو گا


تمہیں خدا کی رضائیں سلام کہتی ہیں


جنابِ فاطمہ جگرِ رسول کے آگے

شہید ہو کے کیا ماں کو سرخرو تم نے


جنابِ حضرتِ زینب گواہی دیتی ہیں

شہیدو رکھی ہے بہنوں کی آبرو تم نے


وطن کی بیٹیاں مائیں سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو

تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
 

تلمیذ

لائبریرین
ان عظیم روحوں کے لئے دعا کرنے کے بارے میں یاد کروانے کا شکریہ، جناب۔
اللہ پاک ان پر اپنا کرم فرمائے۔ آمین۔
 

سید زبیر

محفلین
چلے جو ہو گے شہادت کا جام پی کر تم
رسولِ پاک نے بانہوں میں لے لیا ہو گا

سرکار ! ہر نماز کے بعد ان شہدائے حق کے درجات کی بلندی کے لئے ضرور دعا کرنی چا ہئیے ۔ انہوں نے میرے بچوں کے لئے جام شہادت نوش کیا
اللہ کریم ان کے درجات بلند فرمائے ۔ اور ہمیں بھی راہ حق پر چلنے کی قوت و استظاعت عطا کرے (آمین ثم آمین)
 

loneliness4ever

محفلین
بہترین انداز ۔۔۔۔۔۔ اس دھرتی پاک کے رکھوالوں کی یاد تازہ کرا دی


جی جان سے پیارے ہیں اِس دھرتی کے رکھوالے
ہر آنکھ کے تارے ہیں اِس دھرتی کے رکھوالے

اللہ کے سپاہی ہیں شاہین، سکندر ہیں
دل جان ہمارے ہیں اِس دھرتی کے رکھوالے

مخمور قسم رب کی ایمان کی کہتا ہوں
اللہ کے دلارے ہیں اِس دھرتی کے رکھوالے
 

نایاب

لائبریرین
آمین ثم آمین
بلا شک شہید زندہ اور اپنے رب سے رزق پاتے ہیں ۔۔۔۔
اور
بلا شبہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ۔ سدا ان کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں ۔۔۔۔
وطن کے شہیدو تمہیں ہمارا سلام پہنچے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں محترم سید زبیر بھائی
 

طارق شاہ

محفلین
اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں


کیا ہی خوب تخلیق ، اور زبردست خراجِ عقیدت ہے
:):)
تشکر شئیر کرنے پر ۔

ماہ ستمبر ہی یوم دفاع کا مہینہ ہے
اور اسی مہینے ، بلکہ آج ہی ، مشیر کاظمی صاحب کا یومِ ولادت بھی ہے
22مشیر کاظمی صاحب ستمبر 1924 کو بٹیالہ ، انڈیا میں پیدا ہوئے
1947 میں پاکستان آئے ۔
8 دسمبر 1975 کو لاہور میں وفات پائی
 
آخری تدوین:
Top