اردو تراجم - الف) اول المسلمین | ب) اول المسلمین کے بعد

صلہ عمر (عمر بنگش کا بلاگ) پر حال ہی میں ایک پراجیکٹ کامیابی سے تکمیل تک پہنچا ہے۔ یہ برطانوی نژاد امریکی مصنف لیزلی ہیزلٹن کی مندرجہ ذیل تصانیف،
The First Muslim: Story of Muhammad
After the Prophet: Epic Story of Shia-Sunni Split in Islam​
کے اردو تراجم ہیں جو الف) اول المسلمین: محمدؐ کی کہانی ب) اول المسلمین کے بعد: شیعہ اور سنی کی داستان کے عنوانات کے تحت کیے گئے ہیں۔
یہ دونوں کتابیں مندرجہ ذیل روابط پر ملاحظہ کیے جا سکتی ہیں:
اول المسلمین: محمدؐ کی کہانی
اول المسلمین کے بعد: شیعہ اور سنی کی داستان
ماخذ اور حوالہ جات

امید ہے، آپ احباب کو یہ تراجم پسند آئیں گے۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
اول المسلمین کے بعد: شیعہ اور سنی کی داستان

اس کتاب کو کل پڑھنا شروع کیا تھا ۔ اتنی دلچسپ کتاب ہے کہ ایک باب کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا پڑھے بغیر رہا نہیں گیا۔

آپ نے بہت ہی عمدہ اور خوبصورت ترجمہ کیا ہے جس کے آپ بجا طور پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ، ایک اچھی ای بک کا مواد ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی بزم اردو لائبریری میں شائع کی جائے گی۔
 
الف عین صاحب، آپ کی توجہ اور بزم اردو لائبریری کے لیے انتخاب کا بہت شکریہ۔ یہ دونوں کتابیں فی الوقت اردو بلاگ پر ہی دستیاب ہیں۔ جلد ہی اس کے ای بک نسخے جاری کروں گا، جس کے لیے پہلے ای آئی ایس بی این نمبر حاصل کرنے کا مرحلہ درپیش ہو گا۔ جیسے ہی یہ کام مکمل ہوتا ہے، میں آپ سے بزم اردو لائبریری پر شائع کرنے کی درخواست کروں گا۔
عمر بنگش
 
اس کتاب کو کل پڑھنا شروع کیا تھا ۔ اتنی دلچسپ کتاب ہے کہ ایک باب کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا پڑھے بغیر رہا نہیں گیا۔

آپ نے بہت ہی عمدہ اور خوبصورت ترجمہ کیا ہے جس کے آپ بجا طور پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔
بہت شکریہ صاحب۔۔۔ امید ہے، باقی ابواب اور دوسری کتاب بھی پڑھیے گا۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
الف عین صاحب، آپ کی توجہ اور بزم اردو لائبریری کے لیے انتخاب کا بہت شکریہ۔ یہ دونوں کتابیں فی الوقت اردو بلاگ پر ہی دستیاب ہیں۔ جلد ہی اس کے ای بک نسخے جاری کروں گا، جس کے لیے پہلے ای آئی ایس بی این نمبر حاصل کرنے کا مرحلہ درپیش ہو گا۔ جیسے ہی یہ کام مکمل ہوتا ہے، میں آپ سے بزم اردو لائبریری پر شائع کرنے کی درخواست کروں گا۔
عمر بنگش
تو میں بلاگ سے کاپی نہیں کرتا۔ تمہارے ٹیکسٹ یا ورڈ ڈاکیومینٹ فائل کا انتظار کرتا ہوں۔
 
صلہ عمر (عمر بنگش کا بلاگ) پر حال ہی میں ایک پراجیکٹ کامیابی سے تکمیل تک پہنچا ہے۔ یہ برطانوی نژاد امریکی مصنف لیزلی ہیزلٹن کی مندرجہ ذیل تصانیف،
The First Muslim: Story of Muhammad
After the Prophet: Epic Story of Shia-Sunni Split in Islam​
کے اردو تراجم ہیں جو الف) اول المسلمین: محمدؐ کی کہانی ب) اول المسلمین کے بعد: شیعہ اور سنی کی داستان کے عنوانات کے تحت کیے گئے ہیں۔
یہ دونوں کتابیں مندرجہ ذیل روابط پر ملاحظہ کیے جا سکتی ہیں:
اول المسلمین: محمدؐ کی کہانی
اول المسلمین کے بعد: شیعہ اور سنی کی داستان
ماخذ اور حوالہ جات

امید ہے، آپ احباب کو یہ تراجم پسند آئیں گے۔
سر یہ کتب کہیں سے مل نہیں رہیں لنک بھی اوپن نہیں ہو رہا. اگر کہیں سے مل جائیں تو مہربانی فرما کر لنک بھیج دیں
 
Top