میان ہند و پاکستان اک سرحد کا جھگڑا ہے

یوسف سلطان

محفلین
میان ہند و پاکستان اک سرحد کا جھگڑا ہے
وگرنہ اس عمارت کے منارے ایک جیسے ہیں

کراچی کا کچن ہو یا وہ دکن کی رسوئی ہو
نمک کا فرق ہے بیگن بگھارے ایک جیسے ہیں

پجاموں کے ڈیزائن کو بدل ڈالا تو کیا غم ہے
ہماری بیویوں کے تو غرارے ایک جیسے ہیں

پریشاں حال ہے پبلک مگر دونوں ممالک کے
مراثی کرکٹر فلمی ستارے ایک جیسے ہیں

کنوارے لوگ تو ہر ملک میں آزاد پھرتے ہیں
مگر شادی شدہ قسمت کے مارے ایک جیسے ہیں

برائے عقد خوانی قاضیوں میں فرق ہے لیکن
کراچی اور دلی کے چھوارے ایک جیسے ہیں

کنوارہ آدمی ہو یا کوئی آزاد لیڈر ہو
جو بے پیندے کے لوٹے ہیں وہ سارے ایک جیسے ہیں

نکمے رہنما اور عقل سے پیدل سیاست دان
ہمارے ایک جیسے ہیں تمہارے ایک جیسے ہیں

یہاں کا خالدؔ عرفاں وہاں کے راحتؔ اندوری
نرے شاعر ہیں دونوں کے ستارے ایک جیسے ہیں

(خالد عرفان)​
 
محمد وارث

لائبریرین
پریشاں حال ہے پبلک مگر دونوں ممالک کے
مراثی کرکٹر فلمی ستارے ایک جیسے ہیں​
مراثی، مرثیہ کی جمع ہے۔ شاعر نے جن "لوگوں" کی طرف توجہ دلائی ہے ان کو "میراثی" کہتے ہیں، لیکن میراثی سے وزن خراب ہوتا ہے سو شاعر نے کام ہی چلایا ہے، پس ثابت ہوا کہ میراثی ہر جگہ اپنا رنگ دکھا ہی جاتے ہیں :)
 
فہیم

یہ وزن کا چکر تھوڑا سا مجھے بھی سمجھا / سکھا دیں تو میں بھی شاید دو چار درد بھری غزلیں لکھ ماروں :)
 
مراثی، مرثیہ کی جمع ہے۔ شاعر نے جن "لوگوں" کی طرف توجہ دلائی ہے ان کو "میراثی" کہتے ہیں، لیکن میراثی سے وزن خراب ہوتا ہے سو شاعر نے کام ہی چلایا ہے، پس ثابت ہوا کہ میراثی ہر جگہ اپنا رنگ دکھا ہی جاتے ہیں :)
گویے بھی استعمال ہو سکتا تھا. :p
 
فاخر رضا

محفلین
مراثی، مرثیہ کی جمع ہے۔ شاعر نے جن "لوگوں" کی طرف توجہ دلائی ہے ان کو "میراثی" کہتے ہیں، لیکن میراثی سے وزن خراب ہوتا ہے سو شاعر نے کام ہی چلایا ہے، پس ثابت ہوا کہ میراثی ہر جگہ اپنا رنگ دکھا ہی جاتے ہیں :)
آپ زیر کے ساتھ پڑہیں افاقہ ہو گا
 
یوسف سلطان

محفلین
مراثی، مرثیہ کی جمع ہے۔ شاعر نے جن "لوگوں" کی طرف توجہ دلائی ہے ان کو "میراثی" کہتے ہیں، لیکن میراثی سے وزن خراب ہوتا ہے سو شاعر نے کام ہی چلایا ہے، پس ثابت ہوا کہ میراثی ہر جگہ اپنا رنگ دکھا ہی جاتے ہیں
وارث بھائی مجھے کیا معلوم:idontknow: کہ مراثی یا میراثی بلکہ "تریاسی چوراسی پچاسی وغیرہ وغیرہ" کا وزن سے کوئی تعلق واسطہ نکل آئے گا کیونکہ عروض وغیرہ کے معاملے میں علم نہیں ہے،میں نے تو ریختہ کی ویب پر پڑھی اور اچھی لگی تویہاں پوسٹ کر دی :)
ویسے معلومات میں اضافے کا شکریہ
 
لفظ "میراثی" میراث سے یائے نسبتی کے ساتھ بنا ہے، جیسے پاکستان سے پاکستانی، ہندوستان سے ہندوستانی، لاہور سے لاہوری، اسی طرح میراث سے میراثی بمعنی میراث رکھنے والا۔ یہ لوگ شروع شروع میں لوگوں کے شجرے، نسب اور اس طرح کی دیگر وراثت کی چیزوں وغیرہ کو یاد رکھتے تھے اور ان کی یادداشت اور حافظہ غضب کا ہوتا تھا اس لیے میراثی کہلواتے تھے، اب ہر کہ و مہ بلکہ ہر ٹام ڈِک ہیری میراثی ہے، اللہ اللہ زوال کی انتہا ہے :)
 
الف عین

ایک ترمیم۔۔۔ ہر ایرا غیرا نتھو خیرا میراثی ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
رہے نہ ڈاکٹر کے ڈاکٹر، ڈاکٹر صاحب، مرض، افاقہ وغیرہ وغیرہ لاکھ کوشش کر لیں آپ کی تحریر سے محو نہیں ہو سکتا :)
آپ نے وہ گانا سنا ہے، جب تک ہے جاں جان جہاں میں ناچوں گی. بس کیا کریں، پہلا عشق بھلائے نہیں بھولتا
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top